انبیاء کے درجات، افضل ترین آیت، سورۃ البقرہ میں پانچ قصے اور ایک سبق:
سورۃ البقرہ میں تشریعی احکام کے ساتھ نبوت و رسالت کی گواہی دی گئی ہے۔ یہاں تیرہویں پارے کے آغاز میں ان خاص واقعات کا ذکر ہے جو بعض انبیاء علیہم السلام کو عطا کیے گئے۔ کئی انبیاء کو معجزات و قوت عطا ہوا، کسی کو بلا واسطہ ہم کلامی کا شرف عطا کیا گیا۔ کسی کی تابعداری میں معجزات سے کی گئی، یہ تمام انبیاء علوم و مرتبے کے باوجود فضل و شرف میں ایک جیسے نہ تھے بلکہ بعض کو بعض پر فضیلت حاصل تھی، جیسے بعض انبیاء کو دوسرے بعض پر فضیلت حاصل ہے، اسی طرح ان کی امتوں کا ایک دوسرے پر فضیلت حاصل ہے۔ چونکہ بہت ساری خصوصیات اور امتیازات کی بنا پر ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ کو تمام انبیاء پر فضیلت حاصل ہے لہٰذا آپ کی امت کو بھی دوسری تمام امتوں پر فضیلت حاصل ہے۔
انبیاء کے فضائل اور فرق مراتب کو بیان کرتے ہوئے یہ سورت ہمارے سامنے اس آیت کو پیش کرتی ہے جو کتاب اللہ کی افضل ترین آیت ہے، میری مراد آیت الکرسی ہے جو پچاس کلمات اور دس جملوں پر مشتمل ہے۔ اس میں سترہ بار اللہ تعالیٰ کا ذکر آیا ہے کہیں صراحتاً اور کہیں اشارۃً۔ تیسرے پارے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا وہ قصہ بھی ہے جب انہوں نے نمرود بن کنعان جیسے سرکش اور متکبر بادشاہ کے ساتھ مباحثہ کیا تھا اور وہ قصہ بھی جب انہوں نے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی تھی کہ مجھے مردوں کو زندہ کرنے کا منظر دکھا دیا جائے۔ نبی حضرت عزیر علیہ السلام کے دل میں ایک تباہ شدہ بستی کو دیکھ کر خیال پیدا ہوا تھا کہ نہ معلوم اس بستی کو دوبارہ کیسے زندہ کیا جائے گا؟ چنانچہ خود ان پر سو سال کے لیے موت مسلط کر دی گئی پھر انہیں زندہ کیا گیا۔
سورۃ البقرہ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اس سورۃ میں پانچ جگہ «احیائے موتیٰ» (مردوں
کو زندہ کرنے کا موضوع ذکر کیا گیا ہے۔
1۔ اس مقتول کے واقعہ میں جو گائے کا گوشت جسم کے ساتھ لگنے کے بعد زندہ ہوا تھا۔
2۔ بنی اسرائیل کے ان معاندین کے قصے میں جنہوں نے رؤیت باری کا مطالبہ کیا تھا۔
3۔ اس قوم کے قصے میں جو طاعون سے بچنے کے لیے گھروں سے بھاگ کر کھڑی ہو گئی تھی۔
4۔ حضرت عزیر اور
5۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصے میں۔
مذکورہ بالا کے علاوہ سورۃ البقرہ میں جو اہم مضامین بیان ہوئے ہیں وہ درج ذیل ہیں:
انفاق کی دو قسمیں اور صدقہ کے شرائط و آداب:
6۔ دین اسلام، انسانیت، انفاق فی سبیل اللہ، اخوت و محبت اور فضل و احسان کا دین ہے۔ انسانی فلاح کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس کی قرآن نے دعوت نہ دی ہو اور نیکی کا کوئی ایسا کام نہیں جس کی اسلام نے ترغیب نہ دی ہو۔ سورۃ البقرہ میں انداز بدل بدل کر انفاق فی سبیل اللہ کی فضیلت بھی بیان کی گئی ہے اور اس کے آداب بھی بتائے گئے ہیں۔
