crossorigin="anonymous"> Talaq Archives - Molana Masood Nqb

Halala In Quran | What is Nikah Halala | The Best Concept of Halala In Islam (20230) | حلالھ سے کیا مراد ھے

Halala In Quran حلالہ: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاق دے اور یہ تینوں طلاقیں سنت کے مطابق دے یا خلاف سنت دے، خواہ ایک ہی لفظ سے تین طلاقیں دے یا مدخولھ بیوی کو الگ الگ مجلس میں تین طلاقیں دے تو اس شخص کے نکاح سے اسکی بیوی نکل جائے گی … Read more

طلاق سے رجوع کرنے کی صورتیں |Talaq Raji (Revocable Divorce) & Talaq Baín |طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا بیان

مرض الموت میں طلاق دینے کا بیان:

یہاں پر بیمار سے مراد وہ شخص ہے جو ایسی بیماری میں مبتلا ہو کہ جس سے عام طور پر موت واقع ہو جاتی ہے۔
مسئلہ 01:
اگر کسی شخص نے بیماری کی حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی پھر اس عورت کی ابھی عدت ختم نہیں ہوئی تھی کہ اسی بیماری میں وہ شخص مرگیا تو شوہر کے مال میں سے جتنا بیوی کا حصہ ہوتا ہے اتنا اس عورت کو ملے گا چاہے ایک طلاق دی ہو یا دو طلاقیں دیں ہوں یا تین اور چاہے طلاق طلاقِ رجعی دی ہو یا طلاقِ بائن سب کا ایک حکم ہے۔ لیکن اگر عدت ختم ہو چکی تھی تب وہ شخص مرا تو عورت کو کسی قسم کا کوئی حصہ نہیں ملے گا۔ اسی طرح اگر مرد اسی بیماری میں نہیں مرا بلکہ اس بیماری سے تندرست ہو گیا تھا اور پھر دوبارہ بیمار ہو گیا اور مرگیا تب بھی اس عورت کو کوئی حصہ نہیں ملے گا چاہے عدت ختم ہو چکی ہو یا نہ ہوئی ہو۔
مسئلہ 02:
کسی عورت نے اپنے شوہر سے طلاق بائن مانگی تھی اور پھر مرد نے طلاق بائن دے دی تو عورت کو اس شخص کی میراث میں کسی قسم کا کوئی حصہ نہیں ملے گا، چاہے شوہر عدت کے اندر مرے یا عدت کے بعد دونوں کا ایک ہی حکم ہے۔ البتہ اگر شوہر نے طلاق رجعی دی ہو خواہ عورت نے طلاق رجعی مانگی ہو یا طلاق بائن مانگی ہو اور عدت کے اندر شو ہر مر جائے تو پھر اس عورت کو میراث میں سے حصہ ملے گا۔

مسئلہ 03:
اگر کسی شخص نے بیماری کی حالت میں اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو گھر سے باہر جائے گی تو تجھے طلاقِ ہائن ہے۔ پھر عورت باہر چلی گئی اور طلاق بائن واقع ہوگئی تو اس صورت میں عورت کو کوئی حصہ نہیں ملے گا۔ کیونکہ اس عورت نے خود ایسا کام کیا جس سے طلاق واقع ہوئی اور اگر شوہر نے یوں کہا کہ اگر تو کھانا کھایا تو تجھے طلاقِ بائن ہے یا پھر یوں کہا اگر تو نے نماز پڑھی تو تجھ کو طلاق بائن ہے۔ اب اگر ایسی صورت میں شوہر عدت کے اندر مر جائے تو عورت کو حصہ ملے گا کیونکہ اب عورت کے اختیار سے طلاق واقع نہیں ہوئی کیونکہ کھانا کھانا اور نماز پڑھنا تو ہر صورت میں ضر
مسئلہ 04:
اگر کسی تندرست آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ جب تو گھر سے باہر نکلے تو تجھ کو طلاقِ بائن ہے۔ پھر جس وقت وہ عورت گھر سے باہر نکلی تو اس وقت وہ شخص بیمار تھا اور پھر اسی بیماری میں وہ شخص اس عورت کی عدت کے دوران مر گیا تب بھی اس عورت کو کسی قسم کا کوئی حصہ نہیں ملے گا۔
مسئلہ 05:
اگر کسی شخص نے تندرستی کے زمانہ میں اپنی بیوی سے کہا کہ جب تیرا باپ پردیس سے آئے تو تجھ کو طلاقِ بائن ہے۔ اور جب اسکی بیوی کا باپ پردیس سے آیا تو اس وقت شوہر بیمار تھا اور اسی بیماری میں مرگیا تو اس عورت کو کوئی حصہ نہیں ملے گا۔ لیکن اگر شوہر نے یہ بیماری کی حالت میں کہا ہو اور پھر اسی بیماری میں عورت کی عدت کے اندر مر گیا تو پھر اس عورت کو حصہ ملے گا۔

