crossorigin="anonymous"> Injeer K Faiday | What Is The Benefit Of Anjeer | Mardana Kamzori Ka Ilaj Full انجیر کے فوائد| - Molana Masood Nqb

injeer k faiday | What is the benefit of anjeer | Mardana kamzori ka ilaj full انجیر کے فوائد|

تین( یعنی انجیر)

Mardana kamzori ka ilaj fu

کیونکہ حجاز اور مدینہ کی سرزمین پر انجیر کی پیداوار نہیں ہوتی اس لیے حدیث میں اس کا ذکر نہیں ملتاکیونکہ انجیر کی پیداوار کے لئے کھجور اگانے والی زمین مناسب نہیں بلکہ اس کے برعکس زمین کی ضرورت پڑتی ہے مگر اللہ تعالی نے اپنی کتاب قرآن مجید میں اس کی قسم کھا کر اس کے منافع اور فوائد کی اہمیت کو بیان کردیا ہے اور صحیح بات بھی یہی ہیں کہ یہی مشہور انجیر ہے جس کی قسم کھائی گئی ہےآیا اس کا مزاج گرم ہے یا تر ہے یا خشک ہے اس کے متعلق حکماء کے دو قول منقول ہیں

injeer k faiday 

پہلی بات یہ ہے کہ عمدہ قسم کی انجیر پختہ سفید چھلکے والی ہوتی ہے یہ مثانہ اور گردہ کی ریگ کو صاف کرتی ہے اور زہر سے محفوظ رکھتی ہے تمام پھلوں سے زیادہ اس میں غذائیت پائی جاتی ہے سینے اور حلق اور سانس کی نالی کی خشونت میں نافع ہےجگر اور طحال کی صفائی کرتی ہے اور معدہ سےخلط بلغم کو جلا دے کر نکالتے ہیں بدن کو شاداب بناتی ہے ہاں البتہ اس کے کثرت استعمال سے جوں پڑ جاتی ہیں

اس طرح خشک انجیر سے غذائیت کے ساتھ ساتھ اعصاب میں طاقت آتی ہے اخروٹ اور بادام کے مغز کے ساتھ اس کا استعمال ضروری ہے
حکیم جالینوس نے لکھا ہے کہ کھجوربرماں کےاسگل سے پہلے مغز اخروٹ اور بادام کے ساتھ اس کااستعمال کر لیں تو زہر سے نجات ہوتی ہے اور فائدہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے

حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہےکیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں ایک تھالی انجیر بطور ہدیہ پیش کی گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مجلس فرمایا کہ کھاؤ اور خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا اور فرمایا اگر یہ کہوں کہ جنت سے کوئی پھل اترا ہے تو یہی وہ پھل ہو سکتا ہے کیونکہ جنت کے پھلوں میں گٹھلی نہیں ہوگی اسے کھاؤں کہ یہ بواسیر کو ختم کرتی ہےنقرس یعنی وہ بیماری جو پیر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ہوتی ہے اس کے لیے نفع بخش ہے

 

اس حدیث کی صحت میں شبہ ہےاس کا گودا بہت عمدہ ہوتا ہے گرم مزاج والوں کے اندر پیاس پیدا کرتا ہے اور بلغم مالح سے پیدا ہونے والی تشنگی کو بجھا جاتا ہے مزمن کھانسی کیلئے مفید ہے پیشاب آور ہے اور جگر اور طحال کے سدوں کو کھولتا ہے گردے اور مثانے کے لیے مفید ہے نہار منہ اس کے استعمال کرنے سے مجاری غذا کھل جاتے ہیں بالخصوص جبکہ اس کا استعمال مغز اور بادام اور اخروٹ کے ساتھ کیا جائےبھاری غذاؤں کے ساتھ اس کا استعمال نہایت درجہ تکلیف دیتا ہےسفید شہتوت بھی اسی درجہ کا نام ہیں لیکن اس میں غذائیت اس سے کم ہوتی ہے اور سفید شہتوت معدہ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے

 

Ajwa Khajoor Benefits |عجوہ کھجور اور اس کے بےشمار فوائد | ajwa khajoor ki pehchan

Anber Name Meaning In Urdu | عنبر کے متعلق شرعی تحقیق | فالج اور لقوہ کا علاج

Ajwa Khajoor Benefits |عجوہ کھجور اور اس کے بےشمار فوائد | ajwa khajoor ki pehchan

Leave a Comment