crossorigin="anonymous"> Tafseer Ul Quran With Text Archives - Molana Masood Nqb

Tafsir of Surah As-Shura |(42) (مکی — کل آیات 53) سورة الشورٰی| tafseer ul quran

سورة الشورٰی۔ ترتیب نمبر 42 نزولی نمبر 62۔ مکی سورت: سورۃ شورٰی مکی سورتوں میں سے ہے۔ آیات اس میں ۵۳ آیات اور ۵ رکوع ہیں۔ سورۃ الشورٰی وجہ تسمیہ: آیت نمبر ۳۸ میں ہے: “وَأَمرهم شورى بينهم “ اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں۔ ایمان والوں کی اسی نمایاں صفت کی … Read more

Surah Al-Isra KI Tafseer |سورہ بنی اسرائیل کی تفسیر |surah Bani Isarael Ka Kholasa

پارہ نمبر 15
سورۃ الاسراء ترتیب نمبر 17 نزولی نمبر 50۔

سورۃ الاسراء مکی سورت ہے اس میں ایک سو گیارہ آیات اور بارہ رکوع ہیں۔

وجہ تسمیہ:

اسرا کا معنی ہے رات کو لے جانا کیونکہ اس سورت میں واقعہ معراج کا ذکر ہے جس میں ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے وقت مسجد حرام سے مسجد اقصی اور پھر وہاں سے آسمانوں پر لے جایا گیا تھا۔ اس لئے اسے سورہ اسراء کہا جاتا ہے۔

واقعہ معراج

۱۔ یہ واقعہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت بڑا معجزہ ہے۔
۲۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔ یہ اعزاز انسانوں میں ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کو حاصل نہیں ہوا۔
۳۔ یہ واقعہ بیداری کی حالت میں پیش آیا۔
۴۔ اگر یہ نیند کی حالت میں پیش آیا ہوتا تو اسے اہتمام کے ساتھ قرآن کریم میں ذکر نہ کیا جاتا۔
۵۔ اور نہ ہی مشرکین اسے جھٹلاتے۔
۶۔ کیونکہ خواب میں تو اس واقعہ سے بھی زیادہ عجیب و غریب واقعات اور مناظر انسان دیکھتا ہے اور کوئی بھی اسے جھوٹا نہیں کہتا۔
۷۔ بس سورت کی پہلی آیت میں اسی واقعہ کی طرف اشارہ ہے۔

 

Read more