crossorigin="anonymous"> Zalim Shohar K Liye Wazifa | Pasand Ki Shadi Ka Wazifa | Which Surah Is Good For Marriage | Shadi Ka WAzifa - Molana Masood Nqb

zalim shohar k liye wazifa | Pasand ki Shadi ka Wazifa | Which Surah is good for marriage | Shadi Ka WAzifa

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ

وظیفہ نمبر 7

zalim shohar k liye wazifa

ظالم شوہر کے ظلم سے نجات اور تنگدستی سے حفاظت کے لیے آزمودہ درود شریف ۔۔۔

اگر شوہر مارپیٹ اور ظلم و ستم کرتا ہوں اسی طرح کوئی تنگ دستی ہو یا محتاجی ہوتو ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ نماز فجراور نماز مغرب یا نماز عشاء کے بعد درج ذیل درود پاک 71بار پڑھ کر دعا کرے
تو انشاء اللہ تعالی شوہر بیوی پر مہربان ہوجائے گا اسی طرح محتاجی اور تنگدستی جو بھی ہوگی اس سے محفوظ رہے گا
وہ درود پاک یہ ہے
اللھم صل علی سیدنا محمد صاحب الفرق والفرقان وجامع الورق والقرآن وعلٰی آل محمد وسلم۔ ۔۔۔


وظیفہ نمبر 8

Pasand ki Shadi ka Wazifa

من پسند رشتے کے لیے وظیفہ ۔۔۔

کوئی ایسا شخص ہو جو چاہتا ہوں کہ اس کا رشتہ من پسند ہو۔ اور ظاہری اور باطنی طور پر باکمال بھی ہو
ایسے شخص کو چاہیے کہ عشاء کے بعد تہجد کے وقت گیارہ سو گیارہ مرتبہ یہ درود شریف پڑھ کر بارگاہ رب العالمین میں دعا گو ہو تو اللہ رب العزت اس کی جائز دلی مراد پوری کردیں گے اور اس رشتہ سے باہم الفت اور محبت پیدا ہوگی
اور اس عمل کی مدت 91 دن ہے

درود پاک یہ ہے
الحمداللہ ذی العزة والکبریآء وصلی اللہ علی محمد خاتم الانبیآء۔ ۔۔


وظیفہ نمبر 9

ایسا شخص جس کی نئی نئی شادی ہو اس کو چاہیے کہ اپنی دلہن کی پیشانی پکڑ کر یہ دعا پڑھے

اللہم انی اسئلک من خیرھا وخیر ما جبلتھا علیہ ۔۔۔واعوذ بک من شرھا وشر ما جبلتھا علیہ۔ ۔۔

ترجمہ ! اے اللہ میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کے عادات اور اخلاق کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کی برائی اور اس کے برے اخلاق اور عادات کے شر سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں

وظیفہ نمبر 10 ۔۔۔

Wazifa for rishta in 3 days

برے رشتے سے بچنے کا پہلا وظیفہ ۔۔۔

اللہم انی اعوذ بک من امراء ة تشیبنی قبل المشیب۔۔۔۔واعوذ بک من ولد یکون علی وبالا۔ ۔۔۔واعوذبک من مال یکون علی عذابا۔ ۔۔
۔ترجمہ ۔۔۔۔۔اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ایسی خاتون سے جو مجھے بوڑھاکردے بڑھاپے سے پہلے
اور ایسی اولاد سے پناہ چاہتا ہوں جو میرے لئے وبال ہو
اور ایسے مال سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں جو میرے لئے عذاب کی وجہ بن جائے

وظیفہ نمبر 11
برے رشتے سے بچنے کا دوسرا وظیفہ ۔۔۔
اللہم انی اعوذبک من فتنة النساء۔۔۔۔
اللہم انی اعوذبک من کل عمل یخزینی ۔۔۔۔
واعوذبک من کل صاحب یو ذینی ۔۔۔۔
واعوذبک من کل امل یلہینی۔ ۔۔

ترجمہ ۔۔۔۔
اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں عورتوں کے فتنے سے
اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اس عمل سے جب مجھے رسوا کر دے
اور ہر اس برے ساتھی سے جو مجھے تکلیف
دےپناہ چاہتا ہوں
اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ایسی امید سے جومجھے تیری یاد سے غافل کر دے

وظیفہ نمبر 12 ۔۔۔۔

برے شوہر برے سسرال سے بچنے کا پہلا وظیفہ

اللہم انی اعوذبک من خلیل ماکر عیناہ تریانی وقلبہ یرعانی ان رآی حسنة دفنھا وان رآی سیئة اذاعھا۔ ۔۔۔
ترجمہ ۔۔۔
اے اللہ میں تیری پناہ لیتا ہوں ایسے مکار دوست سے جس کی آنکھیں مجھ کو دیکھیں اور اس کا دل میری ٹوہ میں لگا رہے (یعنی میرے عیب ڈھونڈنے کی ہر وقت فکر لگی رہے )اگر کوئی نیکی دیکھیں تو اس کو چھپا لے اور اگر کوئی برائی دیکھے تو اس کو پھیلاتا رہے

Leave a Comment