crossorigin="anonymous"> Angoor Khane Ke Fayde In Urdu | انگور کھانے کے فوائد | Tib E Nabvi - Molana Masood Nqb

Angoor Khane Ke Fayde In Urdu | انگور کھانے کے فوائد | Tib e nabvi

عنب (یعنی انگور) 

انگور کھانے کے فوائد

غیلانیات میں حبیب بن لیسار کی حدیث عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہماسے مروی ہےانہوں نے بیان کیامیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انگوردرخت سے لپک لپک کر کھا رہے تھےابوجعفر عقیلی نے اس حدیث کو بے بنیاد قرار دیا ہے اس میں ایک راوی داود بن عبد الجبار ابو سلیم کوفی ہے جس کو یحییٰ بن معین نے اسے کذاب قرار دیا ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا جاتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو انگور اور تربوز بہت مرغوب تھےحق سبحانہ و تعالی نے قرآن مجید میں 6 مقامات پر انگور کو ان نعمتوں میں سے شمار کیا جو بندوں پر دنیا اور جنت دونوں جگہ میں انعام کیا ہے

Grapes benefits in pregnancy In Urdu

انگور سب سے عمدہ پھل ہے

اس کے فوائد بھی بہت زیادہ ہیں تازہ اور خشک دونوں طریقوں سے کھایا جاتا ہے سبز اور پختہ دونوں کا استعمال کرتے ہیں
پھلوں میں پھل ہے
روزی میں روزیہے
 شوربوں میں بہترین شوربہ اور دواؤں میں نفع بخش دوا ہے اور مشروب بھی ہےاس کا مزاج گندم کی طرح تر گرم ہےسب سے عمدہ انگور رسیلااور بڑے سائز کا ہوتا ہے اور سفید انگور سیاہ سے عمدہ ہوتا ہے حلا نکہ میٹھا ہونے میں دونوں برابر ہیں اور دو دو یا تین دن کا چنا ہوا انگور ایک دن کے توڑے ہوئے انگور سے عمدہ ہوتا ہے اس لیے کہ ایک دن والا اپھارہ پیدا کرتا ہے اور مسہل ہوتا ہے 

انگور کو درخت پر اتنے وقت تک چھوڑ دیں کہ اس کا چھلکا سکڑ جائے ایسے انگور میں غذائیت بہت زیادہ ہوتی ہےبدن کو قوت پہنچاتا ہے کشمش اور انجیر کی طرح اس میں غذائیت موجود ہوتی ہےاور اگر اس کی گٹھلی نکال لی جائے تو پاخانہ نرم کرنے کے لیے بہت مفید ہے اس کو زیادہ کھانے سے سر درد پیدا ہوتا ہےاور اس کے نقصان کو کھٹے میٹھے انار سے دور کیا جا سکتا ہے

अंगूर खाने से शरीर में क्या क्या फायदे होते हैं?

 

انگور اسہال کرتا ہے 

موٹا کرتا ہے انگور سے عمدہ غذائیت بھی حاصل ہوتی ہے
یہ ان تین پھلوں میں سے شمار ہوتا ہے جن کو لوگ پھلوں کا بادشاہ کہتے ہیں اوروہ یہ ہیں
انگور ،کھجور، اورانجیر

عسل یعنی شہد

ابن جریج نے بیان کیا ہے کہ زہری کا قول ہے کہ شہداستعمال کرو اس لیے کہ اس سے حافظہ عمدہ ہوتا ہےاور وہ شہد سب سے بہترین ہوتا ہے جس میں حدت کم ہو سفید صاف اور میٹھا ہوپہاڑوں اور درختوں سے حاصل کیا جانے والا شہد میدانوں سے حاصل کیے جانے والے شہد سے بہتر ہوتا ہے یہ اس وجہ سے عمدہ ہوتا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے رس چوسنے کے مقام اور جگہ کے اعتبار سے ہے

1>Angoor Khane Ke Fayde In Urdu

2>angoor ki taseer thandi ya garam

3>Grapes benefits in pregnancy In Urdu

4>अंगूर खाने से शरीर में क्या क्या फायदे होते हैं?

Leave a Comment