crossorigin="anonymous"> Miya Biwi Me Mohabbat Badhane Ki Dua | Miya Biwi Ke Darmiyan Mohabbat Ka Wazifa | Mian Biwi Ki Narazgi Hadees | Naraz Shohar Ko Manane Ka Wazifa | - Molana Masood Nqb

Miya Biwi Me Mohabbat Badhane Ki Dua | Miya Biwi ke Darmiyan Mohabbat Ka Wazifa | Mian biwi ki narazgi hadees | Naraz Shohar Ko Manane Ka Wazifa |

میاں بیوی سے متعلق مجرب وظائف ۔۔۔

اب ان آرٹیکلز میں ہم آپ کو ایسے وظائف بتائیں گے جو میاں بیوی کے درمیان محبت اسی طرح بیوی کی ناراضگی کو دور کرنے اگر شوہر ناراض ہے تو اس کی ناراضگی کو دور کرنے میں بہت زیادہ مجرب ہیں4
وظیفہ نمبر 19

میاں بیوی میں محبت کے لئے پہلا وظیفہ

شب جمعہ میں نصف رات گزر جانے کے بعد وضو کر کے تین مرتبہ یہ دعا پڑھی جائے
فان تولوا فقل حسبی اللہ لاالہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم

پھر اس کے بعد یہ دعا پڑھے

اللہم انت الرب حسبی (من فلان بن فلانة او فلانة بنت فلان) اعطف قلبہ او قلبھا الی وذلِلْہُ او ذللہاالی
اگر یہ پڑھنے والے عورت ہے تو فلاں بن فلاں کی جگہ اس شخص یعنی شوہر کا نام لے جس کی محبت مطلب ہے
اگر وظیفہ پڑھنے والا مرد یعنی کہ شوہر ہے تو پھرفلانہ بنت فلانہ کی جگہ اس عورت کا نام لے اور اس کی ماں کا نام لے
بقول حضرت مولانا انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے یہ وظیفہ آزمودہ اور مجرب ہے
خلاصہ یہ ہے کہ مرد یوں پڑھے
اللہم انت الرب حسبی پھر بیوی کا نام لے۔۔۔۔۔۔ پھر پڑھے ۔۔۔۔اعطف قلبہا الی وذللہا الی۔
اگر پڑھنے والی عورت ہے تو پھر اس طرح پڑھے
اللھم انت الرب حسبی اعطف قلبہ الی۔ ۔۔۔

وظیفہ نمبر 20

Miya Biwi ke Darmiyan Mohabbat Ka Wazifa

میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کا دوسرا وظیفہ ۔۔

میاں بیگم کے درمیان اگر محبت مطلوب ہو تو ہرن کی جھلی پر مشک و زعفران اور گلاب سے درج ذیل آیت لکھے اورطالب اپنے پاس رکھیں ان شاء اللہ العزیز مطلوب راضی ہو جائے گا
وہ آیت یہ ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔۔۔عسی اللہ ان یجعل بینکم وبین الذین عادیتم منہم مودة واللہ قدیر واللہ غفوررحیم وصلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ سیدنا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین

وظیفہ نمبر 21

Mian Biwi Ki Narazgi Hadees

زوجین میں مثالی محبت پیدا کرنے کا مجرب درود

اگر میاں بیوی کے درمیان مثالی الفت اور محبت پیدا کرنا مطلوب ہو یہ دونوں میں سے کوئی ایک ناراض ہو اور اس کو راضی کرنا مقصود ہو تو پھر پھولوں پر یا مشک اور عنبر کی خوشبو پر جو بھی خوشبو میسر آجائے اس پر یہ درود پاک 450 بار دم کرکے دونوں میاں بیوی سونگھیں ان شاءاللہ دونوں ایک دوسرے کو چاہنے لگے آزمودہ ہے
اور اس عمل کی مدت اکتالیس دن ہے
نیز اگر مطلوبہ شخص دور ہے تو چینی پر دم کرکے چیونٹیوں کو ڈال دیں ان شاء اللہ العزیز میاں بیوی کے دل ایک دوسرے کی طرف مائل ہونے لگیں گے
درود پاک یہ ہے
اللھم صلی علی محمد معطرالروح وآلہ الطیبین الطاھرین صلاة تعطعنا بہا وبارک وسلم
ترجمہ اس کا یہ ہے
اے اللہ رحمت نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جو روح کو معطر کرنے والے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل یعنی اہل بیت پاک پر ایسی رحمت کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہمیں معطر کر دیں اور برکت اور سلام نازل فرما

وظیفہ نمبر 22

Mohabbat ki Dua In Quran
دلی محبت کے لیے وظیفہ

اس آیت کا شیرینی پر دم کر کے جس کو کھلائے ان شاء اللہ اس سے محبت ہو جائے گی
یحبہم ویحبونہ اذلة علی المومنین اعزة علی الکافرین

وظیفہ نمبر 23

ناراض شوہر کو راضی کرنے کا پہلا وظیفہ

کوئی ایسی عورت ہے جس کا شوہر ناراض ہو وہ اپنے شوہر کو یہ آیت مٹھائی پر دم کرکے کھلائے
انشاءاللہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو جائے گا
ومن الناس من یتخذ من دون اللہ اندادا یحبونہم کحب اللہ والذین آمنوا اشد حباللہ ولو یریری الذین ظلموا اذیرون العذاب ان القوة للہ جمیعا وان اللہ شدیدالعذاب۔ ۔۔۔
وظیفہ نمبر 24

Naraz Shohar Ko Manane Ka Wazifa

ناراض شوہر کو راضی کرنے کا دوسرا وظیفہ

حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ نے تحریر فرمایا ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد گیارہ دانے کالی مرچ کے لے کر آگے پیچھے یعنی اول آخر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور درمیان میں گیارہ بار یا لطیف یا ودودپڑھیں۔ اور خاوند کے مہربان ہونے کا خیال کریں جب سب پڑھ چکیں تو ان کالی مرچ پر دم کرکے تیز آنچ میں ڈال دیں اللہ تعالی سے دعا کریں
انشاءاللہ خاوند مہربان ہو جائے گا پری عمل کم از کم چالیس دن تک کریں

1 thought on “Miya Biwi Me Mohabbat Badhane Ki Dua | Miya Biwi ke Darmiyan Mohabbat Ka Wazifa | Mian biwi ki narazgi hadees | Naraz Shohar Ko Manane Ka Wazifa |”

Leave a Comment