سب سے پہلے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں اور اخلاص کی بنا پر انہیں حاصل ہونے والے ثواب کو اس کاشت کار کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے جو زمین میں ایک دانہ بوتا ہے اور اس سے سات بالیاں اگ آتی ہیں، ایک ایک بالی میں سو سو دانے ہوتے ہیں۔
یوں کاشت کار زمین کو ایک دانہ دے کر اس سے سیکڑوں دانے واپس لے لیتا ہے۔ یہی حال اس شخص کا ہے جو اللہ کی رضا کے لیے ایک روپیہ خرچ کر کے سیکڑوں بلکہ ہزاروں، لاکھوں نیکیاں حاصل کر لیتا ہے۔ (261)
دوسری طرف وہ شخص ہے جو محض دکھاوے کے لیے صدقہ کرتا ہے اسے اس کسان کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے جو اپنی فصل ایسی چٹان پر بوتا ہے جس پر مٹی کی ہلکی سی تہہ جمی ہوئی ہے اگر تیز بارش ہو جائے تو مٹی اور پتھر دونوں بہہ جاتے ہیں۔
جس کی وجہ سے اس کی ساری محنت ضائع چلی جاتی ہے۔ (262)
صدقہ خیرات کے شرائط اور آداب بیان کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے کہ “مناسب بات کہہ دینا اور درگزر کرنا ایسے صدقہ خیرات سے بہتر ہے جس کے بعد دل آزاری کی جائے۔” (263)
دوسرا حکم یہ دیا گیا ہے کہ “اے ایمان والو! اپنی کمائی میں سے اور جو ہم نے تمہارے لیے زمین سے پیدا کیا ہے اس میں سے بھی عمدہ چیز ہی خرچ کرو اور ایسی ردی چیز اللہ کی راہ میں دینے کا ارادہ بھی نہ کرو کہ اگر تمہیں دی جائے تو تم کبھی نہ لواؤ گے اسے آنکھیں بند کیے بغیر۔” (267)
تیسرا حکم یہ دیا گیا ہے کہ “اگر تم صدقات علانیہ دو تو یہ بھی اچھی بات ہے اور اگر تم چھپا کر ضرورت مندوں کو دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے۔” (271)
سود کے نقصانات اور دو معاشی نظام اور معاشرتی احکام:
پھل جس کی وجہ سے اس کی ساری محنت ضائع چلی جاتی ہے۔ (262)
صدقہ خیرات کے شرائط اور آداب بیان کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے کہ ’’مناسب بات کہہ دینا اور درگزر کرنا ایسے صدقہ خیرات سے بہتر ہے جس کے بعد دل آزاری کی جائے۔‘‘ (263)
دوسرا حکم یہ دیا گیا ہے کہ ’’اے ایمان والو! اپنی کمائی میں سے اور جو ہم نے تمہارے لیے زمین سے پیدا کیا ہے اس میں سے بھی عمدہ چیز ہی خرچ کرو اور ایسی ردی چیز اللہ کی راہ میں دینے کا ارادہ بھی نہ کرو کہ اگر تمہیں دی جائے تو تم کبھی نہ لو گے اسے آنکھیں بند کیے بغیر۔‘‘ (267)
تیسرا حکم یہ دیا گیا ہے کہ ’’اگر تم صدقات علانیہ دو تو یہ بھی اچھی بات ہے اور اگر تم چھپا کر ضرورت مندوں کو دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے۔‘‘ (271)
سود کے نقصانات اور دو متضاد نظام اور معاشرتی احکام:
2۔ سورۃ البقرہ میں جو شرعی مسائل بیان کیے گئے ہیں، ان میں ہمارے دور کا ایک اہم مسئلہ ’’حرمت ربا‘‘ بھی ہے۔ سود خور کو اس شخص کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے جو جنات اور شیاطین کے اثرات کی وجہ سے خبطی اور دیوانہ ہو جاتا ہے، دنیا میں بھی سود خور کا حال خبطیوں اور پاگلوں جیسا ہوتا ہے، قیامت کے دن وہ قبر سے بھی اسی طرح اٹھے گا، اس کے بعد پروردگار کی وعید سنائی گئی ہے کہ اس جیسی وعید کسی بڑے سے بڑے گناہ پر بھی قرآن میں نہیں آئی۔ ارشاد ہوتا ہے ’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور جو کچھ تمہارا جو سود باقی رہ گیا ہے، اگر تم واقعی مومن ہو تو اسے چھوڑ دو، لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا تو پھر تمہارے لیے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔‘‘ (278، 279)
