crossorigin="anonymous"> Surah Yaseen With Urdu | Surah Yaseen Ka Wazifa | Har Pareshani Ka Wazifa | Mushkil Ki Dua In Quran |سورۃ یٰس کے فائدے ۔ - Molana Masood Nqb

surah yaseen with urdu | surah yaseen ka wazifa | har pareshani ka wazifa | mushkil ki dua in quran |سورۃ یٰس کے فائدے ۔

سورۃ یٰس کے فائدے ۔

surah yaseen with urdu

ہر مشکلات کے حل کے لئے سورۃ یس کا ورد ہر مشکلات و تکالیف اور ہر آفات سے نجات کے لئے اور اہم مقاصد میں کامیابی کے لیے سورۃ یٰس کو باوضو اس طریقے سے پڑھے کہ ہر مبین پر یا اللہ یا رحمن یا رحیم 11مرتبہ پڑھے ۔ اور جب کلمہ کن ۔ اذا ارادشیٔا ان یقولَ لہُ کُن فیکون۔ پڑھے تو یا اللہ یا غنیُّ و یا مغنی۔۔۔۔۔۔۔۔ یا فتاحُ ۔ پڑھ کر ختم کر دے انشاء اللہ تعالی تمام بلائیں ختم ہو جائیں گی ۔اور موتیابند کے ازالے کے لئے ۔ باوضو ہو کر سورۃ یس پڑھ کر سرمہ پر دم کرکے بلا ناگا روزانہ سرمہ آنکھوں میں لگایا کریں انشاء اللہ تعالی موتیہ ختم ہو جائے گااور قرض کی ادائیگی کے لیے جو شخص قرض کے اندر مبتلا ہو اسے چاہیے کہ عشاء کی نماز کے بعد سورۃ یٰس روزانہ سات مرتبہ پڑھا کریں انشاء اللہ تعالی بہت ہی جلد قرض سے بری ہو جائے گا قرضے کو ادا کر دے گا اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دے گا کہ یہ قرضے سے نجات پا لے گا نسیان بھول جانے کے مرض کے لئے جو شخص بھول جاتا ہو اور اسے بھولنے کا مرض ہو تو وہ شخص گلاب کے عرق میں زعفران کو حل کرکے 41 دن بلاناغہ پی لے انشاء اللہ تعالی بھولنے کے مرض سے نجات پا لے گا اور یہ بھولنے کی بیماری اس سے دور ہو جائے گی ۔اختلاج قلب کے لئے ۔

سورۃ یس کو باوضو اس ترتیب سے پڑھے پہلے مبین سے لوٹ کر دوبارہ پڑھنا شروع کرے جب دوسرا مبین پڑھے تو پھر لوٹ کر دوبارہ سے شروع کرے اسی طرح ساتویں مبین پر پہنچے تو دوبارہ لوٹے بغیر صورت کو مکمل کرے دے پھر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں اگر بارش کا پانی مل جائے تو بہت ہی میسر ہے اور اگر نہ ملے تو جو بھی پانی مل جائے اسی پر دم کرے اور مریض کو پلائے اور یہ عمل گیارہ روز تک یعنی گیارہ دن تک بلاناغہ کرنا ہے ۔ 11 دن تک بغیر ناگا کےمریض کو پانی پلانا ہے انشاء اللہ تعالی دل کے مرض سے نجات حاصل ہو جائے گی دودھ میں اضافے کے لئے ۔

جس عورت کا دودھ ختم ہو اور بچہ بھوکا رہتا ہو تو سورۃ یس باوضو ہو کر کسی چینی کی پلیٹ پر لکھے یا کاغذ پر لکھ کر پانی میں گھول کر اس عورت کو پلائے جس کا دودھ نہ اترتا ہو انشاء اللہ تعالی دودھ آجائے گا اور بچہ سیر ہو جایا کرے گا دل کی سختی اور گناہ سے حفاظت کے لیے دل کی سختی دور کرنے اور دل میں شفقت پیدا کرنے نرمی پیدا کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے اور بزرگوں کی نصیحت پر عمل کرنے کے لئے سورۃ یس کو باوضو ہوکر کسی چینی کی پلیٹ پر لکھ کر یا کسی کاغذ پر لکھ کر اس شخص کو پلائے جس کا دل سخت ہو انشاء اللہ تعالی اللہ کے حکم سے اس کا دل نرم ہو جائے گا اور نمازوں کے اندر پابندی ہو جائے گی اور بزرگوں کی نصیحتوں پر عمل کرنے کے لئے دل آما دہ ہو جائے گا ۔ ۔۔۔۔ بارش کی طلب کے لیے خشک سالی سے نجات اور بارش رحمت طلب کرنے کے لئے سورۃ یس کو 75 مرتبہ پڑھ کر یا اکتالیس مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ تعالی رحمت کی بارش خوب برسے گی اور فصل اور کھیتی خوب سیر ہو گی ۔
قید سے رہائی کے لئے

 

. اگر کوئی شخص قید میں ہو اور اس کی رہائی ناممکن یا بہت مشکل ہو تو باوضو 75 مرتبہ سورۃ یس کو پڑھے اگر اکیلا نہ پڑھ سکتا ہو تو چند آدمی ملا کر پڑھ لے انشاء اللہ تعالی قی۔دی جلد ہی قید سے رہا ہوگا ۔ متفرق ۔ ایک بار صبح یا شام اللہ کی رضا کے لئے پڑھے گا تو اللہ کی رضا نصیب ہوگی محبت نصیب ہوگی اور اگر شفا ٔ کے لیے پڑھے گا تو شفاء نصیب ہو گی ۔ اور اگر ایمان کی سلامتی کے لیے پڑے گا تو ایمان سلامت رہے گا ۔ اگر موت کی آسانی کے لئے پڑے گا تو موت کے اندر سختی ختم ہو جائے گی اور آسان موت نصیب ہوگی ۔ اور اگر دولت حاصل کرنے کے لیے پڑھے تو سہ مرتبہ روزانہ پڑھتا رہے انشاء اللہ تعالی بہت جلد دولت مند ہو جائے گا ۔ اور جس کسی بھی کام کے لیے پڑے گا وہ کام اس کے لئے آسان ہو جائے گا  جو شخص روزانہ صبح و شام سورۃ یٰس کا ورد رکھے گا وہ کبھی بھی بھوکا ۔ نگہ نہ رہے گا
دشمن کو ہلاک کرنے کے لیے کچی اینٹوں کے ٹکڑوں پر اس سورت کو سات مرتبہ پڑھ کر دم کرے اور ان ٹکڑوں کو جنازے کی طرح سفید کپڑے میں لپیٹ کر بہتے پانی میں ڈال دیں جب وہ ٹکڑے پانی میں گھل جائیں گے تو دشمن بھی ہلاک ہو جائے گا ۔
نوٹ ۔
غیر شرعی طور پر اس وظیفے کو کرنے والا اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا ۔ تو اس صورت کی بہت فضیلتیں بتائی گئی ہیں تو اس کو اپنی زندگی کے اندر لائیں اور ہر تکلیف سے آرام پائیں۔

 

 

surah yaseen

Leave a Comment