crossorigin="anonymous"> مایوسی | How To Overcome On Dipression (part 3) |The Best Topic On (Dipression,Anexity,stress,Stress Symptoms) | Despair | Despair Meaning - Molana Masood Nqb

مایوسی | How To Overcome On Dipression (part 3) |The Best Topic on (Dipression,Anexity,stress,Stress Symptoms) | Despair | Despair Meaning

 

مایوسی | How To Overcome On Dipression (part 3) |The Best Topic on (Dipression,Anexity,stress,Stress Symptoms) | Despair | Despair Meaning
مایوسی | How To Overcome On Dipression (part 3) |The Best Topic on (Dipression,Anexity,stress,Stress Symptoms) | Despair | Despair Meaning

مایوسی

مایوسی

 

مایوسی کسے کہتے ہیں جب ہم کچھ امیدیں باندھ لیتے ہیں یا توقعات قائم کر لیتے ہیں اور وہ توقعات پوری نہیں ہوتی تو ہم مایوسی کی طرف چلے جاتے ہیں

گویا جب ہماری توقعات ٹوٹتی ہیں تو ہم مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں

مثال کے طور پر کسی شخص نے کوئی کاروبار شروع کیا اور ذہن میں یہ تھا کہ اس سے مجھے لاکھوں کروڑوں کے حساب سے امدن ہوگی اب وہ اس میں دن رات محنت کرتا ہے اور پیسہ لگاتا ہے اس کو کوی یقین تھا کہ یہ مجھے اس قدر امدن دے گی کہ میں خوب

کامیاب زندگی گزار سکوں گا لیکن ہوا کیا وہ کاروبار کسی وجہ سے تباہ ہو گیا چاہے زلزلے کی وجہ سے یا سیلاب کی وجہ سے یا کوئی بھی سبب بنا وہ کاروبار تباہ ہو گیا جتنا پیسہ اس پر لگایا تھا وہ بھی ڈوب گیا

اب ہوا کیا اس شخص کی امید ٹوٹی کہ اس نے ایک دفعہ بھی نہیں سوچا تھا کہ کامیاب بھی ہو سکتا ہوں اور ناکام بھی ہو سکتا ہوں گویا اس نے تو کامیابی کی امید باندھی ہوئی تھی جب وہ ناکام ہوگا تو اسے ٹینشن ہوگی ڈپریشن میں جائے گا مایوسی ہوگی

جب ہم لمبی لمبی امیدیں باندھ لیتے ہیں اور وہ امید پوری نہیں ہوتی تو ہم مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں دیکھو ضروری نہیں کہ ہماری ہر امید پوری ہو اور ضروری نہیں کہ ہم نے جو سوچا تھا وہ ہو

ہر کام کے ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ہو سکتا اور اگر ہم پہلے سے یہ ذہن بنا کے رکھیں کہ جو کام میں کر رہا ہوں اس میں کامیابی بھی ہو سکتی ہے اور ناکامی بھی ہو سکتی ہے اس کام کو حاصل کرنے کے لیے اس مقصد کو حاصل کرنے کے

لیے میں انتھک محنت کروں گا لیکن کامیابی ہوگی یا ناکامی یہ میرے اللہ کو پتہ ہے لہذا جو میری توقعات ہیں وہ پوری ہوں گی یا نہیں یہ مجھے معلوم نہیں پوری ہو بھی سکتی ہیں اور ٹوٹ بھی سکتی ہے تو پھر ہم اس قدر مایوس نہیں ہوں گے

 

Woman student, fatigue with headache and university burnout, stress for paper deadline or study for exam in library. Campus, college and tired studying with scholarship problem and mental health pain
Woman student, fatigue with headache and university burnout, stress for paper deadline or study for exam in library. Campus, college and tired studying with scholarship problem and mental health pain

 

تو جب ہماری توقعات ٹوٹیں گی تو ہم اس قدر مایوس نہیں ہوں گے کہ ہم نے پہلے سے ذہن بنا رکھا ہوگا تو انشاءاللہ پھر ہم مایوس نہیں ہوں گے لہذا اگر اللہ نے مجھے اس کام میں کامیابی عطا کر دی تو میں اس کا شکر گزار ہوں اگر مجھے ناکامی عطا کی تو میں اس کا بندہ

ہوں اس لیے اس کی رضا میں راضی رہوں گا اور اپنے رب سے اس پر صبر مانگوں گا اللہ پاک ایسی ذات ہے وہ کسی اور وسیلہ سے مجھے اس سے بہتر مال بھی دے سکتا ہے تو یہ سوچ انشاءاللہ ہمیں مایوس نہیں ہونے دے گی

جب ہم ضرورت سے زیادہ امیدیں باندھ لیتے ہیں اور پھر وہ امیدیں پوری نہیں ہوتی بہت توقعات پوری نہیں ہوتی جو ہم نے کی