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ قرآن نے صدقہ کے فضائل و آداب بیان کرنے کے بعد ربا کے نقصانات اور تباہ کاریان بیان کی ہیں، اصل میں صدقہ اور ربا دو متضاد نظام ہیں، صدقہ میں احسان، پاکیزگی اور تعاون کا جذبہ ہوتا ہے۔ جبکہ ربا میں بخل، خود غرضی اور خود پرستی پوشیدہ ہوتی ہے، صدقہ میں دیا ہوا مال واپس لینے کی نیت نہیں ہوتی جبکہ ربا میں اصل زر سے بھی زیادہ لینے۔۔۔
کی شرط ہوتی ہے، صدقہ سے آپس کی محبت بڑھتی ہے، جبکہ ربا سے باہمی نفرت میں اضافہ ہوتا ہے، صدقہ کرنے والے کے لیے اللہ کی محبت کا اعلان اور مغفرت کا وعدہ ہے جبکہ سود خور پر لعنت کی وعید اور اعلان جنگ ہے، سود کے اخلاقی، معاشی اور معاشرتی نقصانات اتنے واضح ہیں کہ اب سود کے حامی بھی دبی دبی زبان سے ان کا اعتراف کرنے لگے ہیں۔
3۔ ربا کی حرمت کا حکم بیان کرنے کے بعد دین، تجارت، باہمی لین دین اور رہن کے احکام بیان کیے گئے ہیں، یہ احکام اس آیت کریمہ میں بیان کیے گئے ہیں جو قرآن کریم کی سب سے طویل آیت ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن باہمی معاملات کو کس قدر اہمیت دیتا ہے اور یہ کہ اسلام دین و دنیا، عبادات و تجارت، جسم و روح سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔
اس آیت کریمہ میں جو احکام دیے گئے ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں:
1۔ ادھار کے تمام معاملات میں تحریری دستاویز تیار کر لینی چاہیے۔
2۔ جب ادھار کا معاملہ کیا جائے تو اس کی میعاد ضرور مقرر کرنی چاہیے اور میعاد بھی ایسی مقرر کی جائے جس میں کوئی ابہام نہ ہو۔
3۔ دوران سفر اگر دستاویز کی تیاری ممکن نہ ہو تو رہن رکھ کر بھی قرض لیا جا سکتا ہے۔
4۔ دست بدست تجارت کی صورت میں تحریر ضروری نہیں۔
چونکہ سورۃ البقرہ میں نماز، زکوٰۃ، حج، روزہ، جہاد، صدقہ، ربا، طلاق اور عدت جیسے متعدد شرعی احکام بیان ہوئے ہیں اس لیے سورت کے اختتام پر یہ وضاحت کر دی گئی ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ کسی بھی انسان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔‘‘ (285)
جامع اور مؤثر دعا:
یونی سورت کا اختتام جامع ترین دعا پر کیا گیا ہے جس میں مسلمانوں کو سکھایا گیا ہے کہ وہ بارگاہ الٰہی میں یوں درخواست کیا کریں کہ اے اللہ! اگر احکام کی تعمیل میں ہم سے کوئی
غلطی ہو جائے تو معاف کر دینا….. جب تک مسلمان، احکام الٰہیہ پر اپنی استطاعت کے مطابق عمل کرنے کے ساتھ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر استغفار کرتے رہیں گے، نیز وہ اللہ تعالیٰ سے دعا اور التجا کرتے رہیں گے تو ان شاء اللہ کامیاب بندے بنے رہیں گے۔
