crossorigin="anonymous"> Surah Al-'Alaq Ki Tafseer & Fazilat | Cheptar Sirah Surah Al-'Alaq | سورة العلق: ترتیبی نمبر 96 نزولی نمبر 1 | Khulasa E Surah Al-'Alaq - Molana Masood Nqb

Surah Al-‘Alaq Ki Tafseer & Fazilat | Cheptar Sirah Surah Al-‘Alaq | سورة العلق: ترتیبی نمبر 96 نزولی نمبر 1 | Khulasa e Surah Al-‘Alaq

سورة العلق: ترتیبی نمبر 96 نزولی نمبر 1

مکی سورت سورہ علق کی ہے۔
آیات اس میں 19 آیات ہیں۔

وجه تسمیه :

آیت نمبر ۲ میں ہے: خلق الانسان من علق
( جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا یعنی خون کے لوتھڑے سے )
خون کی پھٹکی یا خون کے لوتھڑے کی نسبت سے اس سورت کا نام سورہ علق رکھا گیا۔

قرآنی تعلیمات کا خلاصہ:

اہل علم کہتے ہیں کہ سورہ علق سے لے کر آخر تک جو چھوٹی چھوٹی سورتیں آئی ہیں۔ ان میں قرآنی تعلیمات کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے۔

نزول کے اعتبار سے سب سے پہلے :

اس سورت کی پہلی پانچ آیات سب سے پہلے نازل ہوئی تھیں۔

((اس سورت میں تین اہم مضامین بیان ہوئے ہیں۔))

1 نمبر:
۱۔ انسان کی تخلیق :

انسان کی تخلیق میں اللہ کی حکمت۔

۲۔ انسان کی تمام مخلوقات پر فضیلت:

اس نے قرآت اور کتابت کے ذریعے سے انسان کو تمام مخلوقات پر فضیلت دی ہے۔

2۔ مال و دولت :

مال و دولت کی وجہ سے اللہ کے حکموں کے سامنے سرکشی اس کی نعمتوں کا انکار اور غفلت۔

غرور اور سرکشی :

انسان کے غرور اور سرکشی کی ایک اہم وجہ مال و دولت بھی ہے۔ جب پیٹ اور خزانہ بھرا ہوا ہو تو وہ نہ انسان کو انسان سمجھتا ہے اور نہ خدا کو معبود اور مسجود۔

3۔ اس امت کا فرعون:

اس امت کے فرعون ابو جہل کا قصہ جو رسول اکرم ﷺ کو ڈراتا دھمکاتا تھا اور اللہ کی عبادت سے روکتا تھا۔ 

 

surah alaq benefits
surah alaq transliteration
surah alaq in which para
surah alaq audio

Leave a Comment