ہوتی ہیں تو ہم مایوس ہو جاتے ہیں اور اگر ہم اپنی تمام سرگرمیوں میں یہ اپشن بھی رکھیں کہ ہم کامیاب بھی ہو سکتے ہیں اور ناکام بھی اور پھر ہمارا ذہن ناکامی کو اسانی سے تسلیم کر لے گا اور ہم مایوسی میں نہیں جائیں گے

 

مایوسی

مایوسی سے نکلنے کے طریقے

صبر

سب سے پہلا مرحلہ ہے صبر اگر کسی قسم کی ناکامی کا سامنا ہو گیا تو صبر کریں صبر سے کام لیں اور اور اس انے والی مشکل کو اللہ کی طرف سے ازمائش سمجھ کر اس پر صبر کریں اور یہ سوچیں کہ مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور یہ ہر ایک کی زندگی میں اتی ہیں

اپنے ارد گرد کے لوگوں پر نظر دوڑائیں تو اپ دیکھیں گے کوئی کسی مشکل میں گرا ہوگا اور کوئی کسی مشکل میں گرا ہوگا پھر یہ سوچیں کہ یہ لوگ بھی تو جی رہے ہیں بھی اسی طرح سے ہشاش بشاش رہنا ہے کیونکہ مشکلات کے انے سے زندگی ختم نہیں ہوتی

زندگی تب ختم ہوگی جب اللہ کا حکم ہوگا اور ان مشکلات کے ساتھ نمٹنا ہی زندگی ہے اور انے والی مشکلات پر صبر کر کے ان کو برداشت کرنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے

 

مایوسی | How To Overcome On Dipression (part 3) |The Best Topic on (Dipression,Anexity,stress,Stress Symptoms) | Despair | Despair Meaning
مایوسی | How To Overcome On Dipression (part 3) |The Best Topic on (Dipression,Anexity,stress,Stress Symptoms) | Despair | Despair Meaning

اس کے بعد اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی طرف دیکھیں کہ انہیں اپنی زندگی میں کس قدر مشکلات پیش ائیں اور انہوں نے کتنی بار جنگیں لڑی کئی بار اللہ پاک نے ان کو کامیابی عطا فرمائی اور بعض دفعہ ایسا بھی ہوا کہ انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب

میرے نبی پر مشکلات بھی ائی اور مسائل بھی اور پریشانیاں بھی اور کامیابیاں بھی ملی اور بعض دفعہ ناکامی بھی ملی تو پھر میں کیا چیز

ہوں اس کا مطلب ہے کامیابی اور ناکامی یہ زندگی کا حصہ ہے کبھی کامیاب ہوں گا تو کبھی ناکام ہوں گا لہذا میرے رب کی یہی رضا تھی مجھے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

اب مجھے یہ سوچنا ہے کہ مجھے اب کیا کرنا ہے لہذا اب دوبارہ ڈٹ جائیں اور دوبارہ سے کوشش کریں اللہ نے چاہا تو ضرور کامیابی ملے گی اور اگر ناکامی ہوئی تو کوئی بات نہیں جو سیکھنے کی چیز ہے اور سمجھنے کی چیز ہے وہ یہ کہ سابقہ غلطیوں سے تجربہ حاصل کر کے اب

ان سے غلطیوں کو زندگی میں کبھی دہرایا نہیں جائے گا اور نئے سرے سے دوبارہ کامیاب ہونے کی پوری کوشش کی جائے گی انشاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی

مایوسی

 

شکر

 

اگر ہمیں بار بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں ایک تو یہ کہ جو کام ہم کر رہے ہیں اس کے کرنے میں ہمیں تجربہ نہیں اس کا طریقہ نہیں ا رہا یا پھر ہماری محنت میں کمی ہے اس وجہ سے ناکامی ہو رہی ہے

اگر یہ سب اوکے ہے تو پھر اس کو تقدیر کا لکھا سمجھ کر راضی ہو جائیں اور اپنے سے نیچے درجے کے لوگوں کو دیکھیں کہ دیکھو فلاں کے پاس فلاں چیز بھی نہیں ہے فلاں بھی نہیں ہے

اپنے ماضی کی طرف نظر دوڑائیں بہت سی چیزیں ایسی ہوں گی جو اپ کے پاس پہلے نہیں تھی لیکن اب اپ کو میسر ہیں اس بات سے اپ میں شکر کا مادہ پیدا ہوگا میرے رب نے میری زندگی میں بہت بہتری لائی ہے جو مجھے محسوس نہیں ہو رہی کہ یہ بہتری اور ترقی

