crossorigin="anonymous"> Chuhare Khane Ke Fayde Aur Nuksan | Mardana Kamzori Ka Ilaj | रोज कितना छुहारा खा | چھوہارہ متعدد بیماریوں کو بھگانے میں معاون - Molana Masood Nqb

Chuhare khane ke fayde aur Nuksan | Mardana kamzori ka ilaj | रोज कितना छुहारा खा | چھوہارہ متعدد بیماریوں کو بھگانے میں معاون

تمر( خرماچھوہارہ)

 

چھوہارہ متعدد بیماریوں کو بھگانے میں معاون

 

صحیح بخاری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی حدیث میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے صبح کے وقت سات چھوہارے کھائے یا دوسرے لفظوں میں یہ ہے کہ عوالی مدینہ کے ساتھ چھوہارے کھانے کے بعد نہ اسے زہر نقصان دے گا اور نہ ہی اس پر جادو کا کوئی اثر ہو گا

 

ایک دوسری مرفوع حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس گھر میں چھوہارے نہ ہو اس گھر کے لوگ بھوکے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے چھوہارے کو پنیر کے ساتھ اور روٹی کے ساتھ کھایا اور اسی طرح بغیر کسی چیز کو ملایئےچھوہارے کا کھانا بھی ثابت ہےاس کا مظاہرہ تیسرے درجے میں گرم ہے پہلے درجے میں تر یا خشک ہےاور یہ دونوں قول اطباء سے منقول ہیں

 

 

یہ جگر کو طاقت دیتا ہے پاخانے کو نرم کرتا ہے اور مردانہ قوت کیلئے انتہائی نفع مند ہے خاص کر جب اس کو صنوبر کے ساتھ اس کا استعمال باہ کو قوی کرنے میں طاقت ہے یعنی مردانہ قوت کیلئے نفع مند ہے

حلق کی خشونت سے نجات دلاتا ہے اور ٹھنڈے علاقے کے لوگ جواسے کھانے کےعادی نہ ہوں اس کے استعمال کرنے سے انہیں سدے پیدا ہوتے ہیں

 

اور دانتوں کو اذیت دیتا ہے سر درد پیدا کرتا ہے بادام اور دانہ پوستہ کے ذریعہ اس کی تکلیف کو دور کیا جا سکتا ہے اور جسم کے لیے پھلوں میں سب سے زیادہ اس میں غذائیت ہوتی ہے کیونکہ اس میں گرم اور تر جوہر موجود ہیں نہار منہ لہسن کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں کیونکہ اس میں حرارت ہونے کےساتھ ہی تریاقی قوت موجود ہےاگر اس کو نہار منہ استعمال کرتے رہیں تو کیڑے کی تولید کم ہوجاتی ہے اورچھوہارہ اسے کمزور کر دیتا ہے یا کم کر دیتا ہے اس کو بالکل فنا کر دیتا ہےاور یہ پھل غذا دوا اور مشروب اور حلوہ بھی ہے

Leave a Comment