crossorigin="anonymous"> How Is Triple Talaq Explained In The Quran | Triple Talaq In Quran Urdu | شوہر نے بیوی کو تین مرتبہ طلاق طلاق طلاق - Molana Masood Nqb

How Is Triple Talaq Explained In The Quran | Triple talaq in Quran urdu | شوہر نے بیوی کو تین مرتبہ طلاق طلاق طلاق

3 اگر شوہر نے بیوی کو تین مرتبہ طلاق طلاق طلاق

How Is Triple Talaq Explained In The Quran

 

مسئلہ نمبر 3 اگر شوہر نے بیوی کو تین مرتبہ طلاق طلاق طلاق رجعی دی تحریر کر کے بھجوا دیا تو کتنی طلاق واقع ہوگی

جواب تین مرتبہ طلاق طلاق بولنے سے طلاق مغلظہ پڑ جائے گی تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی باقی اس کا رجعی لگانا بی ما نہ ہوگا اس کا کوئی اعتبار نہ ہوگا عورت شوہر پر ہمیشہ کے لئے حرام ہو جائے گی
جب تک اس عورت کی شادی کسی اور آدمی سے نہ ہوجائے تو آدمی مر جائے یا طلاق دے دے اور اس عورت کی عدت گزر جائے تو پھر پہلے شوہر سے نکاح ہو سکتا ہے ورنہ نہیں

 

مسئلہ نمبر 4 اگر شوہر نے عورت کو کہا تو میری بہن کی طرح ہے تو میری بیٹی کی طرح ہے اور یہ تین مرتبہ کہاکیا اس سے طلاق واقع ہوگی کہ نہیں اور واقع ہوگی تو کتنی

جواب تو اس سے تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی عورت طلاق مغلظہ کے ساتھ اس پر حرام ہوجائے گی جب تک عورت کا نکاح کسی اور سے نہ ہواور وہ شوہر مر جائے یا اس عورت کو طلاق دے دے اور اس عورت کی عدت پوری ہو جائے اگر یہ عورت اور پہلے والا مرد راضی ہو نکاح کرنے پر نکاح کر سکتے ہیں

مسئلہ نمبر 5 اگر شوہر طلاق نامے سے جو کہ تین طلاق لکھی ہیں عورت کو لاعلم رکھ کر عورت کو اپنے پاس رکھے اور اسے ہم بستری بھی کرتا رہے اور عورت کو بعض وجوہات کی بنا پر نہ بتائے عورت کو طلاق ہو گی کہ نہیں ہوگی تو کتنی ہوگی اور آدمی یعنی شوہر گنہگار ہوگا کہ نہیں

جواب ایسا کرنا بہت بڑا گناہ ہے یہ سراسر زنا ہوگا اور ایسا کرنا بالکل جائز نہیں ہوگا

مسئلہ نمبر 6 اگر شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دی اور اس کے بعد حلالہ شرعی بھی نہیں ہوا پھر آپس میں تعلقات قائم رہے دونوں اکٹھے رہتے ہیں اس کے بعد اولاد ہوئی تو اس اولاد کا کیا حکم ہے

جواب جو اولاد ایسی ہوگی حرام کے شمار ہوگی کیونکہ تعلقات دونوں میاں بیوی میں قائم ہوئے ہیں اللہ تعالی کا حکم توڑ کر تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ شرعی کے اور بغیر نکاح کیے اس لیے یہ اولاد حرام کی ہوگ

Leave a Comment