اہستہ اہستہ ہو رہی ہے اس لیے مجھے محسوس نہیں ہو رہی مجھے نظر نہیں ارہی لیکن میرے رب نے تو میرے اوپر بہت کرم کر رکھا ہے اس بات پر اپنے رب کا شکر کریں کہ اللہ تیرا شکر ہے تو نے مجھ پر اس قدر انعام کر رکھا ہے اور اتنا کچھ مجھے دے رکھا ہے میں تو

اس قابل بھی نہیں تھا لیکن تو نے مجھے اپنے انعامات سے نوازا تیرا بے حد مشکور ہوں

جب اپ کی سوچ اس طرف جائے گی تو اپ خود بخود ڈپریشن سے نکل ائیں گے اور مایوسی سے نکل ائیں گے تو اپ کو اپنے اپ میں بہتری فیل ہونے لگے گی

 

مایوسی

کبھی کبھی مایوس ہو جانا

 

دیکھیں کبھی کبھی کسی بات پر مایوس ہو جانا اور سالوں میں ایک ادھ بار اپ کی ایسی پوزیشن ہو گئی کہ اپ مایوس ہو گئے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں اور اس سے نکلنا بھی مشکل نہیں کہ یہ تو ایک فطرت ہے ہر انسان کبھی نہ کبھی اداس اور پریشان ہو جاتا ہے اور اس کو

مایوسی محسوس ہونے لگتی ہے لیکن پھر 10 15 منٹ کے بعد وہ دوبارہ سے پرامید ہو جاتا ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے

 

لیکن مسلسل مایوسی کا شکار رہنا یہ بڑی خطرناک چیز ہے انسان ایک دفعہ اس دلدل میں پھنس جائے تو پھر اس سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے جب تک کہ وہ خود کو خود اس مشکل سے نہ نکالے تب تک وہ نکل نہیں سکتا کہ دیکھیے دوسرا بندہ صرف سمجھا سکتا ہے اپ کے

اندر کی کیفیت کو نہیں سنبھال سکتا اس کو سنبھالنا اس کو کور کرنا اور اس کو کنٹرول کرنا یہ اپ کے اختیار میں ہے

اگر کوئی شخص مایوسی کی دلدل میں پھنس جائے تو وہ پھنستا ہی چلا جاتا ہے اور ایک وقت ایسا اتا ہے کہ انسان زندگی سے مایوس ‘ اللہ سے مایوس غرض وہ ہر چیز سے مایوس ہو جاتا ہے اسی وجہ سے تو کہا گیا ہے کہ مایوسی کفر ہے

 

مایوسی

مایوسی کفر ہے

 

کیونکہ مایوسی انسان کو کفر تک لے جاتی ہے ایک وقت اتا ہے انسان اللہ کی ناشکری کرتا ہے اس کی نعمتوں کی ناشکری کرتا ہے سب

کچھ ہوتے ہوئے بھی اس کو لگتا ہے میرے پاس کچھ نہیں ہے وہ مایوس سے مایوس ہی ہوتا چلا جاتا ہے اور ایک وقت ایسا اتا ہے کہ وہ اللہ کے وجود کا بھی انکار کر بیٹھتا ہے اللہ بچائے اللہ کسی کو اس ڈے تک نہ لائےکچھ ہوتے ہوئے بھی اس کو لگتا ہے میرے پاس کچھ نہیں ہے وہ مایوس سے مایوس ہی ہوتا چلا جاتا ہے اور ایک وقت ایسا اتا ہے کہ وہ اللہ کے وجود کا بھی انکار کر بیٹھتا ہے اللہ بچائے اللہ

کسی کو اس حال تک نہ لائے

 

Woman student, fatigue with headache and university burnout, stress for paper deadline or study for exam in library. Campus, college and tired studying with scholarship problem and mental health pain
Woman student, fatigue with headache and university burnout, stress for paper deadline or study for exam in library. Campus, college and tired studying with scholarship problem and mental health pain

 

کسی وقت ایسا ہو جائے اپ کو محسوس ہو کہ ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے کہیں بھی امید کی کوئی کرن نظر نہ ائے اور اپ کا دل کچھ بھی کرنے کو نہ چاہ رہا ہو بس اپ بیٹھے ہیں اور سوچتے جا رہے ہیں اور اپ کو اپنی طبیعت وہ جھل لگنے لگے

اس کا ایک حل ہے کیا فورا اٹھیں غسل کریں اپ کے پاس جو اچھا لباس موجود ہو وہ پہنے نماز پڑھیں قران کی تلاوت کریں اور اللہ کا

ذکر کریں اور ان سوچوں کو نظر انداز کریں جو اپ کے ذہن میں ارہی ہیں یقین مانی اپ کو اپنی طبیعت میں خود ہی بہتری محسوس ہوگی اور خود کو کسی دوسرے کام میں لگا دیں جو پرسکون ہو سے اپ کی طبیعت خوشی محسوس کرتی ہو

