crossorigin="anonymous"> حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ سونا | حالت حیض میں بوس و کنار کرنا جائز ہے یا نہیں ۔۔؟ | Menses (Haiz) Ki Halat Me Biwi Se Humbestri Karna Kaisa Hai - Molana Masood Nqb

حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ سونا | حالت حیض میں بوس و کنار کرنا جائز ہے یا نہیں ۔۔؟ | Menses (Haiz) Ki Halat Me Biwi Se Humbestri Karna kaisa hai

کیا حالت حیض میں بیوی سے بوس و کنار اور حالت حیض گزرنے کے بعد غسل سے پہلے بیوی کے ساتھ ہمبستری کر سکتے ہیں یا نہیں ۔۔۔؟؟

جواب۔۔۔؛
یہاں دو مسئلے پوچھے گئے ہیں

1۔۔حالت حیض میں بوس و کنار کرنا جائز ہے یا نہیں ۔۔؟؟

اس کا جواب۔ ۔!
بیوی کے ساتھ حالت حیض میں ہمبستری کرنا بالکل حرام ہے البتہ بیوی کے ساتھ حالت حیض میں بوس و کنار کرنا جائز ہے
احتیاط۔۔۔
حالت حیض میں بیوی کے ساتھ بوس و کنار کرتے ہوئے ناف سے لے کر گھٹنوں تک بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے ۔۔
اسی طرح حالت حیض میں بیوی کے ساتھ لیٹنا جبکہ بیوی نے کپڑے پہنے ہو جائز ہے
اور بغیر کپڑوں کے لیٹنا جائز نہیں ہے

 

دوسرے مسئلے کا جواب۔۔۔!

دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ حالت حیض گزرنے کے بعد غسل کرنے سے پہلے بیوی کے ساتھ ہمبستری ہونا کیسا ہے ۔۔؟؟

جواب۔ ۔

اگر عورت کو دس دن پورے خون آیا تو اس صورت میں غسل سے پہلے ایسی عورت کے ساتھ جماع کرنا جائز ہے
اور اگر اس کو دس دن سے کم خون آیا یا اس کی ایام عادت سے پہلے خون بند ہو گیا تو اس صورت میں عورت کے ساتھ غسل سے پہلے ہمبستری کرنا جائز نہیں ہے جب تک کہ عورت غسل نہ کر لے یا خون بند ہونے کے بعد ایک نماز کا وقت نہ گزر جائے

یعنی عورت کے پاس اتنا ٹائم تھا کہ خون بند ہونے کے بعد غسل کر کے تکبیر تحریمہ کہہ سکتی تو اس صورت میں اس کے ساتھ ہمبستری کرنا جائز ہے
اور اگر عادت کے دنوں سے پہلے خون بند ہو گیا تو ہمبستری کرنا جائز نہیں ہے جب تک کہ عادت کے دن پورے نہ ہوں لیکن پھر بھی احتیاطاً نماز اور روزہ وغیرہ شروع کر دے

 

Dua When Fearing The Enemy | Dushman Se Bachne Ki Dua | دشمن کے شر سے محفوظ رہنے کی دعا |

مری کے بارے میں معلومات | مری کی تاریخ | murree name history

Menses Ki Halat Me Biwi Se Humbistari Karna kaisa hai| حالت حیض میں جماع کے نقصانات | حالت حیض میں عورت کو چھونا

Masoor Ki Daal Recipe In Urdu | مسور کی دال کے فائدے | مسور کی دال حدیث

Leave a Comment