crossorigin="anonymous"> Bemari Main Talaq | Wirasat Ki Taqseem In Pakistan Law In Urdu | بیماری کی حالت میں طلاق دینے | Talaq In Islam - Molana Masood Nqb

Bemari main talaq | Wirasat ki taqseem in pakistan law in urdu | بیماری کی حالت میں طلاق دینے | talaq in islam

الحمد للہ رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلوۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وعلیٰ آلہٖ و اصحابہٖ اجمعین
اعوذ باللہ من شیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم

آج کا ہمارا موضوع ہے بیماری کی حالت میں طلاق دینے کا بیان

Wirasat ki taqseem in pakistan law in urdu

مسئلہ بیماری کی حالت میں کسی آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی پھر عورت کی عدت ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ شوہر اسی بیماری میں مر گیا تو کیا عورت میراث میں حقدار ہوگی کہ نہیں
جواب شوہر کے مال میں سے اس کی بیوی کو اتنا حصہ ملے گا جتنا میراث میں اس کا حق ہے چائے بیوی کو ایک طلاق دی ہو یا دو طلاق دی ہو اور چاہے طلاق رجعی دی ہو یا طلاق بائن دی ہو دونوں کا ایک حکم ہے چاہے تین طلاق دی ہو

 

چھ سورتیں ایسی ہیں کہ جن میں عورت شوہر شوہر کے مرنے کے بعد اس کی وراثت میں عورت کو حصہ نہیں ملے گا

سورۃ نمبر 1 اگر عدت ختم ہو چکی تھی تب اس کا شوہر مر گیا تو عورت کو میراث میں کوئی حصہ نہیں ملے گا
سورۃ نمبر 2 اسی طرح اگر شوہر اسی بیماری میں نہیں مارا بلکہ اس بیماری کے اندر تندرست ہوگیا صحیح ہوگیا گیا تھا پھر وہ بیمار ہو گیا اور اس بیماری سے مرا تو اس صورت میں بھی عورت کو میراث سے حصہ نہیں ملے گا چاہے عدت ختم ہو چکی ہو یا ختم نہ ہوئی ہو
سورۃ نمبر 3 اگر عورت نے طلاق مانگی تھی اور مرد نے طلاق دے دی تو اس صورت میں بھی عورت کو میراث میں حصہ نہیں ملے گا چاہے شوہر عدت کے اندر مر جائے یا عدت کے بعد مر جائے دونوں کا ایک حکم ہے
سورۃ نمبر 4 اگر عورت کو شوہر نے کہا کہ گھر سے باہر اگر تو گئی تو تجھے طلاق بائن پھر وہ عورت گھر سے باہر چلی گئی تو اس کو طلاق بین پڑ جائے گی شوہر مر گیا تو عورت کو میراث میں حصہ نہیں
ملے گا کیوں کہ یہ اس کے اختیار میں تھا اس نے ایسا کام کیا کیوں کہ اگر وہ چاہتی تو نہ باہر جاتی مگر وہ چلی گئی اس لیے میراث سے محروم ہوگئی
سورۃ نمبر 5 کسی اچھے تندرست آدمی نے کہا اگر تو باہر گی تو تجھے طلاق بائن پھر وہ باہر چلی گئی اور جس وقت وہ باہر گئی اس وقت وہ بیمار تھا اور اسی بیماری میں اگر شوہر مر گیا عدت کے اندر تو عورت میراث سے محروم ہو گئی اس کو شوہر کی طرف سے مال میں سے حصہ نہیں ملے گا جائیداد میں سے حصہ نہیں ملے گا
سورۃ نمبر 6 شوہر صحیح سالم تھا اور تندرست تھا اس نےبیوی سے کہا جب تیرا باپ پردیس سے واپس آیا باہر سے واپس آیا تو تجھے طلاق بائن جب عورت کا باب پردیس سے واپس آیا شوہر اس وقت بیمار تھا اور وہ اسی بیماری میں مر گیا تو عورت کو میراث میں سے حصہ نہیں ملے گا کیونکہ اس صورت میں یہ نہیں
سمجھا جائے گا کہ شوہر عورت کو میراث سے محروم رکھنا چاہتا ہے جو اس نے تندرستی میں بیوی سے کہا تھا طلاق کے متعلق
لیکن اگر شوہر بیماری کی حالت میں بیوی کو کہے کہ تیرا باپ پردیس سے واپس آیا تو تجھے طلاق بائن یا طلاق لے جائے اس صورت میں اسی بیماری میں مر گیا تو عورت کو میراث میں سے حصہ ملے گا کیونکہ اس صورت میں سمجھا جائے گا شوہر بیوی کو میراث سے محروم رکھنا چاہتا ہے اس لیے طلاق دے رہا ہے
لیکن طلاق رجعی کی صورت میں تو عورت کو میراث میں سے حصہ ملے گا جب عدت کے اندر شوہر مر جائے

Leave a Comment