crossorigin="anonymous"> Surah Al-Inshirah Ki Tafseer | Cheptar Al-Inshirah | سورة الانشراح : ترتیبی نمبر 94 نزولی نمبر 12 | Kholasa Surah Al-Inshirah - Molana Masood Nqb

surah Al-Inshirah Ki Tafseer | Cheptar Al-Inshirah | سورة الانشراح : ترتیبی نمبر 94 نزولی نمبر 12 | kholasa Surah Al-Inshirah

سورة الانشراح : ترتیبی نمبر 94 نزولی نمبر 12

مکی سورت سورۃ انشراح مکی ہے۔
آیات اس میں ۸ آیات ہیں۔

وجه تسمیه :

آیت نمبرا میں ہے الم نشرح لك صدرك
(اے محمد ! کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا ؟)
ض اسی نشرح کی نسبت سے اس سورت کو بھی سورہ انشراح کہا جاتا ہے۔

سورت کا موضوع :

اس سورت میں بھی نبی کریم ﷺ کی شخصیت آپ کی عظمت اور مقام کا بیان ہے۔

اس سورت میں چار مضمون بیان ہوئے ہیں۔

1۔ حضور ﷺ پر اللہ کے تین احسانات:
حضور اکرم ﷺ پر اللہ کے تین احسانات:

۱۔ شرح صدر :

شرح صدر یعنی اللہ نے آپ ﷺ کے دل کو حکمت و نور سے بھر دیا اور ہر قسم کے گنا ہوں اور گندگی سے پاک کر دیا۔

۲۔ بوجھ ہٹا دیا:

آپ ﷺ سے اس بوجھ کو ہٹا دیا جس نے آپ کی کمر کو بوجھل کر رکھا تھا یعنی نبوت اور رسالت کا بوجھ اور اس کے واجبات اور ذمہ داریوں کی ادائیگی۔

۳۔ ذکر بلند کر دیا:

آپ ﷺ کے ذکر کو بلند کر دیا کہ جہاں اللہ کا ذکر و ہیں حضور اکرم ﷺکا ذکر :
۱۔ چاہے اذان ہو،
۲۔ یا اقامت،
۳۔ تشہد ہو،
۴۔ یا خطبہ۔ surah

اللہ کا وعدہ:

اللہ نے مشکلات کو آسان کرنے اور پریشانیوں کو دور کرنے کا وعدہ فرمایا۔

3۔ شکر عبادت:

آپ ﷺ کو حکم دیا گیا کہ تبلیغ و دعوت کی ذمہ داری ادا کرنے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے اس کی عبادت میں لگ جائیں اور اس میں اپنے آپ کو تھکا دیں۔

4۔ اللہ پر توکل :

سب کچھ کرنے کے بعد اللہ پر توکل کریں اور تمام معاملات میں اسی کی طرف رغبت کریں۔ 

 

People also ask

Leave a Comment