crossorigin="anonymous"> Surah At-Tin Ki Fazilat & Tafseer | Khulasa Surah At-Tin | سو رۃ التین | Cheptar Surah At-Tin - Molana Masood Nqb

surah At-Tin Ki Fazilat & Tafseer | Khulasa Surah At-Tin | سو رۃ التین | cheptar Surah At-Tin

سو رۃ التین : ترتیبی نمبر 95 نزولی نمبر 28

مکی سورت سورہ تین مکی ہے۔
آیات اس میں ۸ آیات ہیں۔

وجه تسمیه:

آیت نمبر ۱ میں ہے: والتین والزیتون
(انجیر کی قسم اور زیتون کی ) اس سورت کے شروع میں اللہ پاک نے انجیر کی قسم کھائی ہے۔ اسی لیے اس سورت کا نام سورہ تین رکھ دیا گیا۔

سورت کا موضوع:

اس میں تین امور بیان ہوئے ہیں جن کا انسان سے اور اس کے عقیدے سے تعلق ہے۔

1۔ نوع انسانی کی تکریم:

اس کی تکریم کے مختلف پہلو ہیں۔ یہاں ان میں سے ایک پہلو کا بیان ہے وہ یہ کہ انسان کو بہت خوبصورت پیدا کیا گیا ہے۔ ۱۔ یہ خوبصورتی جسمانی اور ظاہری شکل کے اعتبار سے بھی ہے۔
۲۔ اور عقلی اور روحانی کمالات کے اعتبار سے بھی۔

2۔ انسانیت کے تقاضے:

جب انسان انسانیت کے تقاضوں کو پورانہیں کرتا اور ناشکرا پن کا راستہ اختیار کرتا ہے تو اسے نیچوں سے بھی نیچے گرا دیا جاتا ہے۔
۱۔ حیوانی اور شہوانی زندگی کو اپنا مقصد بنا کر وہ حیوانوں سے بھی زیادہ پستی میں جا گرتا ہے۔
۲۔ البته ایمان و عمل صالح والے اس پستی سے بچے رہتے ہیں۔

3۔ حاکم اور عادل ہونے کا تقاضا:

وہ اللہ جو پانی کے ایک قطرے سے ایسا خوبصورت انسان پیدا کر سکتا ہے۔ وہ انسان کو دوبارہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔ ویسے بھی دوبارہ پیدا کرنا اور حساب و جزا اس کے حاکم اور عادل ہونے کا تقاضا ہے۔ 

1>surah at-tin benefits
2>surah at-tin in english
3>surah tin transliteration
4>surah feel
5>surah qadr

Leave a Comment