crossorigin="anonymous"> How To Perform Salatul Tasbih | صلاۃ التسبیح | Salatul Tasbih Padhne Ka Tarika - Molana Masood Nqb

How to perform Salatul Tasbih | صلاۃ التسبیح | salatul tasbih padhne ka tarika

صلاۃ التسبیح:

صلوٰة التسبيح نفل نماز ہے۔ اور احادیث مبارکہ میں اس نماز کی بہت زیادہ تاکید اور فضیلت بیان کی گئی ہے۔ حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اے عباس اے چچا جان کیا میں آپ کو ایک تحفہ دوں؟ کیا میں آپ کی بخشش کرواؤں؟ کیا میں آپ کو بہت مفید چیز سے باخبر کروں؟

How to perform Salatul Tasbih | صلاۃ التسبیح | salatul tasbih padhne ka tarika
How to perform Salatul Tasbih | صلاۃ التسبیح | salatul tasbih padhne ka tarika

کیا میں آپ کو ایسی چیز دوں کہ جب آپ اس کو کریں گے تو اس کے بدلے اللہ تعالی آپ کے اگلے اور پچھلے، پرانے اور نئے، غلط سے کیے ہوئے یا جان بوجھ کر کیے ہوئے، چھوٹے بڑے، چھپ کر کئے ہوئے یا سامنے کیے ہوئے سب گناہ معاف فرمادے گا۔ وہ کام یہ ہے کہ چار رکعت نفل نماز صلوۃ التسبیح اس طرح سے پڑھیں کہ جب سورۃ فاتحہ اور اسکے ساتھ دوسری سورۃ پڑھ چکیں تو رکوع سے پہلے کھڑے کھڑے تیسرا کلمه (سبحان الله والحمدلله ولا الہ اللہ واللہ اکبر) پندرہ مرتبہ پڑھیں، پھر رکوع کریں تو رکوع میں بھی یہ کلمات دس مرتبہ پڑھیں، پھر رکوع سے کھڑے ہو کر سجدہ میں جانے سے پہلے دس مرتبہ پڑھیں، پھر سجدہ میں جا کر بھی دس مرتبہ پڑھیں، پھر سجدہ سے اٹھ کر دوسرے سجدہ میں جانے سے پہلے بیٹھ کر دس مرتبہ پڑھیں، پھر دوسرا سجدہ کریں اور اس دوسرے سجدہ میں بھی دس مرتبہ پڑھیں، پھر سجدہ سے اٹھ کر بیٹھیں اور پھر دس مرتبہ پڑھیں۔ ایک رکعت میں کل 75 مرتبہ یہ کلمات ادا کرنے ہیں۔ اور پھر اسی طریقے سے چار رکعات پوری کرنی ہیں۔ (اور چاروں رکعات میں کل ملا کر 300 دفعہ یہ کلمات ہوں گے)
یہ ترکیب بتا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر ہو سکے تو روزانہ ایک مرتبہ اس نماز کو پڑھ لیا کرو، اور اگر یہ نہ ہو سکے تو ہفتہ میں ایک مرتبہ پڑھ لیا کرو، اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو ایک مہینہ میں ایک مرتبہ پڑھ لیا کرو، اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو سال بھر میں ایک مرتبہ پڑھ لیا کرو، اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو پھر پوری زندگی میں ایک مرتبہ تو پڑھ ہی لو۔

 

صلاۃ التسبیح کے مسائل:

صلاۃ التسبیح ادا کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ ان تسبیحات کو زبان سے ہرگز شمار نہ کریں۔ کیونکہ اگر زبان سے شمار کریں گے تو اس صورت میں نماز ٹوٹ جائے گی۔ شمار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ انگلیاں جس جگہ رکھی ہوں وہیں رکھے رکھے دباتے رہیں۔
اور اگر کسی جگہ کسی رکن کی پوری تعداد پڑھنا بھول جائے تو دوسرے رکن میں اس کو پورا کر لے۔ البتہ بھولی ہوئی تسبیحات کی قضاء کوع سے کھڑے ہوکر اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر نہ کرے، اسی طرح پہلی اور تیسری رکعت کے بعد جب بیٹھے تو اس وقت میں بھی بھی بھولی ہوئی تسبیحات کی قضاء نہ کرے۔ ان ارکان کے علاوہ جو باقی ارکان ہیں ان میں قضا کر لے۔

اگر کسی وجہ سے سجدہ سہو پیش آ جائے تو سجدہ سہو میں بھی یہ تسبیحات نہ پڑھے البتہ کسی رکن میں بھولے سے تسبیحات پڑھنا بھول گئے ہوں، جس سے 75 کی تعداد میں کمی ہو رہی ہو اور اب تک قضاء بھی نہ کی ہو تو پھر اس کو سجدہ سہو میں پڑھ لے۔
صلوۃ التسبیح کا طریقہ اوپر بیان ہوا ہے اس کے علاوہ ایک طریقہ اور بھی ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ثناء کے بعد پندرہ دفعہ تسبیح پڑھے، اور پھر قرآت کے بعد رکوع سے پہلے دس مرتبہ پڑھے، باقی نماز اسی طرح اوپر والے طریقہ کے مطابق ادا کرے البتہ اس دوسرے طریقے میں سجدے کے بعد بیٹھ کر پڑھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
بعض خواتین صلوۃ التسبیح کو جماعت سے ادا کرتی ہیں۔ اور بعض مردوں کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ صلاۃ التسبیح جماعت ادا کریں۔ اور مسئلہ یہ ہے کہ صلاۃ التسبیح نفل نماز ہے اور نفل نماز کو جماعت کے ساتھ ادا کرنا جائز نہیں ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اکیلے اکیلے ہی پڑھا کریں جماعت سے نہ پڑھیں۔

اور مزید پھر یہ کہ خواتین کا الگ سے جماعت کرانا تو ویسے بھی مکروہ تحریمی ہے اس لئے خوب احتیاط کریں

صلاۃ التسبیح کی فضیلت
صلاۃ التسبیح کی حقیقت
صلاۃ التسبیح کا طریقہ
صلاۃ التسبیح کی حدیث
صلاۃ التسبیح محدث
صلوۃ التسبیح کی جماعت
صلوۃ التسبیح پڑھنے کا وقت

Leave a Comment