crossorigin="anonymous"> Biwi Se Hambistari Na Karne Ki Qasam Khane Se Kya Hota Hai | ایلاءکا بیان | Talaq In Quran In Urdu - Molana Masood Nqb

Biwi Se Hambistari Na Karne Ki Qasam Khane se Kya Hota hai | ایلاءکا بیان | talaq in quran in urdu

ایلاءکا بیان

ہمارا آج کا موضوع ہے بیوی کے پاس نہ جانے کی قسم کھانے کا بیان یعنی ایلاءکا بیان
مسئلہ نمبر 1 شوہر نے اگر قسم کھائی چار مہینے تک بیوی کے پاس نہ جانے کی صحبت نہ کرنے کی پھر چار مینے پورے ہوگئےتو ایک طلاق باءن پڑ جائے گی اور طلاق کے بعد پھر اگر اسی شوہر سے نکاح ہو گیا تو اب اگر شوہر نے چار مہینے گزرنے تک صحبت نہ کی ہمبستری نہ کی تو اس سے اور طلاق واقع نہ ہوگی بلکہ کوئی حرج نہیں اب کچھ نہ ہوگا کیونکہ ہمیشہ کی قسم نہیں کھائی

مسئلہ نمبر 2 اگر شوہر نے ہمیشہ کے لئے قسم کھائی جیسا کہ اس طرح کہ دیا میں قسم کھاتا ہوں تم سے ہمبستری نہ کروں گا صحبت نہ کروں گا کیا اس سے طلاق ہوگی کہ نہیں ایلاء ہوگا کہ نہیں

جواب چار مہینے گزرنے پر عورت کو طلاق کے باءن پڑ جائے گی اب اگر اس نے اس عورت سے دوسری مرتبہ نکاح کیا پھر اگر چار مہینے گزرنے تک اس نے اس سے ہمبستری نہ کی صحبت نہ کی تو طلاق پڑگئی جائے گی

مسئلہ نمبر 3 اگر شوہر نے بیوی کو کہا خدا کی قسم میں تجھ کبھی بھی
صحبت نہیں کروں گا ہمبستری نہیں کروں گا پھر اس آدمی نے اپنی قسم نہیں توڑی یہاں تک کہ چار مہینے گزر گئے عورت کو ایک طلاق پڑ گئی پھر اسی عورت سے دوبارہ نکاح کر لیا پھر چار مہینے گزرنے تک بیوی کے قریب نہیں گیا البتہ کا جتنے دن کی قسم کھائی ہے صحبت نہیں کی ہم بستری نہیں کی کیا اب طلاق واقع ہوگی کہ نہیں

جواب اب اگر بیوی کے پاس نہیں گیا صحبت نہیں کی ہمبستری اس نے نہیں کی تو دو سری طلاق پڑ جائے گی پھر اگر اسی عورت سے دوبارہ شادی کر لی ہے نکاح کر لیا پھر چار مہینے گزرنے تک نہ ہمبستری کی نہ صحبت کی تو اب تیسری طلاق پڑ جائے گی اب اس کے لئے حلال نہیں ہوگا اس کے ساتھ نکاح کرنا جب تک وہ عورت کسی دوسرے انسان سے نکاح نہ کرلے اور وہ مر نہ جائے یا اس کو چھوڑنا دے اور اس کی عدت پوری نہ ہو جائے اب اس کا نکاح درست ہوگا ورنہ نہیں

مسئلہ نمبر 4 اگر شوہر نے کہا کہ میں تجھ سے کبھی بھی ہمبستری نہیں کروں گا صحبت نہیں کروں گا قربت نہیں کروں گا پھر چار مہینے گزرنے پر اس کو طلاق پڑ گئی پھر اسی عورت سے نکاح دوبارہ کر لیا پھر چار مہینے گزرنے سے پہلے پہلے اس سے صحبت کر لی ہمبستری کر لی قربت کر لیں تو کیا اس سے دوبارہ طلاق واقع ہوگی کہ نہیں یا قسم کا کفارہ دینا پڑے گا

جواب دوسرے نکاح کے بعد یا تیسرے نکاح کے بعد شوہر چار مہینے گزرنے سے پہلے پہلے اگر صحبت کرلے ہم بستری کرلے قربت کرلے اس کے بعد کسی قسم کی طلاق نہیں پڑے گی البتہ قسم کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا اور قسم کے کفارے کا بیان بعد میں ان شاء اللہ ہوگا

مسئلہ نمبر 5 اگر شوہر نے قسم کھائی تھی مگر چار مہینے سے کم بیوی سے ہمبستری نہیں کرے گا تو صحبت نہیں کرے گا قربت نہیں کرے گا کیا اس سے ایلاء ہوگا کہ نہیں طلاق واقع ہوگی کہ نہیں

جواب اسطرح شوہر کے قسم کھانے سے ایلاءنہیں ہوگا طلاق نہیں ہوگی چار مہینے سے ایک دن بھی کم ہوگا تو ایلاءنہیں ہوگا البتہ البتہ اگر جتنے دن کی قسم کھائی تھی اتنے دن پورے ہوگئے قربت نہ کی تو قسم پوری ہوگی کفارہ نہیں دینا پڑے گا اور اگر اس سے پہلے قربت کرلی تو کفارہ ادا کرنا پڑے گا

Leave a Comment