یاد رکھیں اپ نے خود کو خود ہی سنبھالنا ہے اپ کو ابھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میرے پاس یہ چیز ہوتی تو میری زندگی پرسکون ہوتی میری زندگی میں رونق ہوتی یہ ایک شیطانی خیال ہے اپ کی زندگی میں رونق تب ہوتی ہے جب اپ کا ذہن فریش ہوتا ہے

جب اپ کا ذہن فریش نہیں ہوگا تو اپ کو کہیں بھی کوئی رونق نظر نہیں ائے گی چاہے اپ کہیں بھی چلے جائیں چاہے اپ امریکہ چلے جائیں چاہے لندن چلے جائیں اپ کو سکون نہیں ملے گا

سکون اپ کو اللہ کے ذکر ہی میں ملے گا اور اپنے اپ کو مصروف کرنے میں اور اپنے اپ کو فضول قسم کی سوچوں سے بچانے میں اور ناکامیوں کو تسلیم کرنے میں ہی اپ کا سکون چھپا ہے

 

مایوسی

 

ایک خاتون کا واقعہ

 

مجھ سے ایک خاتون نے رابطہ کیا جو اپ نے شوہر کی طرف سے کچھ پریشان تھی شوہر خرچہ وغیرہ نہیں دیتا تھا وہ کچھ ٹائم میرے ساتھ رہیں سکول میں اور اپنے گھریلو معاملات شیئر کرتی رہتی تھی

ان کی باتوں میں ہر وقت نیگیٹو سوچ تھی ہر وقت گلا شکوہ ہر وقت یہی باتیں کہ فلاں میرے ساتھ اچھا نہیں کرتا فلانے بھی مجھے تکلیف دی میرے پاس بچے نہیں ہیں بچے ہوتے تو میں ان میں دل بہلا لیتی میں نے محسوس کر لیا کہ یہ مایوسی کا شکار ہے تو میں نے

انہیں اپنے طریقے سے سمجھانے کی کوشش کی سو میں کر سکتی تھی میں نے کیا لیکن ان کی سوچ میں ذرا بھی تبدیلی نہیں ائی

پھر ایک دن وہ مجھے کہتے ہیں کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے بھائی بھابھی کے گھر چلے جاؤں ان کے بچے ہیں ان کے ساتھ میرا دل بہلا رہے گا میں ان کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ جاؤں ہمیشہ کے لیے میں وہاں جانا چاہتی ہوں میں نے ان سے یہ کہا کہ اپ ایسا کریں ہمیشہ

کے لیے جانے سے پہلے ایک مہینے کے لیے وہاں چلی جائیں اگر اپ کو وہاں اطمینان ملے سکون ملے تو پھر اس کے بعد اپ ہمیشہ کے لیے چلی جائیں

ایسا نہ ہو کہ اپ کو وہاں بھی اطمینان نہ ملے اور سکون نہ ملے بلکہ وہاں زیادہ پریشان ہوں واپسی کے راستے بھی نہیں ہوں گے اپ کے پاس تو پھر اپ کا کیا بنے گا خیر انہوں نے میری یہ بات مان لی اور ایک مہینے کے لیے وہاں چلی گئی 10 سے 15 دن گزرے

ہوں گے کہ وہ پھر میرے پاس ائیں اور مجھے کہتی ہیں کہ مجھے وہاں بھی اطمینان نہیں ہے مجھے وہاں بھی سکون نہیں ملا کہ وہاں میں یہاں سے بھی زیادہ پریشان ہوں بتاؤ میں کیا کروں وہاں سے گھبرا کر واپس اگئی ہوں

اس کا اصل مسئلہ یہ تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھی وہ مایوسی کا شکار تھی وہ سوچتی بہت زیادہ تھی ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں ڈوبی رہتی تھی وہ وہ سکول میں بھی بیٹھی ہے تو گھریلو معاملات کو سوچتی رہتی تھی

اس کے بعد میں اس کو سمجھاتی رہی اور جہاں تک ہو سکا میں اس کی رہنمائی کرتی رہی کہ اپ ایسا کریں اس طرح سے کیا کریں اپ یہ

کریں انشاءاللہ کافی حد تک جو ہے اپ میں بہتری ائے گی اور الحمدللہ وہ کافی حد تک بہتر ہو بھی گئی تھی پھر اس کے بعد انہوں نے سکول چھوڑ دیا اب پتہ نہیں کیسے حالات میں ہوگی

مایوسی
دعا

 

اخر میں اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں صبر و شکر والی زندگی عطا کرے اور مایوسی سے بچائے اور

مرتے دم تک مسلمان ہی رکھے اور ہمیں ایمان والی موت نصیب کرے اخری وقت بھی ہمارا دل اس بات کی گواہی دیتا ہو اشہد ان لا الہ الا اللہ اشہد ان محمد عبدہ ورسولہ

despair of salvation meaning
don t despair meaning
extreme despair

Leave a Comment