crossorigin="anonymous"> Khajoor Se Mardana Kamzori Ka Ilaj | کھجور سے مردانہ کمزوری کا علاج | دودھ اور کھجور کے فوائد | Khajoor Ke Fayde In Urdu - Molana Masood Nqb

Khajoor Se Mardana Kamzori ka ilaj | کھجور سے مردانہ کمزوری کا علاج | دودھ اور کھجور کے فوائد | khajoor ke fayde in urdu

رطب ( تازہ کھجور )

قرآن مجید میں اللہ تعالی نے مریم علیہاالسلام کو مخاطب کرکے فرمایااور کھجور کے درخت کو اپنی طرف ہلاو وہ تجھ پر تازہ کھجوریں گرائے گا پھر اسے کھاؤ اور پانی پیو اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرو

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں عبد اللہ ابن جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیاکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ککڑی ترکھجور کے ساتھ کھا رہے ہیں اور سنن ابی داؤد میں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا

کھجور کے فوائد

کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم چند تازہ کھجوروں سے روزہ افطار کرتے پھر نماز مغرب پڑھتے اگر تازہ کھجوریں نہ ہوتی تو چھوہاروں سے افطار فرماتے اور اگر چھوہارے بھی میسر نہ ہوتے تو چند گھونٹ پانی پی کر افطار کر لیتےتازہ کھجور کا مزاج پانی کی طرح گرم تر ہے باردمعدہ کو تقویت دیتی ہے اور اس کے عین موافق ہے قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے جسم کو شاداب بناتی ہے اور سرد مزاج لوگوں کوراس آتی ہے اور کثیر الغذا ہونے کی وجہ سے خاصی غذائیت دیتی ہےاہل مدینہ اور ان جیسے دوسرے ان ممالک کے لئے جہاں کھجور پھل شمار کی جاتی ہے اعلی ترین پھل ہےبدن کے لیے انتہائی نفع بخش ہے اگر کوئی اس کا عادی نہ ہو اوروہ اس کا بکثرت استعمال کرے تو اس کے بدن میں بہت تیزی سے تعفن اور بدبو پیدا کرتی ہیں اسی طرح اس سے خراب خون پیدا ہوتا ہے اس کے بکثرت استعمال سے سر درد پیدا ہوتا ہے اور سوداءمیں اضافہ ہوتا ہے دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہے اس کی اصلاح شکنجبین وغیرہ سے کی جاتی ہے

Khajoor Se Mardana Kamzori ka ilaj

تازہ کھجور چھوہارہ یا پانی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روزہ افطار کرنے میں بہت لطیف حکمت مضمر ہے
اس لئے کہ روزہ کی وجہ سے معدہ غذا سے خالی ہو جاتا ہے اب جگر کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں رہ جاتی جس کو وہ جذب کر کے قوی اور اعضاء مایتحلل کے طور پر دےاور میٹھی چیز جگر کو بہت زیادہ مرغوب ہے اس لئے جگر کی طرف بہت جلد سرایت کر جاتی ہے اگر تازہ کھجور ہے تو جگر اسے اور زیادہ بڑھ کر قبول کرتا ہے

 

چنانچہ اس سے قوی اور جگر دونوں کو ہی وقت ملتی ہےاگر کھجور نہ ہو تو چھوہارا اپنی شیرینی اور غذائیت کے لحاظ سے بہتر ہے اگر یہ بھی نہ ہو تو چند گھونٹ پانی ہی معدہ کی لپٹ اور روزہ کی گرمی کو بجھا دیتاہے
پھر اس کے بعد کھانے کی خواہش ابھرتی ہے اور پوری رغبت سے کھانا کھایا جاتا ہے

 

Sona ka formula | سونا تلاش کرنے کا طریقہ | Gold Rate Today | Tib e Nabvi

Leave a Comment