crossorigin="anonymous"> How Is Triple Talaq Explained In The Quran | Triple Talaq In Quran Urdu | Talaq In Islam Urdu | نامردآدمی کی بیوی کا طلاق کا حکم - Molana Masood Nqb

How Is Triple Talaq Explained In The Quran | Triple talaq in Quran urdu | talaq in islam urdu | نامردآدمی کی بیوی کا طلاق کا حکم

 نامردآدمی کی بیوی کا طلاق کا حکم اور طلاق کے متفرق مسائل

مسئلہ نمبر 1 اگر عورت عدالت میں دعوی کرے کہ شوہر ہمبستری پر قادر نہیں لہذا مجھے علیحدگی کرائی جائے کیا عورت کو عدالت علیحدگی کرا دے گی عورت اور شوہر کے درمیان

جواب عورت کو شوہر سے جدا نہیں کیا جائے گا مگر شوہر کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی علاج معالجے کے لیے اگر وہ صحیح ہو گیا ٹھیک ورنہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا تو عدالت عورت کو علیحدہ کر دے گی اور اس کی علیحدگی شوہر سے یہ طلاق بینا ہوگی اور عورت عدت گزار کر دوسرا نکاح کر سکتی ہے

مسئلہ نمبر 2 اگر کوئی آدمی پیدائشی طور پر ہی نہ مرد ہو اور اس کی شادی ہو جائے اور ڈاکٹر وغیرہ بھی کہہ دیں کہ یہ اب صحیح نہیں ہو سکتا اس سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہیں تو طلاق نہیں دیتا کیا عدالت طلاق دے سکتی ہے کہ نہیں
جواب عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور عدالت حکم لگا دے گی جدائی کا اور یہ حکم جدائی کا جو ہوگا یہ طلاق بینا شمار ہوگی اور عورت عدت گزار کر دوسرا نکاح کرسکتی ہے


مسئلہ نمبر 3 اگر شوہر نے بیوی کو تین مرتبہ طلاق طلاق طلاق رجعی دی تحریر کر کے بھجوا دیا تو کتنی طلاق واقع ہوگی

جواب تین مرتبہ طلاق طلاق بولنے سے طلاق مغلظہ پڑ جائے گی تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی باقی اس کا رجعی لگانا بی ما نہ ہوگا اس کا کوئی اعتبار نہ ہوگا عورت شوہر پر ہمیشہ کے لئے حرام ہو جائے گی
جب تک اس عورت کی شادی کسی اور آدمی سے نہ ہوجائے تو آدمی مر جائے یا طلاق دے دے اور اس عورت کی عدت گزر جائے تو پھر پہلے شوہر سے نکاح ہو سکتا ہے ورنہ نہیں

مسئلہ نمبر 4 اگر شوہر نے عورت کو کہا تو میری بہن کی طرح ہے تو میری بیٹی کی طرح ہے اور یہ تین مرتبہ کہاکیا اس سے طلاق واقع ہوگی کہ نہیں اور واقع ہوگی تو کتنی

جواب
تو اس سے تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی
عورت طلاق مغلظہ کے ساتھ اس پر حرام ہوجائے گی جب تک عورت کا نکاح کسی اور سے نہ ہواور وہ شوہر مر جائے یا اس عورت کو طلاق دے دے اور اس عورت کی عدت پوری ہو جائے اگر یہ عورت اور پہلے والا مرد راضی ہو نکاح کرنے پر نکاح کر سکتے ہیں

مسئلہ نمبر 5 اگر شوہر طلاق نامے سے جو کہ تین طلاق لکھی ہیں عورت کو لاعلم رکھ کر عورت کو اپنے پاس رکھے اور اسے ہم بستری بھی کرتا رہے اور عورت کو بعض وجوہات کی بنا پر نہ بتائے عورت کو طلاق ہو گی کہ نہیں ہوگی تو کتنی ہوگی اور آدمی یعنی شوہر گنہگار ہوگا کہ نہیں

جواب ایسا کرنا بہت بڑا گناہ ہے یہ سراسر زنا ہوگا اور ایسا کرنا بالکل جائز نہیں ہوگا
مسئلہ نمبر 6 اگر شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دی اور اس کے بعد حلالہ شرعی بھی نہیں ہوا پھر آپس میں تعلقات قائم رہے دونوں اکٹھے رہتے ہیں
اس کے بعد اولاد ہوئی تو اس اولاد کا کیا حکم ہے

جواب جو اولاد ایسی ہوگی حرام کے شمار ہوگی کیونکہ تعلقات دونوں میاں بیوی میں قائم ہوئے ہیں اللہ تعالی کا حکم توڑ کر تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ شرعی کے اور بغیر نکاح کیے اس لیے یہ اولاد حرام کی ہوگی

Leave a Comment