crossorigin="anonymous"> Nazla Zukam Ka Ilaj Aur Desi Totkay In Urdu | Methi Ke Fayde In Urdu | میتھی دانے کے فائدے - Molana Masood Nqb

Nazla Zukam Ka Ilaj Aur Desi Totkay In Urdu | methi ke fayde in urdu | میتھی دانے کے فائدے

حلبہ ( )

میتھی دانے کے فائدے

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ آپ نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ کی عیادت مکہ میں کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی ماہر طبیب کو بلا لاو چناچہ حارث ابن کلدہ کو بلایا گیا اس نے ان کو دیکھ کر کہا کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے ان کے نسخہ میں میتھی کو تازہ عجوہ کھجور کے ساتھ جوش دیا جائے اور اسی کا حریرہ (مربہ) کر دیا جائے یہی کیا گیا تو یہ شفایاب ہوگئے

 

میتھی دانہ کو استعمال کرنے کا. طریقہ

 

میتھی دوسرے درجہ میں گرم اور پہلے درجے میں خشک ہے پانی میں جوش دینے کے بعد اس کا جوشاندہ حلق سینہ اور شکم کو نرم کرتا ہے کھانسی خشونت اور دمہ اور سانس کی تنگی کو دور کرتا ہے قوت باہ بڑھاتا ہے ریاح بلغم بواسیر کے لیے نہایت مجرب دوا ہے اور آنتوں میں رکھے ہوئے کیموس کو نیچےلاتا ہے اور سینے کے لیسدار بلغم کو تحلیل کر کے باہر نکلتے ہیں پیٹ کے پھوڑوں اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں نافع ہے اور انتڑیوں میں ہوں تو گھی اورفالودہ کے ہمراہ اس کا استعمال نہایت مفید ہے

اور پانچ درہم وزن کے برابر فوہ( ایک درخت کی شاخیں پھیلی ہوئی اور موٹی ہوتی ہیں اور اس کی جڑیں باریک لمبی اور سرخ رنگ کی ہوتی ہیں جو رنگائی کے کام آتی ہے اور بعض امراض کے علاج میں بھی مستعمل ہیں اس کو رنگریزوں کی جڑیں بھی کہتے ہیں ) کے ساتھ اس کا استعمال حیض آور ہےاگر اس کو پکا کر اس سے سر دھوئیں آجائے تو بالوں کو گھنگریالے بناتا ہے سرکے گند کوختم کرتا ہے

اس کے سفوف کو سہاگا اور سرکہ سے ملا کر اس کو لیپ کیا جائے تو ورم طحال کو تحلیل کرتا ہے عورت کے ورم رحم کی وجہ سے ہونے والے درد میں اگر اس کو میتھی کے پکائے ہوئے پانی میں بٹھا دیا جائے تو درد ختم ہو جاتا ہے اور اگر معمولی حرارت والے سخت ورموں پر اس کا لیپ کیا جائے تو نفع ہوگا اور ان کو تحلیل کر دے گا یعنی ختم کر دے گااگر میتھی کا پانی پیا جائے تو ہوا کی وجہ سے ہونے والے مروڑ میں نافع اور زمق لامعاءمیں نافع ہے

 

اسی طرح اگر اس کو پکا کر چھوہارے کے ساتھ کھایا جائے یا شہد یا انجیرزرد کے ساتھ استعمال کیا جائے تو سینے اور معدہ میں پیدا ہونے والے لیسدار بلغم کو ختم کر دیتا ہے اور پرانی کھانسی کے لیے مفید ہے یہ قبض کو توڑتا ہے اور ناخنوں کی تشنج کے لئے نفع بخش ہے اور اس کے تیل کو موم کے ساتھ ملا کر ناخنوں پر ملا جائے تو سردی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پھٹن کو دور کرتا ہے اور اس کے علاوہ اس میں بہت زیادہ فوائد ہیں قاسم بن عبدالرحمن سے روایت کی جاتی ہے انہوں نے بیان کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میتھی کے ذریعے شفا حاصل کروبعض حکیموں نے بیان کیا ہے کہ اگر لوگ میتھی کےفوائد سے آشنا ہو جائیں تو سونے کے دام کے برابر اس کی قیمت دے کر اس کو خریدنے لگیں گے

Leave a Comment