وجہ تسمیہ، سورۃ البقرہ اور سورۃ آل عمران میں مناسبت، حکمت اور تشابہات کی تشریح:
تیسرے پارے کے آٹھ رکوع تو سورۃ البقرہ پر مشتمل تھے، اب نویں رکوع سے سورۃ آل عمران کا آغاز ہوتا ہے، یہ سورت بالاتفاق مدنی ہے، اس میں پندرہ رکوع اور دو سو آیات ہیں، چونکہ اس سورت میں حضرت عمران علیہ السلام کے خاندان کا قصہ بیان کیا گیا ہے، اس لیے اس کا نام ’’آل عمران‘‘ رکھ دیا گیا۔ اس سورت کی فضیلت کے بارے میں صحیح مسلم میں حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ ’’دو روشن سورتیں یعنی بقرہ اور آل عمران پڑھا کرو۔‘‘
ان دونوں سورتوں کے مضامین میں حد درجہ مناسبت پائی جاتی ہے، خود نبی کریم ﷺ کا ان دو سورتوں کو ’’زہراوین‘‘ (دو روشن چیزیں یا شمس و قمر) قرار دینا بھی ان کے درمیان مناسبت کو ظاہر کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ان دونوں سورتوں میں اہل کتاب سے خطاب ہے مگر سورۃ البقرہ میں زیادہ تر روئے سخن یہود کی طرف تھا جبکہ آل عمران میں اصل خطاب نصاریٰ سے ہے، پھر یہ کہ دونوں سورتوں کا آغاز حروف مقطعات میں سے ’’الم‘‘ کے ساتھ ہوا ہے اور دونوں ہی سورتوں کی ابتدا میں قرآن کی حقانیت کو بیان کیا گیا ہے۔
اس سورۃ کی تقریباً آدھی آیات اس وقت نازل ہوئیں جب نجران کے عیسائیوں کا ایک
وفد نجران حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس وفد میں نصاریٰ کے ساتھ یہودی اور مشرک بھی تھے۔ وفد کے شرکاء نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ مناظرہ اور مباحثہ کیا اور انہیں معاذ اللہ! اللہ کا بیٹا ثابت کرنے کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں ان کے اس نظریہ کا جواب دیتے ہوئے فرمایا گیا کہ اللہ کے کلام میں دو قسم کی آیات ہیں، بعض آیات اپنی مراد پر دلالت کرنے میں بالکل واضح ہیں، ایسی آیات کو محکمات کہا جاتا ہے، اور قرآن کریم کا غالب حصہ محکمات پر ہی مشتمل ہے، اور دوسری قسم کی آیات وہ ہیں جن کی حقیقی مراد اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں یا جن میں کسی وجہ سے اشتباہ پایا جاتا ہے، ایسی آیات کو متشابہات کہا جاتا ہے، جو حق کے متلاشی ہوتے ہیں، وہ ہمیشہ محکمات کی پیروی کرتے ہیں اور جن کے دل میں کجی اور دماغ میں فتور ہوتا ہے وہ متشابہات کی غلط سلط تاویل کرنے اور ان کی مراد تک پہنچنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ کلمۃ اللہ اور روح اللہ جیسے القاب متشابہات کی قسم میں سے ہیں، ان متشابہات کی بنیاد پر شرک جیسی عقائد کی عمارت کھڑی کرنا، پانی پر نقش بنانے کے سوا کچھ نہیں، توحید اور ایمان کے دلائل بالکل واضح ہیں ان کا انکاری وہی شخص کر سکتا ہے جو بصیرت سے بالکل کورا ہو، اس کا ثبوت کہ ہر چیز یہاں تک کہ خود باری تعالیٰ، اس کے پاک فرشتے اور نیک علماء توحید کی گواہی دیتے ہیں۔ (18)
جیسے اللہ توحید کی گواہی دیتا ہے، اسی طرح وہ اس بات کی بھی گواہی دیتا ہے کہ اس کے نزدیک پسندیدہ دین صرف اسلام ہے، یہود و نصاریٰ کا اس کی حقیقت کے بارے میں جھگڑا کرنا سوائے کفر و عناد کے اور کچھ نہیں۔
