crossorigin="anonymous"> دودھ کے حیران کن فوائد |Benefits Of Drinking Milk Urdu Hindi | Doodh Peene Ke Fayde - Molana Masood Nqb

دودھ کے حیران کن فوائد |Benefits of Drinking Milk Urdu Hindi | Doodh Peene Ke Fayde

دودھ کے  حیران کن فوائد

دودھ کے متعلق اللہ تعالی نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہےکہ ان جانوروں میں تمہارے لئے عبرت ہےان کے پیٹ میں جو گوبر اور خون ہے اس کے درمیان میں سے خالص اور پینے والوں کے لیے خوشگوار دودھ ہم تم کو پلاتے ہیں حدیث پاک میں مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ جس کو اللہ تعالی کھانا کھلائے اسے کہنا چاہیے کہ اے اللہ ہمارے لئے اس میں برکت عطا فرما اور اس میں سے بہتر رزق ہمیں دے

اور جس کو خدا دودھ پلایےاسے کہنا چاہیے کہ اللہ ہمارے لیے اس میں برکت عطا کر اور اس کو زیادہ کر اس لئے کہ میں دودھ کے علاوہ کوئی دوسری چیز نہیں جانتا جو کھانے پینے دونوں کے لیے کافی ہوتی ہےدودھ اگرچہ دیکھنے میں بسیط معلوم ہوتا ہے مگر وہ درحقیقت تین جوہروں سے طبعی طور پر مر کب ہےپنیر،گھی اور پانی پنیر بارد رطب ہوتا ہے بدن کو غذائیت بخشتا ہے

اور گھی حرارت اور رطوبت میں معتدل ہے تندرست انسانی جسم کے لیے موزوں ہے اس کے فوائد بے شمار ہیں

اور پانی گرم اور تر ہوتا ہے اسہال لاتا ہے بدن کو تازگی بخشتا ہےاور دودھ مجموعی طور پر اعتدال سے بھی زیادہ سرد اور تر ہوتا ہےبعض لوگوں کا قول ہے کہ دودھ دوھنے کے وقت اس کی حرارت اور رطوبت بڑھی ہوتی ہےبعضوں نے اس کو برودت اور رطوبت میں معتدل قرار دیا ہے

بہترین دودھ تھن سے نکالا ہوا تازہ ہوتا ہے جیسے جیسے وقت گزرتا ہے اس میں نقص پیدا ہوتا جاتا ہے تھن سے دودھ نکالنے کے وقت اس میں برودت کمتر ہوتی ہےاور رطوبت بہت زیادہ ہوتی ہےترش دودھ اس کے خلاف ہوتا ہے
پیدائش کے چالیس دن کے بعد والا دودھ سب سے عمدہ ہوتا ہے جس دودھ میں بہت زیادہ سفیدی ہو تو وہ بہت خوب ہوتا ہے اور اس کی بو بھی خوشگوار ہوتی ہے اور لذیذ ہوتا ہے اس میں معمولی شیرینی پائی جاتی ہے اور معتدل چکنائی ہوتی ہے
رقت اور غلظت میں بھی معتدل ہوتا ہے تندرست جوان جانور سے لیا گیا دودھ جس کا گوشت معتدل ہو اور اس کا چارہ اور پانی بھی معتدل ہو تو وہ عمدہ دودھ ہوتاہے

دودھ عمدہ خون پیدا کرتا ہے خوش بدن کو شادابی عطا کرتا ہے بہترین غذائیت مہیا کرتا ہےوساوس، رنج و غم اور سوداوی بیماریوں کے لیے بہت زیادہ نفع بخش ہے اور اگر اس میں شہد ملا کر پیا جائے تو اندرونی زخموں کو متعفن اخلاط سے بچاتا ہے شکر کے ساتھ اس کو پینے سے رنگ نکھرتا ہے تازہ دودھ جماع کے نقصان کی تلافی کرتا ہےسینے اور پھیپھڑے کے لیئے موافق ہوتا ہے

بل (یعنی آنکھ کی ایک بیماری جس میں آنکھ پر پردہ پڑ جاتا ہے) کے مریضوں کے لیے عمدہ غذا ہےالبتہ سر ،معدہ، جگر اور طحال کے لیے نقصان دہ ہےاس کا بہت زیادہ استعمال دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اسی وجہ سے دودھ پینے کے بعد کلی کرنی چاہیےچناچہ بخاری اور مسلم میں روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا تو پھر پانی طلب فرمایا اور کلی کی پھرفرمایا کہ دودھ میں چکنائی ہوتی ہے

بخار زدہ لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے اسی طرح سر درد والوں کو بھی نقصان کرتا ہے دماغ اور کمزور سر کے لئے تکلیف دہ ہے اس کو ہمیشہ استعمال کرنے سے کور چشمی اور شب کوری پیدا ہوتی ہےجوڑوں میں درد اور جگر کے سدے پیدا ہوتے ہیں معدہ اور احثاء میں بھی اپھارہ ہوتا ہےشہد اور سونٹھ کے مربہ سے اس کی اصلاح کی جاتی ہےیہ تمام بیماریاں اس کو لاحق ہوتی ہیں جو اس کا عادی نہ ہو

 

1>کبوتر کا گوشت | kabootar ka gosht khane ke fayde

2>گورے اور چنڈال کا گوشت |

3>tez bukhar ka ilaj in urdu |بخار کا فوری علاج | What is the fastest way to cure a fever

Leave a Comment