Mozon Par Masah Ka Tariqa Aur Ahkam | Complete Guide /​موزوں پر مسح کا بیان

Table of Contents

​موزوں پر مسح کا بیان

   

​موزوں پر مسح کا بیان
​موزوں پر مسح کا بیان

  
​(۵۸) چمڑے کے وہ موزے جن میں پاؤں ٹخنوں تک چھپے رہیں یا وہ اونی سوتی جرابیں جن پر چمڑا لگایا گیا ہو۔ یا وہ جراaبیں جو چمڑے کی طرح سخت و موٹے کپڑے کی ہوں تو اسلاف محدثین و فقہاء امت نے ان کو بھی موزوں کے حکم میں شمار کیا ہے۔ ان پر مسح کرنا جائز ہے۔
​چونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا۔


​حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے دوران موزوں پر مسح کیا، حضرت مغیرہ نے عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے یہ موزے باوضو حالت میں پہنے تھے۔ (مسلم: المسح علی الرأس والخفین، بخاری: إذا أدخل رجليه)
​علامہ مبارک پوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ فقہاء نے جرابوں پر مسح کے لئے کچھ شرطیں لگائی ہیں تاکہ وہ موزوں کے حکم میں ہو کر ان احادیث کے ضمن میں داخل ہو جائیں جو موزوں کی بابت وارد ہوئی ہیں لہذا بعض نے شرط لگائی کہ اُن پر چمڑا لگا ہوا اور بعض نے کہا کہ موٹے سخت کپڑے کے ہوں تو مسح جائز ہے۔ ایک اور دوسری جگہ پر علامہ نے خود اس تفصیل کو راجح قرار دیا ہے۔ (تحفة الأحوذي)
​حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا۔ (بخاری: المسح علی الخفین)
​(۷۰) علامہ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ موزوں کے مسح پر تمام صحابہ متفق ہیں اور یہ مسئلہ ستر سے زیادہ صحابہ سے منقول ہے اور جس کسی نے اس مسئلہ میں مخالفت کی۔ ان کی موافقت بھی منقول ہے۔‘‘ (فتح الباری۔ ج۱۔ ص ۳۰۵۔ باب المسح علی الخفین)​{۵۹} مدتِ مسح
​مسافر کے لئے مسح کی مدت تین دن تین راتیں اور مقیم کے لئے ایک دن ایک رات ہے۔
​حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لئے مسح کی مدت تین دن تین راتیں مقرر فرمائی اور مقیم کے لئے ایک دن ایک رات۔
(مسلم: التوقیت فی المسح علی الخفین)
​{۶۰} مسح کا طری

​ہاتھ کی انگلیاں پانی سے بھگو کر تین انگلیاں پاؤں کے پنجے پر رکھ کر اوپر کی طرف کھینچے۔

​حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر دینی مسائل کی بنیاد صرف عقل پر ہوتی تو موزے کا زیریں حصہ بالائی حصہ کی نسبت مسح کے لئے زیادہ موزوں تھا۔ حا

       میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم موزوں کے بالائی حصہ پر مسح فرمایا کرتے تھے۔ (قال فی التلخیص اسنادہ صحی ح، ابوداالم

  1. Mozon Par Masah Ke Ahkam | Sharaait, Tariqa Aur Tamam Masail
  2. Mozon Par Masah Ka Mukammal Bayan | Ahkam Aur Masail
  3. Mozon Par Masah Kab Jaiz Hai? | Sharaait Aur Ahkam
  4. Masah Ala Al Khuffain Ke Ahkam | Roman Urdu Guide
  5. Mozon Par Masah Ka Tariqa | Complete Roman Urdu Guide
  6. Mozon Par Masah Ke Tamam Masail | Islamic Guide in Roman Urdu
  7. Mozon Par Masah | Ahkam, Muddat, Sharaait Aur Masail

 

Leave a Comment