اگلی آیات میں مسلسل اہل کتاب کی مذمت کی گئی ہے اور ان کے جرائم بیان کیے گئے ہیں، یہی ہیں جنہوں نے انبیاء کو قتل کیا، خون ریزی کی، اللہ کے نیک بندوں پر ظلم ڈھائے۔ (21) مسلمانوں کو سمجھایا گیا ہے کہ وہ مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ
بنائیں۔ (28) کیونکہ اسلام اور کفر کے درمیان کوئی رشتہ اور تعلق نہیں ہے اور کافر کی کسی مسلمان کے ساتھ تعلق نہیں ہو سکتا۔
اگلی آیات میں سورۃ آل عمران پر تین معجزے بیان کرتی ہیں، یہ تینوں قصے حضرت مریم کی عادت سے ہٹ کر ہیں اور تینوں اللہ کی عظیم قدرت پر دلالت کرتے ہیں، پہلا قصہ حضرت مریم علیہا السلام کی ولادت کا ہے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے والدہ کی نذر و نیاز کے بعد اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا قرار دیا اور ان کے بہترین کردار اور پاک خاتون ہونے کا ذکر فرمایا۔
حضرت مریم علیہا السلام کے والد حضرت عمران، اللہ کے نیک بندے تھے اور آپ کی والدہ ’’حنہ بنت فاقوذ‘‘ صاحب کردار اور پاک خاتون تھیں، عمر رسیدہ تک ان کے ہاں بچہ پیدا نہ ہوا، ایک دن پرندے کو دیکھا کہ وہ اپنے بچے کو دانہ کھلا رہا تھا، دیکھ کر دل میں خیال آیا اور اللہ کی آرزو پیدا ہوئی کہ اللہ کے حضور دعا پھیلاؤں اور درخواست کی اور نذر مانی کہ اگر تو مجھے اولاد عطا فرما دے تو میں اسے بیت المقدس کی خدمت کے لیے وقف کر دوں گی۔ اللہ نے دعا قبول فرمائی، ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی، دستور یہ تھا کہ بیت المقدس کی خدمت کے لیے لڑکوں کو قبول کیا جاتا تھا لڑکیوں کو قبول نہیں کیا جاتا تھا، ایک سانحہ یہ بھی پیش آیا کہ نومولود بچی کے والد انتقال فرما گئے، اللہ تعالیٰ نے سابق دستور کے خلاف زوجہ عمران کی نذر قبول فرمائی اور اپنے زمانے کے بہترین انسان حضرت زکریا علیہ السلام کو بچی کی کفالت اور تربیت کے لیے منتخب فرمایا، حضرت زکریا علیہ السلام نے بچی کی کرشمیں اور بے موسم کا پھل دیکھا تو ایک دن پوچھا ’’اے مریم! یہ رزق تمہارے پاس کہاں سے آتا ہے؟‘‘ انہوں نے جواب دیا کہ اللہ کے ہاں سے آتا ہے، بے شک اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے۔ (37)
معصوم بچی کا ایمانی جواب سن کر حضرت زکریا علیہ السلام کے دل میں بھی اولاد کی آرزو جاگ اٹھی۔ حالانکہ ان کی عمر سو سال سے تجاوز کر چکی تھی اور بیوی بھی بوڑھی ہو چکی تھی، باوجود اس کے ظاہری اسباب کی مخالفت کے باوجود انتہائی عجز و انکساری کے ساتھ اپنے رب سے
دعا کی کہ ’’اے میرے رب! مجھے اپنی خصوصی عنایت سے نیک اولاد عطا فرما بے شک تو دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔‘‘ (38) اللہ تعالیٰ نے ان کی درخواست کو قبول فرمایا اور ایسے بیٹے کی بشارت سنائی جو حارث صفات کا حامل ہوگا۔
اور ایسے بیٹے کی بشارت سنائی جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تصدیق کرے گا اور آپ پر ایمان لانے گا۔
