crossorigin="anonymous"> Shohar Ke Huqooq In Islam | Husband Ke Huqooq In Islam | Naik Biwi Ki Pehchan | شوہر اور بیوی کے حقوق و فرائض | نیک بیوی کی صفات - Molana Masood Nqb

shohar ke huqooq in islam | Husband ke huqooq in Islam | naik biwi ki pehchan | شوہر اور بیوی کے حقوق و فرائض | نیک بیوی کی صفات

بیوی پر مرد کے یہ حقوق ہیں ۔

shohar ke huqooq in islam

 

نمبر۔1 ۔
ہر جائز کام میں خاوند کی اطاعت کرنا البتہ خلاف شرع اور گناہ کے کام میں معذرت کر دے ۔
نمبر2۔
خاوند کی حیثیت سے زیادہ خرچ میں نان و نفقہ کا مطالبہ نہ کرنا ۔
نمبر 3 ۔ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر میں کسی کو نہ آنے دینا خصوصا کزن وغیرہ کو ۔
نمبر ۔4 ۔ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلنا
نمبر 5 ۔ شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں سے کسی کو کچھ نہ دینا ۔

 

 

 

 

نمبر6 ۔ شوہر کی اجازت کے بغیر نفلی نماز اور نفل روزہ نہ رکھنا ۔
نمبر7 ۔ خاوند شہوت کے لیے بلائے تو شری ممانت اور رکاوٹ کے بغیر انکار نہ کرنا ۔
نمبر 8 ۔ خاوند کو اس کی تنگدستی یا بدصورتی کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا ۔
نمبر 9 ۔ اگر خاوند کے اندر کوئی بات خلاف شرع یا گناہ کی دیکھے تو اسے ادب کے ساتھ منع کردے ۔
نمبر۔ 10 ۔ خاوند کے آرام و راحت کا خاص خیال رکھنا ۔
نمبر ۔11۔ خاوند کے استعمال کی چیزوں کو سلیقہ سے رکھنا اور پیش کرنا ۔
نمبر 12۔ خاوند کے ساتھ اونچی آواز سے چیخ چیخ کر نہ بولنا۔
نمبر 13۔ کسی کے سامنے خاوند کی شکایت نہ کرنا ۔
نمبر 14 ۔ خاوند کے ساتھ زبان درازی اور بدزبانی نہ کرنا ۔
نمبر 15۔ اس کے والدین کے ساتھ ادب کے ساتھ پیش آنا ان سے بد کلامی نہ کرنا ان کا کسی بھی طریقے سے دل نہ دکھانا ۔

 

نیک بیوی کی صفات ۔

naik biwi ki pehchan

 

قرآن کریم کی روح سے نیک بیوی وہ ہے جو مرد کی حاکمیت کو تسلیم کر کے اس کی اطاعت کرے ۔اس کے تمام حقوق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی پیٹھ پیچھے اپنے نفس اور اس کے مال کی حفاظت کرے ۔ اپنی عصمت اور مال کی حفاظت جو خانہ داری میں زیادہ اہم ہے ان کو بجا لانے میں خاوند کے سامنے اور خاوند کے پیچھے برابر حساب رکھے ۔ یہ نہیں کہ خاوند کے سامنے تو ان کا ادب و احترام کرے اور خاوند کے پیچھے ان کے ساتھ برا برتاؤ کرے ۔
ایک حدیث میں۔ اس کی مزید تشریح ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔
کہ بہترین عورت وہ ہے کہ جب تم اس کو دیکھو تو خوش ہو جاؤ ۔ اور جب تم اسے کوئی حکم دوں تو وہ تمہاری اطاعت کرے ۔ اور جب تم غائب ہو تو اپنے نفس اور مال کی حفاظت کرے تمہارے پیچھے سے ۔

ایک اور حدیث میں آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا ۔

جو عورت اپنے شوہر کی تابعدار اور فرمانبردار هو ۔اس کے لئے ہوا میں پرندے دریاؤں میں مچھلیاں اور آسمان پر فرشتے اور جنگلوں میں درندے اس کے لئے استغفار کرتے ہیں ۔
میری ماؤں اور بہنوں آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے کتنی بڑی بڑی فضیلت بتائی ہیں جو عورت اپنے شوہر کی فرمانبردار ہو تو اس کو دیکھو مچھلیاں اس کے لیے دعا کرتی ہیں پرندے اس کے لئے دعا کرتے ہیں درندے بھی اس کے لئے دعا کرتے ہیں اس کے لئے استغفار کرتے ہیں تو میری ماؤں اور بہنوں جتنا ہو سکے اتنا اپنے شوہر کی فرمانبرداری کریں ۔

Leave a Comment