Read more

Mut Ki Iddat | Iddat ke Masail in Urdu | Bewa ki Iddat Ke Masail In Urdu | موت کی عدت کے متفرق مسائل

موت کی عدت کے متفرق مسائل اگر کسی آدمی نے نکاح کیا بغیر گواہوں کے پھر وہ مر گیا یہ عورت عدت کیسے گزارے گی عدت حیض والی گزارے گی یعنی طلاق والی یا شوہر کے فوت ہونے والی یعنی چار مہینے دس دن جو بیوہ کی عدت ہوتی ہے جواب ایسی عورت عدت طلاق … Read more

Bewa ki iddat ka tarika in Urdu | Shohar ke inteqal ke baad iddat | Aurat ki iddat ke Masail |  موت کے عدت کا بیان

 موت کے عدت کا بیان Bewa ki iddat ka tarika in Urdu   مسئلہ نمبر 1 جس عورت کا شوہر مر گیا ہو اس کی عدت کتنی ہے اور وہ عدت کہاں گزارے گی کیا شوہر کے گھر یا ماں باپ کے گھر   جواب جس عورت کا شوہر مر گیا ہو اس کی عدت … Read more

talaq ki iddat kitne din hai | 3 talaq ki iddat |rules of iddat for women in Islam |  طلاق کے عدت کے متفرق مسائل

 طلاق کے عدت کے متفرق مسائل مسئلہ نمبر 1 اگر کسی آدمی نے کسی عورت سے نکاح کیا لیکن اس کے علم نہیں تھا کہ اس کا شوہر زندہ ہے یا مر دا اس نے اس کو طلاق دی بھی ہے کہ نہیں اور اس عورت سے ہمبستری کر لی کیا بعد میں شوہر کو … Read more

surah saba with urdu | dushman ke liye wazifa | dushman ke liye bad dua | سورۃ سبا کے فائدے

سورۃ سبا کے فائدے ۔ اگر کسی کے دشمن ناحق ستاتے ہو اور ہر وقت تکلیف پہنچانے کا بہا نہ ڈھونڈتے رہتے ہوں ۔ تو ان دشمنوں کے لیے روزانہ باوضو دس مرتبہ سورۃ سبا پڑھی جائے تاکہ دشمن دفع ہو جائیں اور ان سے نجات مل جائے ۔ انشاء اللہ تعالی اللہ کے حکم … Read more

haiza aurat ko talaq | talaq ki iddat kitne din hai | talaq in quran

مسئلہ نمبر 1 جیسا کہ پہلے عرض کیا ہے کہ طلاق کے بعد یا تو عورت حیض والی ہوگی یا بڑھیا ہوگی ایسی کہ جس کو ماہواری کا خون نہیں آتا یا ایسی ہوگی جس کو نابالغ ہونے کیوجہ سے خون نہیں آتا تو ایام والی کا بیان ہوچکااب اس کا بیان ہے جس کوماہواری … Read more

hamla aurat ko talaq in urdu | Divorce during pregnancy in Islam in urdu | حالت حمل میں طلاق

اگر شوہر بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے دے تو اس کا کیا حکم ہے جواب حمل والی عورت کی عدت بچے کی پیدائش تک ہے جب تک بچہ پیدا نہ ہو تو عدت میں بیٹھی رہے گی جب بچہ پیدا ہو جائے تو اس کی عدت ختم ہو جائے گی اب اس کو … Read more

bewa ki iddat ka tarika in urdu | budhi aurat ko talaq | بڑی عمرکی عورت کو طلاق | talaq in urdu

  اگر ایسی بڑھیا کو طلاق مل گئی کہ جس کو ماہواری نہیں آتی اس کی عدت بھی تین مہینے ہیں جب عدت مکمل ہو جائے گی اس کو بھی اختیار ہے جو چاہے کرے نکاح کرنا چاہے تو نکاح کرے جب تک تین مہینے پورے نہیں ہوں گے اور تین مہینے کے اندر اندر … Read more