crossorigin="anonymous"> Surah Room KI FAZILAT | Surah Room KA WAZIFA | Dushman Se Bachne Ki Dua In Urdu | سورۃ الروم کے فائدے ۔ - Molana Masood Nqb

Surah room KI FAZILAT | Surah room KA WAZIFA | dushman se bachne ki dua in urdu | سورۃ الروم کے فائدے ۔

سورۃ الروم کے فائدے ۔

اگر کسی شخص کا دشمن بہت عیار اور چالاک ہو اور اپنی حرکتوں سے پریشان رکھتا ہو تو سورۃ الروم کو 21 مرتبہ پڑھے انشاءاللہ تعالی دشمن ذلیل ہوگا ۔ اور ہمیشہ ناکام رہے گا ۔ اور ہر طرح دشمن پر فتح حاصل ہوگی ۔

اگر کسی دشمن کو ذلیل کرنا ہو تواس کے لئے بہترین عمل ۔

اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کا دشمن ذلیل ہو اور یہ اس سے فتح حاصل کرنا چاہتا ہو اور یہ چاہتا ہو کہ دشمن کو قدم قدم پر ناکامی ہو تو سورۃالروم کو با وضو ہو کر کاغذ پر لکھیں اور اس کو لپیٹ کر ایک بوتل میں رکھ دے اور سخت ڈاٹ سے اس بوتل کا منہ بند کر دیں اور اپنے مکان میں رکھ دے انشاء اللہ تعالی دشمن ذلیل و خوار ہوگا ۔

میاں بیوی میں اتفاق کے لیے ۔

اگر میاں بیوی میں جھگڑا رہتا ہو تو . باوضو ہو کر اس سورت کو لکھ کر کسی شیشی میں ڈال لیں شیشی کو بند کر کر مظلوم اپنے پاس رکھیں تو ان دونوں میں سے جو ظالم ہوگا وہ اپنی حرکتوں سے باز رہے گا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے دونوں میں اتفاق ہو گا ۔ میرے بھائیو قرآن پاک نے ہر چیز کا نچوڑ نکال دیا تو کوشش کریں کہ ہم اپنی زندگی کو قرآن پاک کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق گزارے اگر اس قرآن پاک کو توجہ سے پڑھا جائے تو اس میں آخرت کی تو بھلائی ہے ہی اور دنیا کی بھی بہت زیادہ بھلائی ہے ۔ کیوں کہ ہر تکلیف سے نجات ہے اس کے اندر

Leave a Comment