🔥 Namaz Ke Auqaat | 5 Waqt Ki Namaz Ka Sahi Time | Fajr, Zuhr, Asr, Maghrib, Isha | اوقاتِ نماز

اوقاتِ نماز

اوقاتِ نماز
اوقاتِ نماز

​(۶۴) (الف) فجر کا وقت: صبح صادق سے طلوعِ آفتاب تک رہتا ہے۔

​ظہر کا وقت: زوالِ آفتاب سے اشیاء کا سایہ دوگنا ہونے تک رہتا ہے۔
​عصر کا وقت: وقتِ ظہر کے اختتام سے غروبِ آفتاب تک رہتا ہے۔
​مغرب کا وقت: غروبِ آفتاب سے غروبِ شفقِ ابیض تک رہتا ہے۔
​عشاء کا وقت: شفقِ ابیض کے غروب سے طلوعِ صبحِ صادق تک رہتا ہے۔ب) حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اوقاتِ نماز کی بابت دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دو دن کی نمازیں ہمارے ساتھ پڑھ۔ زوالِ آفتاب ہوا، تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اذان دی۔ پھر اقامت کہی۔ پھر ابھی سورج سفید ہی تھا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے عصر کی اذان و اقامت کہی۔ پھر غروبِ آفتاب پر مغرب کی اور غروبِ شفق پر عشاء کی نماز پڑھی۔
​دوسرے دن حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے آپ کے ارشاد کے مطابق ظہر کو مؤخر کیا تاآنکہ موسم نسبتاً ٹھنڈا ہو گیا اور عصر کی نماز کو پہلے دن سے مؤخر کیا تاہم سورج ابھی بلند ہی تھا اور مغرب کی نماز غروبِ شفق سے پہلے پڑھی جب کہ عشاء کو رات کے تہائی حصے تک مؤخر کیا اور فجر کی نماز خوب روشنی ہونے پر ادا فرمائی۔
​پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اوقاتِ نماز کی بابت پوچھنے والا کہاں ہے؟ سائل حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ان اوقات کے درمیان تمہاری نمازوں کا وقت ہے۔ (مسلم: اوقات الصلوۃ الخمس)
​(ج) عن عبدالله بن رافع أنه سأل أبا هريرة رضی الله عنه عن وقت الصلوة فقال ابو هريرة أنا أُخبرك، صلِ الظهر إذا كان ظلك مثلك والعصر إذا كان ظلك مثليك والمغرب إذا غربت الشمس والعشاء ما بينك وبين ثلث الليل وصل الصبح بغبش یعنی الغلس۔ (موطا مالک رحمہاللہ:باب وقوت الصلو)
​”حضرت عبداللہ بن رافع نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے نماز کے اوقات کی بابت پوچھا تو آپ نے فرمایا۔ میں تمہیں بتلاتا ہوں، جب تیرا سایہ تیرے برابر ہو جائے، تو ظہر کی نماز ادا کر اور جب یہ سایہ دوگنا ہو جائے تو عصر کی نماز ادا کر اور غروبِ آفتاب پر مغرب کی نماز پڑھ۔ جب کہ عشاء کا وقت رات کے تہائی حصے تک ہے اور فجر کی نماز اندھیرے میں ادا کر۔”

  1. Bilkul. “Auqaat-e-Namaz” ke liye Roman Urdu mein kuch achay video titles:

    1. Aaj Ki Auqaat-e-Namaz | Namaz Ke Waqt
    2. 5 Waqt Ki Namaz Ki Auqaat | Aaj Ke Namaz Ke Waqt
    3. Namaz Ke Waqt | Auqaat-e-Namaz
    4. Aaj Ki Namaz Ki Auqaat | Fajr Se Isha Tak
    5. Auqaat-e-Namaz | Fajr, Zuhr, Asr, Maghrib, Isha

    Best title: 👉 Aaj Ki Auqaat-e-Namaz | Fajr Se Isha Tak

Leave a Comment