1۔ وہ علم و تقویٰ اور زہد و عبادت میں سیادت کے مقام پر فائز ہوگا۔
2۔ وہ انتہائی عفیف ہوگا، قدرت و قوت کے باوجود عورتوں کے قریب نہیں جائے گا۔
3۔ وہ دنیا انبیاء اور صلحاء کی جماعت کا ایک فرد ہوگا۔
تیسرا عجیب واقعہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کا ہے، اگر حضرت مریم اور حضرت یحییٰ علیہ السلام کا قصہ اس اعتبار سے عجیب اور قدرتِ الٰہیہ کا نمونہ تھا کہ ان کے والدین بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھ چکے تھے تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا واقعہ عجیب ترین ہے کیونکہ آپ کی ولادت، والد کے بغیر سراسر معجزہ پر مبنی ہے۔ جب فرشتوں نے حضرت مریم کو بیٹے کی خبر دی تو انہوں نے بڑے تعجب سے کہا: ’’میرے ہاں بچہ کیسے پیدا ہوگا؟ حالانکہ مجھے کسی انسان نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔‘‘
اللہ کی طرف سے جواب دیا گیا کہ: ’’ایسی طرح ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جب وہ کسی کام کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اس سے کہتا ہے ہو جا، پس وہ ہو جاتا ہے۔‘‘ (47)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر اٹھایا جانا اور ربیعہ جیسے بیسوں کو دعوت مباہلہ:
سیدنا مسیح علیہ السلام کو باری تعالیٰ نے مختلف معجزات عطا فرمائے لیکن ان معجزات کو دیکھ لینے کے باوجود یہود و نصاریٰ ایمان قبول کرنے کی سعادت حاصل نہ ہو سکی اور انہوں نے آپ کو قتل…
کرنے کا عزم کر لیا، دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے آپ کو بچانے کی تدبیر کر لی، پھر سب نے دیکھا کہ اللہ کی تدبیر ہی غالب رہی، ارشاد باری تعالیٰ ہے:
’’انہوں نے بھی تدبیر کی اور اللہ نے بھی تدبیر کی اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والوں سے اچھا ہے۔‘‘ (54)
یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ ہم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو معاذ اللہ سولی پر چڑھوا کر قتل کروا دیا تھا، تین دن تک وہیں رہے پھر قبر کھودی اور آسمانوں پر چلے گئے اور وہاں رب کے عرش پر تشریف فرما ہو گئے۔ متحدہ ہندوستان میں ایک مدعی نبوت نے بھی اقتداء کرنے والے فرقے کا دعویٰ کیا ہے کہ آپ سولی پر چڑھ گئے تھے، آپ کو مردہ سمجھ کر قبر میں دفن کر دیا گیا، شریکوں نے آپ کا علاج کیا جس سے آپ تندرست ہو گئے پھر آپ ہجرت کر کے کشمیر چلے گئے۔ وہاں آپ کا انتقال ہوا، ان تمام دعوؤں کے برعکس قرآن کا دعویٰ اور اہل سنت والجماعت کا متفقہ عقیدہ یہ ہے کہ آپ کو زندہ آسمان پر اٹھا لیا گیا تھا، آپ قیامت کے قریب آسمان سے اتریں گے، اور پھر اپنی زندگی پوری فرما کر طبعی موت مریں گے۔
سورۃ آل عمران میں ہے: جس وقت اللہ نے فرمایا یا عیسیٰ میں تجھے موت دوں گا اور تجھے اپنی طرف اٹھا لوں گا اور تجھے کافروں کے الزامات سے پاک کروں گا اور تیری اتباع کرنے والوں کو قیامت کے دن کافروں پر غالب کر دوں گا۔ (55)
