crossorigin="anonymous"> Piaz K Fawaid | Onion Benefits | پیاز اور مردانہ طاقت | پیاز کھانے کے فوائد کیا ہیں - Molana Masood Nqb

Piaz K Fawaid | Onion Benefits | پیاز اور مردانہ طاقت | پیاز کھانے کے فوائد کیا ہیں

بصل( پیاز)

ابوداؤد نے اپنی سنن میں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہاسے یہ حدیث نقل کی ہےکہ آپ سے پیاز کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ رضی اللہ تعالی عنہا نے جواب دیا کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری کھانا جو تناول فرمایا تھا اس میں پیاز موجود تھی اور صحیحین میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث جو منقول ہے اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیاز کھانے والے کو مسجد میں داخل ہونے سے منع فرمایا ہے

پیاز کھانے کے فوائد

 

پیاز کا مزاج تیسرےدرجہ میں گرم ہے اس میں رطوبت فضولی جو مختلف پانیوں کے استعمال کے ضررسے بچاتی ہے زہریلی ہواؤں کو دفع کرتی ہے اور شہوت کو برانگیختہ کرتی ہےمعدہ کو طاقت دیتی ہے اور باہ میں ہیجان پیدا کرتی ہے اس کے استعمال سے منی زیادہ ہوتی ہے رنگ نکھرتا ہے بلغم ختم ہو جاتا ہے معدہ کو جلا ملتی ہے اور اس کا تخم استعمال کرنے سے بدن کے سفید داغ ختم ہو جاتے ہیں اور داءالثعلب یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں بال جھڑ جاتے ہیں پیاز کو اس پر رگڑنے سے بہت زیادہ نفع ہوتا ہے

 

اگر اس کو نمک کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مسوں کو جڑ سے ختم کردیتا ہےاور سہل دوا کے استعمال کے بعد اس کو اگر سونگ لیں تو قےاور متلی نہیں آ سکتی اور اس دوا کی بدبو بھی ختم ہو جائے گی اور اگر اس کے پانی کو نچوڑ کر ناک میں چڑھایا جائے تو دماغ صاف ہوتا ہے اور اگر اس کو کان میں ٹپکائیں تو گراں گوشی کان کی طنین اور ریم گوش کے لیے نافع ہے اور سیلان کان کے لیے مفید ہے

 

اگر کسی کی آنکھ سے پانی بہنے کی بیماری ہو تو اس کو سرمہ کی سلائ کےساتھ لگائیں تو پانی کو روکتا ہےاگر اس کا بیج شہد کے ساتھ آمیز کر کے یعنی ملا کر سرمہ کی طرح آنکھ میں لگائیں تو آنکھ کی سفیدی کے لیے نفع بخش ہے اور پکی ہوئی پیاز کثیر الغذا ہے یعنی اس کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے یرقان کھانسی اور سینے کی خشونت کے لئے نافع ہےپیشاب لاتی ہے
پاخانہ کو نرم کرتی ہے

 

اور اگر کسی کو ایسے کتے نے کاٹ لیا جوباولا نہ ہو تو اس کے لئے مفید ہے اس کی ترکیب یہ ہے کہ پیاز کے پانی کو نچوڑ کر نمک اور برگ سداب کے ساتھ پکا کر مقام ماؤف یعنی جس جگہ کتے نے کاٹا ہے اس پر رکھا جائے اور اگر اس کو حمول کیا جائے تو بواسیر کے منہ کھول دیتی ہےلیکن اس میں نقصانات بھی ہیں کہ اس کے استعمال سے آدھے سر کا درد ہوتا ہے اور درد سر پیدا کرتی ہے اس سے ہوا کی بڑی مقدار پیدا ہوتی ہے اسی طرح پیاز کا استعمال آنکھوں میں دھندلا پن پیدا کرتا ہے اسی طرح سے اس کو بہت زیادہ استعمال کرنےسے بھول جانے کی بیماری پیدا ہوتی ہے اور عقل کو فاسد کر دیتا ہے

 

منہ کا مزہ کو بگاڑتی ہے اور منہ میں بدبو پیدا کرتی ہےجس سے ساتھ والے اور فرشتوں کو اذیت پہنچتی ہےہاں لیکن اگر اس کا استعمال پکا کریں تو یہ سارنقصانات ختم ہو جاتے ہیں سن میں مذکور ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیاز اور لہسن کھانے والے کو حکم دیا کہ وہ اسے پکا کر کھائیں اور اس کی بد بو کے خاتمہ کے لیے برگ سداب کا چبانا مفید ہے

 

1>Anber Name Meaning In Urdu | عنبر کے متعلق شرعی تحقیق | فالج اور لقوہ کا علاج

2>Anber Name Meaning In Urdu | عنبر کے متعلق شرعی تحقیق | فالج اور لقوہ کا علاج

3>Khajoor ke fayde in Urdu | کھجور کھانے کے فائدے | What does dates fruit do for your body

Leave a Comment