crossorigin="anonymous"> Roza Ke Fawaid In Urdu | روزہ کے طبی فوائد کیا ہیں | Tib E Nabvi - Molana Masood Nqb

Roza Ke fawaid in urdu | روزہ کے طبی فوائد کیا ہیں | Tib e Nabvi

روزہ  کے جسمانی اور طبی فوائد

 

روزہ روحانی ،قلبی اور جسمانی امراض کے لئے ایک ڈھال ہے اس کے بے شمار فوائد ہیں

صحت کی حفاظت اور مواد ردیہ کو خارج کرنے میں عجیب تاثیر رکھتا ہےنفس کو تکلیف دہ چیزوں کے تناول کرنے سے روکتا ہے خصوصا جبکہ ارادہ کے ساتھ اعتدال کے طور پر مناسب اور شرعی وقت میں اس کو رکھا جائےاور فطری طور پر جسم کو اس کی ضرورت ہوتی ہےپھرروزہ سے اعضاء اور جوارح کو سکون ملتا ہے

 

اور اس کی قوتوں کا تحفظ ہوتا ہےاور اس میں ایک ایسی خاصیت ہوتی ہے جو ایثار انسانی کی نمائندگی کرتی ہے اس سے دل کو فوری یا آئندہ فرحت ملتی ہےجن لوگوں کے مزاج پر رطوبت اور برودت کا غلبہ ہو ان کے لیے روزہ ایک مفید ترین چیز ہے اور اس کی صحت روزہ رکھنے سے عمدہ ہوتی ہےروزہ کا شمار روحانی روحانی اور طبعی دواؤں میں کیا جاتا ہے اگر روزہ دار ان چیزوں کو ملحوظ رکھے جن کو طبعی اور شرعی طور پر رکھنا ضروری ہےتو اس سے دل اور بدن کو بے حد نفع پہنچے گا اور روزہ سے مواد فاسدہ غریبہ جو بیماری پیدا کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں زائل ہوجاتے ہیں

 

 

اور مواد فاسدہ کو جو اس کے کم و بیش کے مطابق پیدا ہوتی ہیں زائل کرتا ہےاسی طرح روزہ دار کو جن چیزوں کی حفاظت کرنی ہوتی ہے وہ ان کی حفاظت کر لیتا ہے اور روزہ رکھنے کا جو مقصد نکتہ اور علت غائ ہے اس کے باقی رکھنے پر معاون ثابت ہوتی ہےاور اسی سے روزہ کی تکمیل ہوتی ہےاس لیے کہ روزہ سے کھانا پینا چھوڑ دینا مقصود نہیں بلکہ اس کے علاوہ کچھ اور مقصود ہے اسی چیز کے پیش نظر روزہ کو تمام اعمال میں یہ خصوصیت حاصل ہے کہ یہ اللہ سبحانہ و تعالی کے لئے ہے اور چونکہ روزہ بندہ اوراس چیز کے درمیان ڈھال کا کام کرتا ہے

 

جو انسان کے جسم اور دل دونوں کو فوری یا آئندہ ضررساں ہوتی ہےاسی کے متعلق اللہ تعالی نے فرمایا ہےاے ایمان والو: تم پر روزہ فرض کیا گیا جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیا تھا تاکہ تم تقوی اختیار کرنے والے بن جاؤ روزہ کا ایک مقصد یہ ہے کہ وہ ڈھال اور بچاؤ کا کام کرتا ہے اور یہی سب سے بڑی احتیاط اور سب سے زیادہ نفع بخش پرہیز ہے

اور دوسرا مقصد یہ ہے کہ دل اور اس کے ارادہ کو خدا کے لئے ایک کر دیا جائے اور نفس کے قوٰی کو محبت الہی اور اطاعت خداوندی کے لیے زیادہ سے زیادہ جاندار بنا دیا ج

Leave a Comment