crossorigin="anonymous"> Islami Wazaif

اسلامی وظائف I islami Wazaif Ka Encyclopedia | powerful wazifa for any wish | molana masood nqb

  • Islami Wazaif Ka Encyclopedia 

    ذکارووظائف کا مقصد ارشاد فرمایاکہ دین صرف تسبیح گھمانے کا نام نہیں۔ وظائف کا مقصد ہے کہ باریک باریک گناہ نظر آنے لگیں۔ وظائف اسی لیے بتائے جاتے ہیں کہ یہ استعداد پیدا ہوجائے۔ ورنہ اگر اﷲ اﷲ تو کر رہے ہیں لیکن گناہوں سے کوئی پرہیز نہیں تو ایسے وظیفے بالکل بے کار ہیں کیوں کہ ان کا مقصدتو حاصل ہی نہیں ہوا۔ موٹے موٹے گناہ کا علم تو ہر شخص کو ہوتا ہے حتّٰی کہ خود گناہ گار جانتا ہے کہ یہ گناہ ہے۔ کمال تو یہ ہے کہ باریک باریک گناہ نظر آنے لگیں اور ان سے بچنے کا اہتمام طبیعت میں پیدا ہوجائے۔

  • مفہومِ ذکر اللہ جل شانہٗ(تفسیر روح المعانی کی روشنی میں)
  • وَ الَّذِیۡنَ اِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَۃً اَوۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ ذَکَرُوا اللہَ فَاسۡتَغۡفَرُوۡا لِذُنُوۡبِہِمۡ ۪ وَمَنۡ یَّغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللہُ ۪۟ وَ لَمۡ یُصِرُّوۡا عَلٰی مَا فَعَلُوۡا وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ
  • اور ایسے لوگ کہ جب کوئی ایسا کام کر گزرتے ہیں جس میں (دوسروں پر) زیادتی ہو یا (کوئی گناہ کرکے خاص) اپنی ذات پر نقصان اُٹھاتے ہیں

 
 
 

What is Wazifa Dua

  • تلاوت تمام وظائف سے افضل ہے

    مرشدی ومولائی حضرت حاذ ق الامت ؒ ارشاد فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی تلاوت کرو چونکہ قرآن پا ک تمام وظائف سے افضل واعلی ہے حکیم الاسلام حضرت قاری محمد طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ دیکھو آسمانی کتابیں چار ہیں زبور ، توریت، انجیل ، قرآن پاک۔
    فرمایا کہ دیکھو تین کتابیں جو ہیں وہ صرف آسمانی احکامات ہیں ان کتابوں کو کتاب اللہ کہا جائے گا لیکن قرآن کریم جو ہے وہ کلام اللہ ہے ۔

  • جب اللہ قدیم ہے تو ان کا کلام بھی قدیم ہے اس کو کون مٹاسکتا ہے کون بدل سکتاہے کتابیں تو لوح محفوظ سے نقل ہو کر ارسال کردی گئی ہیں تو کتاب اللہ ہونا اور کلام اللہ ہونا دونوں میں فرق ہے ۔
    قرآن پاک کو کلام اللہ ہونے کا شرف حاصل ہے ۔(افادات زکیہ؍۲۴) مرتب مولانا الطاف عزیزمظاہری قرآن پاک کی حفاظت کی نیت کرے
    فرمایا حضرت حاذق الامت نے کہ قرآن پاک سنانے کے لئے حفاظ قرآن کی حفاظت کی نیت فرمایا کہ نیب تو بدلتی رہتی ہے قرآن پاک کی حفاظت کی نیت سے تراویح میں قرآن پاک سنا یا جائے جیسے بھی سنا سکیں جیسے پڑھتے ہیں ویسے ہی پڑھیں اور نفلوں میں بھی پڑھنا چاہئے ۔
    شیطان وسوسہ ڈالتا ہے کہ تراویح میں سنائو گے جو پیسے ملیں گے وہ نا جائز مال ہے اور سامع بن کر سنیں گے تب بھی اجرت لینا ناجائز ہے تو دونوں شکل ہی چھڑا دیتا ہے اور دل میں یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ تلاوت کرویہی اچھاہے ۔ ان وسوسوں کے بعد قرآن پاک سے شغل نہیں رہتا اور دوری ہوجاتی ہے
  • ۔ اَللَّہُمَّ احْفَظْنَا، اَللَّہُمَّ احْفَظْنَا، اَللَّہُمَّ احْفَظْنَا۔

    (افادات زکیہ ؍۲۵) مرتب مولانا الطاف عزیزمظاہری شریعت کے

  • تین اجزاء
    ٭ حضرت مجدد الف ثانی ؒ اپنے ایک مکتوب میں ملاّ حاجی محمد لاہوری ؒ کو تحریر فرماتے ہیں’’ شریعت کے تین حصے ہیں
  • (۱)علم (۲)عمل (۳)اخلاص۔

  • ط

    حضرت عبدالقادر جیلانی ؒفرماتے ہیں :

    صاحبو! اللہ کے ہوجاؤ جیساکہ نیک بندے اس کے ہوگئے تھے یہاں تک کہ اللہ تمہارا ہوجائے جیساکہ ان کا ہوگیا تھا اگر تم چاہتے ہو کہ حق تعالی تمہارا ہوجائے تو اس کی اطاعت اور اس کے ساتھ صبر کرنے اور اس کے افعال پر جو تمہارے اور دوسروں کے اندرصادر ہوں راضی ہونے میں مشغول ہوجاؤاوروہ لوگ زاہد بنے تھے دنیا میں اور جو کچھ اپنا مقسوم انہوں نے لیا تھا تقویٰ اور پرہیزگاری کے ہاتھوں سے لیا تھا پھر وہ طالب آخرت بنے اور جو اس کے کا م تھے ، وہ انہوں نے کئے اپنے نفسوں کا کہنا نہ مانا اور اپنے رب عز وجل کی اطاعت کی ، انہوں نے پہلے اپنے آپ کو نصیحت کی اور اس کے بعد دوسروں کے ناصح بنے۔ (مواعظ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؍۲۹)مترجم مولانا عاشق الہی میرٹھی

Leave a Comment