crossorigin="anonymous"> Khajoor Ke Fayde In Urdu | کھجور کھانے کے فائدے | What Does Dates Fruit Do For Your Body - Molana Masood Nqb

Khajoor ke fayde in Urdu | کھجور کھانے کے فائدے | What does dates fruit do for your body

کھجور کھانے کے فائدے

اللہ رب العزت کا ارشاد ہےاور لمبی کھجوریں جن کے گابھے تہ بہ تہ ہوتے ہیںدوسری جگہ ارشاد فرمایااور کھجوروں میں جن کے شگوفے بہت نازک اور تہ بہ تہ ہوتے ہیںکھجور کا شگوفہ جو پھل آنےکے شروع میں کھجور کے درختوں پر پھوٹتا ہے اس کے چھلکے کو کفری کہتے ہیں نضید منضود کے معنی میں ہے کہ کنگی کی طرح ایک دوسرے پر چڑھی ہوئی جب تک شگوفہ غلاف میں بند رہے اسے نضید کہیں گے اور جب وہ غلاف سے باہر نکل آیا تو وہ نضید نہ رہا

شگوفہ کی دو قسمیں ہیں مذکر اور مونث

تلقیح
نر کے مادہ کو جو پیسے ہوئے آٹے کی طرح ہوتا ہے مادہ میں داخل کر دینا جسے عرف عام میں تابیر کہتے ہیں اور یہ عمل نراورمادہ کے درمیان جفتی کے حکم میں ہوتا ہےچنانچہ امام مسلم نے صحیح مسلم میں طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت نقل کی ہےانہوں نے بیان فرمایاکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک کھجور کے درخت کے پاس سے گزرا تو دیکھا کہ لوگ تآبیر کر رہے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھ کر دریافت کیا کہ یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ۔۔۔؟لوگوں نے کہا کہ یہ نر کھجور کا مادہ لے کر مادہ میں داخل کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے خیال سے اس سے کچھ فائدہ نہیں ہے جب یہ خبر لوگوں کو ملی تو انہوں نے اس کو چھوڑ دیا

 

What does dates fruit do for your body?

چنانچہ اس سال پھل عمدہ نہیں ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ میرا ایک خیال تھا
اگر اس سے کچھ فائدہ ہو تو اس کو کرو اس لیے کہ میں بھی تمہارے جیسا ایک انسان ہوں اور خیال کبھی غلط بھی ثابت ہوتا ہےلیکن جو باتیں میں وحی الہی سے کہتا ہوں تو میں اس میں ہرگز جھوٹ نہیں بولتاشگوفہ کھجورمردانہ قوت کے لئے مفید ہے اور یہ کھجور قوت جماع کو بڑھاتا ہےاور اگر عورت اس کے سفوف کا جماع کرنے سے پہلے حمول کرے تو حمل ٹھہرنے میں بھرپور مدد ملتی ہےاس کا مزاج دوسرے درجہ میں سرد خشک ہےمعدہ کو قوت دیتا ہے اور معدہ کی حفاظت کرتا ہےاور خون کو گاڑھا کر کے اس کے ہیجان کو روکتا ہے دیر ہضم ہےگرم مزاجوں کے لیے اس کا استعمال مفید ہےاور اگراس میں زیادتی ہو جائے تو اس صورت میں گرم جوارشات کا استعمال کرنا چاہیےپاخانہ بستہ کرتا ہے احشاءکو مضبوط بناتا ہےاور جمار اسی کے حکم میں ہے اسی طرح کچی اور نیم پختہ کھجور کا درجہ ہے

 

اس کا بہت زیادہ استعمال معدہ اور سینے کیلئے نقصان دہ ہے اس کے کھانے سے کچھ قولنج بھی ہو جاتا ہےاس کے نقصان کو دور کرنے کے لیے گھی یا مذکورہ اصلاح پسند چیزوں میں سے کسی کو اس کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے

 

1>Khajoor ke fayde in Urdu

2>Khajoor ki taseer in Urdu

3>khajoor ke fayde in pregnancy

4>کھجور کھانے کے فائدے

5>کھجور کھانے کا بہترین

Leave a Comment