نجران کے وہ عیسائی جو حضور اکرم ﷺ کے ساتھ بحث و مناظرہ کرنے کے لیے مدینہ منورہ آئے تھے جب وہ تمام دلائل سننے کے باوجود حق کا اعتراف کرنے پر تیار نہ ہوئے تو اللہ کے حکم سے آپ نے انہیں مباہلہ کی دعوت دی یعنی کہ تم اپنے اہل و عیال کو لے آؤ میں اپنے اہل و عیال کو لے آؤں پھر ہم مل کر خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے۔
کرتے ہیں کہ ہم میں سے جو جھوٹا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ (61)
یہ عیسائیوں کا یہ وفد نو افراد پر مشتمل تھا اور اس میں ان کے چودہ انتظامی اور مذہبی رہنما بھی شامل تھے، ان میں کوئی بھی مباہلہ کے لیے تیار نہ ہوا بلکہ آپ ﷺ کو جیتے پر راضی ہو گئے۔
دعوتِ توحید اور میثاقِ انبیاء:
یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد سورۃ آل عمران تمام اہل کتاب کو دعوت دیتی ہے کہ وہ یہود ہوں یا نصاریٰ، ایک ایسے کلمے پر متفق ہو جائیں جو تمام انبیاء کی متفقہ تعلیم اور جس کی تعلیم چاروں کتابوں سمیت تمام آسمانی صحیفوں میں دی گئی ہے اور وہ ہے توحید یعنی ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ یعنی ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں گے۔ (64)
یہود و نصاریٰ کی باہمی بحثوں، بدعقیدگیوں اور ان کے جھوٹ اور افتراء کو بیان کرنے کے بعد سورۃ آل عمران بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء سے عہد لیا تھا کہ اگر ان کی موجودگی میں خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ تشریف لے آئیں تو تم سب آپ پر ایمان لاؤ گے اور اگر تمہاری موجودگی میں وہ نہ آئیں تو پھر تمہارے تابع رہتی ان کی اتباع کرنے اور ان پر ایمان لانے کے پابند ہوں گے۔ (81)
انبیاء سے عہد، حقیقت میں ان کی امتوں سے عہد تھا مگر افسوس کہ ان انبیاء کی امتوں نے اس عہد کی پاسداری نہیں کی اور تصدیق اور مدد کی بجائے تردید و تکذیب اور مخالفت پر اتر آئے۔ یہ آیت کریمہ ہمارے آقا ﷺ کو سیدالانبیاء ثابت کرتی ہے۔ تیسرے پارے کے اختتام پر اس بات کی وضاحت کر دی گئی ہے کہ ایمان اور کفر دو ایسی ضدیں اور نقیضیں ہیں جو جمع نہیں ہو سکتیں، اسی لیے ان لوگوں کی سخت مذمت
بیان کی گئی ہے جو ایمان کی بجائے کفر میں پڑے رہتے ہیں، ضلالت کو ہدایت پر ترجیح دیتے ہیں اور جن کا خاتمہ کفر میں انتقال ہو جاتا ہے۔
1. Tilkar Rusul (3) Ka Tarjuma Aur Tafseer | Surah Baqarah Ayat 253 | Quran Tafseer
2. Tilkar Rusul Ki Tafseer (3) | Anbiya-e-Kiram Ke Maqamat Aur Fazilat
3. Surah Baqarah Ayat 253 Ki Tafseer | Tilkar Rusul (3) | Islami Bayan
4. Tilkar Rusul (3) Ka Mukammal Bayan | Quran Majeed Ki Tafseer
5. Anbiya-e-Kiram Ke Darmiyan Fazilat Ka Farq | Tilkar Rusul (3)
6. Surah Baqarah Tafseer | Tilkar Rusul (3) | Quran Ka Paigham
7. Tilkar Rusul (3) Mein Allah Ke Rasoolon Ka Zikr | Urdu Tafseer
8. Tilkar Rusul (3) | Surah Baqarah Ka Tarjuma Aur Asan Tafseer
Meri Recommendation: Title No. 1 SEO ke liye behtar hai