crossorigin="anonymous"> Nikah In Islam In Urdu | Nikah Ayat In Quran In Urdu | Nikah Ka Maqsad | نکاح کا مقصد - Molana Masood Nqb

Nikah in islam in urdu | Nikah ayat in Quran In Urdu | Nikah ka Maqsad | نکاح کا مقصد

۔ ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

nikah in islam in urdu
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نکاح کا مقصد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ . .

قرآن و کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں نکاح کا مقصد یہ ہے میاں کو بیوی اور بیوی کو میں سے راحت اور سکون حاصل ہو میاں بیوی سے محبت کرے اور بیوی میاں سے محبت کرے جب ان دونوں کی زندگی اس طرح سے گزرے گی تو اللہ رب العزت ان دونوں سے محبت کریں گے اور ان پر اپنے شفقت کی نگاہ ڈالیں گے

قرآن پاک میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں .
ومن آیاتہ ان خلق لکم من انفسکم ازواجا لتسکنو الیھا وجعل بینکم مودتہ ورحمہ ۔

 

 

اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ بے شک میں نے تمہارے لیے تمہاری جنس کی بیویاں بنائیں تاکہ تم جب ان کے پاس جاؤ تو تمہیں راحت اور سکون ملے اور تم دونوں ایک دوسرے کے ہمدرد بنو ایک دوسرے سے ہمدردی پیدا ہوجائے جب شوہر بیوی کے پاس آئے بیوی شوہر کے پاس آئے تو دونوں کے دکھ تکلیف دور ہو جائیں میرے بھائیوں یہ ہے شادی کا مقصد اور ہم نے کیا بنا رکھا ہے
ہم تو اپنی آخرت برباد کر چکے ہیں حالانکہ شادی تو وہ چیز ہے کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک صحابی آئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ میں بہت زیادہ کماتا ہوں برکت ہی نہیں رہتی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شادی کر لو برکت ہو جائے گی ؟

تو کچھ عرصے بعد وہ صحابی شادی کروا کر واپس آیا اور کہنے لگا یارسول اللہ اب میں بہت کم کماتا ہوں اور اور میر ے گھر میں برکت ہی برکت ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ایک اور صحابی آے آپ عالیہ صلاۃوسلام کے پاس اور کہنے لگا یا رسول اللہ میں جنت چاہتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شادی کروا لو آدھی جنت ہے ؟
تو کچھ عرصے بعد وہ صحابی شادی کروا کر آئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ آپ نے صحیح کہا تھا ؟
میرے بھائیو یہ ہے شادی کا مقصد اللہ پاک ہم سب کو قرآن و حدیث کی روشنی میں شادی کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ۔ ۔ ۔ (آمین)

 

1 Raat Me Kitni baar Humbistari karain

 

Leave a Comment