crossorigin="anonymous"> Surah An-Nazi'at Ki Tafseer | Surah An-Nazi'at Ka Khulasa(سورة النازعات) | Cheptar Surah An-Nazi'at - Molana Masood Nqb

Surah An-Nazi’at Ki Tafseer | Surah An-Nazi’at Ka Khulasa(سورة النازعات) | Cheptar Surah An-Nazi’at

سورة النازعات: ترتیبی نمبر 79 نزولی نمبر 81

مکی سورت سورہ نازعات مکی ہے۔
آیات اس میں ۴۶ آیات اور ۲ رکوع ہیں۔

وجہ تسمیہ:

آیت نمبر ۱ میں ہے۔ والنزعت غرقاً

( ان فرشتوں کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں ) پس اسی نسبت سے اس سورت کو سورہ نازعات کہا جاتا ہے۔

 

Surah An-Nazi'at Ki Tafseer | Surah An-Nazi'at Ka Khulasa(سورة النازعات) | Cheptar Surah An-Nazi'at
Surah An-Nazi’at Ki Tafseer | Surah An-Nazi’at Ka Khulasa(سورة النازعات) | Cheptar Surah An-Nazi’at

قیامت کے احوال اہوال:

اس سورت میں بھی قیامت کے مختلف احوال اور اہوال ( ہولنا کیوں ) کا بیان ہے۔

پانچ قسم کے فرشتوں کی قسم:

ابتداء میں اللہ نے مختلف کاموں پر مامور پانچ قسم کے فرشتوں کی قسم کھائی ہے۔ لیکن جواب قسم ذکر نہیں فرمایا۔ سیاق کلام کو دیکھ کر جو جواب قسم سمجھ میں آتا ہے۔ وہ یہ ہے۔
لتبعثن“ (تمہیں قیامت کے دن ضرور زندہ کیا جائے گا۔ )

قیامت کو جھٹلانے والے:

سورہ نازعات بتاتی ہے کہ قیامت کو جھٹلانے والوں کا قیامت کے دن یہ حال ہوگا کہ ان کے دل دھڑک رہے ہوں گے۔ دہشت ذلت اور ندامت کی وجہ سے ان کی نظریں جھکی ہوں گی۔

فرعون کا انجام :

لیکن آج دنیا میں وہ فرعون بنے بیٹھے ہیں اور اللہ کے نبی (ﷺ) کی بات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔ لیکن شاید انہیں فرعون کا انجام معلوم نہیں۔

عقل کے کورے:

یہ عقل کے کورے اور احمق یہ نہیں سوچتے کہ:
۱۔ جو اللہ مضبوط آسمان بنا سکتا ہے
۲۔ شب و روز کا نظام مقرر کر سکتا ہے
۳۔ زمین کا فرش بچھا سکتا ہے
۴۔ پہاڑوں کی میخیں گاڑ سکتا ہے۔
کیا وہ انہیں دوبارہ زندہ نہیں کر سکتا ؟

وقوع قیامت کو محال سمجھ کر :@

سورت کے اختتام پر مشرکین کا سوال مذکور ہے۔ جو وقوع قیامت کو محال سمجھ کر قیامت کے بارے میں کرتے تھے اور یہ سوال اس لیے کرتے تھے کہ وہ دنیا کی زندگی پر فریفتہ تھے اور ان کا خیال تھا کہ دنیا ہی کی زندگی حقیقی اور دائمی زندگی ہے لیکن:
جس روز یہ قیامت کو دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی وہ دنیا میں رہے۔

Surah Al-Haqqa Ki Tafseer _Cheptar Al-(سورة الحاقة) | Khulasa Surah Al-Haqqa _ Quran ki Tafseer

Surah-At-Ki Tafseer / Tarjma (سورة التغابن) -Khulasa Surah Taghabun – Quran ki Tafseer

Tafsir of Surah Al-Waqiah سورۃ الواقعہ -سُورہ واقعہ کے مضامین اور فضیلت-Khulasa Of Surah Waqiah

 

1>surah naziat translation
2>naziat meaning
3>surah nazi’at pdf
4>surah nazi’at benefits
5>surah naziat transliteration
6>surah naziat with urdu translation
7>surah naziat quran411
سورةالنازعات

Leave a Comment