crossorigin="anonymous"> Surah Al- Qiyamah Ki Tafseer-Khulasa-Fazilat |تفسیر سورۃ القیامہ | Cheptar Surah Al-Qiyamah Benefits | Khulasa E Quran - Molana Masood Nqb

Surah Al- Qiyamah Ki Tafseer-Khulasa-Fazilat |تفسیر سورۃ القیامہ | Cheptar Surah al-Qiyamah benefits | Khulasa e Quran

سورۃ القیامہ ترتیبی نمبر 75 نزولی نمبر 31

مکی سورت سورہ قیامہ مکی ہے۔
آیات اس میں ۴۰ آیات اور ۲ رکوع ہیں۔

وجه تسمیه :

چونکہ اس سورت میں زیادہ تر قیامت کا ذکر ہے۔ اس لیے اس سورت کو سورۃ قیامہ کہا جاتا ہے۔

Surah Al- Qiyamah Ki Tafseer-Khulasa-Fazilat |تفسیر سورۃ القیامہ |  Cheptar Surah al-Qiyamah benefits | Khulasa e Quran
Surah Al- Qiyamah Ki Tafseer-Khulasa-Fazilat |تفسیر سورۃ القیامہ | Cheptar Surah al-Qiyamah benefits | Khulasa e Quran

سورت کا موضوع:

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے۔ اس سورت کا موضوع بعث یعنی مرنے کے بعد کی زندگی ہے جو کہ ایمان کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ یہ سورت قیامت کے مصائب شدائد اور عذابوں کا ذکر کرتی ہے اور موت کے وقت انسان کی جو حالت ہوتی اس سورت کی ابتداء میں اللہ نے حشر نشر کے قیام پر ہے اس کا نقشہ کھینچتی ہے۔

People also ask

یوم القیامہ اور نفس لوامہ کی قسم:

اس سورت کی ابتدا میں اللہ نے حشر نشر کے قیام پر :
یوم القیامہ اور نفس لوامہ کی قسم کھائی ہے۔

نفس کی اقسام :

انسان کا نفس تین قسم پر ہے۔

۱۔ نفس اماره:

یہ وہ نفس ہے جو برے کاموں کی طرف مائل رہتا ہے۔

۲۔ نفس لوامہ

دوسر اوہ ہے جو انسان کو گناہوں پر ملامت کرتا ہے۔

۳۔ نفس مطمئنہ :

تیسرا وہ ہے جو نیکی پر آمادہ کرتا ہے اور برائی سے متنفر کرتا ہے۔ آخرت میں تو ہر شخص کا نفس اسے ملامت کرے گا ہی۔ دنیا میں بھی جن لوگوں کا ضمیر بیدار ہوتا ہے وہ انہیں ملامت کرتا رہتا ہے۔

قابل ذکر نکته:

ایک قابل ذکر نکتہ یہ ہے کہ یہاں پر اللہ نے خاص طور پر یہ ذکر کیا ہے کہ ہم انسان کی پور پور تک درست کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔

قدرت کی تخلیق کا شاہکار :

ہر انسان کی انگلی کی پور قدرت کی تخلیق کا شاہکار ہے کہ اس چھوٹی سی جگہ میں جو خطوط اور لکیریں ہیں وہ دوسرے انسان کے ساتھ مشابہت نہیں رکھتیں۔ اسی وجہ سے پوری دنیا میں کسی انسان کی شخصیت کو پہچاننے کے لیے انگلیوں کی لکیروں پر اعتماد کیا جاتا ہے اور اللہ فرماتے ہیں: کہ ہم ان پوروں کو اس ہیئت اور شکل پر بنادیں گے جس شکل و ہیئت پر یہ تھیں۔ اور اس نکتے کی وضاحت کے لیے اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ ہم پیدا کردیں گے بلکہ یہ فرمایا کہ ہم درست کردیں گے۔

حقیقوں کا اعتراف کرنے کے باوجود :

نہ معلوم اس طرح کی کتنی علمی حقیقتیں ہیں۔ جو پورے قرآن میں بکھری ہوئی ہیں اور جن میں سے ہر حقیقت ثابت کرتی ہے کہ یہ (قرآن) نبی ﷺ کا خود تراشیده کلام نہیں بلکہ رب العالمین کا کلام ہے۔ مگر بہت سارے انسان ان حقیقتوں کا اعتراف کرنے کے باوجود اس کی صداقت اور حقانیت پر ایمان نہیں رکھتے۔

قیامت کی ہولناکیاں اور علامتیں :

اس کے بعد یہ سورت قیامت کی بعض ہولنا کیوں اور علامتوں کا تذکرہ کرتی ہے۔
۱۔ پس جس وقت نگاہ پتھرا جائے گئی،
۲۔ اور چاند بے نور ہو جائے گا ،
۳۔ سورج اور چاند جمع کر دیے جائیں،
۴۔ اس دن انسان کہے گا آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے۔

حفظ قرآن کا اہتمام:

اگلی آیات میں یہ سورت بتلاتی ہے کہ رسول اکرم ﷺ حفظ قرآن کا بڑا اہتمام فرماتے تھے اور جبریل علیہ السلام کی تلاوت کے وقت اس بات کی شدید کوشش کرتے تھے کہ آپ (ﷺ) سے کوئی چیز فوت نہ ہو جائے اس لیے آپ ﷺ حضرت جبریل علیہ السلام کی اتباع میں جلدی جلدی پڑھنے اور یاد کرنے کی سعی فرماتے تھے۔ اللہ نے فرمایا:
کہ آپ (ﷺ) اپنے آپ کو تکلیف میں نہ ڈالیں۔ میرا یہ وعدہ ہے کہ قرآن میں سے کوئی چیز ضائع نہیں ہوگی۔ اسے جمع کرنے محفوظ کرنے باقی رکھنے اور بیان کرنے کا میں خود ذمہ دار ہوں۔

سعداء اور اشقیاء آخرت میں :

یہ سورت بتلاتی ہے کہ آخرت میں انسان دو فریقوں میں تقسیم ہو جائیں گے۔ ایک طرف سعداء ہوں گے اور دوسری طرف اشقیاء۔

۱۔ سعداء:

سعداء کے چہرے روشن ہوں گے اور وہ رب تعالی کی زیارت سے مشرف ہوںگے۔

۲۔ اشقیاء :

اشقیاء کے چہرے سیاہ اور بد رونق ہوں گے اور وہ جان لیں گے کہ آج ہمیں جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔

موت کے وقت :

یہ سورت موت کے وقت انسان کا جو حال ہوتا ہے اور کافر کو جس تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے بیان کرتی ہے۔

بیکار پیدا نہیں کیا:

سورت کے اختتام پر بتلایا گیا کہ ہم نے برکار پیدا نہیں کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ نہ اس کا حساب ہو نہ اسے جزا سزا دی جائے۔

حشر و معاد کی ایک حسی دلیل:

اس طرح آخر میں حشر و معاد کی ایک حسی دلیل بیان کی گئی ہے وہ یہ کہ اللہ نے انسان کو پہلی بار پیدا کیا۔ وہ اسے دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے لیے تو ابتداء اور اعادہ دونوں برابر ہیں۔ مگر یہاں انسانی سوچ کے مطابق بات کی گئی ہے کیونکہ انسان کی سوچ اور تجربہ یہ ہے کہ اعادہ ابتداء کے مقابلے میں بہت آسان ہے۔

 

Related searches
surah al-qiyamah transliteration
surah al-qiyamah pdf
surah al-qiyamah benefits
surah al-qiyamah arabic text
surah al qiyamah with urdu translation

Leave a Comment