crossorigin="anonymous"> Ajwa Khajoor Benefits |عجوہ کھجور اور اس کے بےشمار فوائد | Ajwa Khajoor Ki Pehchan - Molana Masood Nqb

Ajwa Khajoor Benefits |عجوہ کھجور اور اس کے بےشمار فوائد | ajwa khajoor ki pehchan

عجوہ (تازہ کھجور کی ایک عمدہ قسم ہے )

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہےکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس نے صبح کے وقت عجوہ کھجور کے سات دانے کھا لیےاس کو اس دن زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچا سکتا سنن نسائی اور ابن ماجہ میں حضرت جابر اور ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث مرفوع مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاعجوہ کھجور جنت سے آئی ہے یہ زہر کے لئے شفاء ہے اور کھمبی اس کا ایک حصہ ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے

بعض لوگوں کا خیال ہے

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس عجوہ سے مراد مدینہ منورہ کی عجوہ کھجور ہے جو وہاں کی کھجور کی ایک عمدہ قسم ہے حجازی کھجوروں میں سب سے عمدہ اور مفید ترین کھجور ہےیہ کھجور کی اعلی قسم ہے انتہائی لذیذ اور مزیدار ہوتی ہے جسم اور قوت کے لئے بہترین ہے
تمام کھجوروں سے زیادہ رسیلی مزیدار اور عمدہ ہوتی ہے

Leave a Comment