crossorigin="anonymous"> Khajoor Ke Fayde In Urdu | کھجور سے مردانہ کمزوری کا علاج | Tib E Nabvi In Urdu - Molana Masood Nqb

Khajoor Ke Fayde in Urdu | کھجور سے مردانہ کمزوری کا علاج | Tib e Nabvi In Urdu

حرف باء
بطیخ یعنی تربوز

کھجور سے مردانہ کمزوری کا علاج

ابو داود اور ترمذی نے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تربوز کو ترکھجور کے ساتھ کھاتے تھے اور فرماتے،کہ ہم اس کھجور کی گرمی کو تربوز کی ٹھنڈک کے ذریعے اور تربوز کی ٹھنڈک کو کھجور کی گرمی کے ذریعے ختم کرتے ہیں

 

 

تربوز کے بیان میں بہت سے احادیث وارد ہیں مگر اس ایک حدیث کے علاوہ کوئی صحیح نہیں ہے اس سے مراد سبز تربوز ہے اس کا مزاج بار یعنی ٹھنڈا اوررطب ہوتا ہے تربوز میں جلاء مواد ہے اور کھیرے ککڑی سے بھی زیادہ زود ہضم ہے معدہ میں تیزی سے اتر کر نیچے چلا جاتا ہے اور اگر معدہ کے لیے خلط تیار نہ ہو تو یہ اسی کی جانب تیزی سے مستحیل ہو جاتا ہے اور اس کا کھانے والا گرم مزاج ہے تو اس کے لئے بے حد مفید ہے

 

اور اگر ٹھنڈے مزاج والا ہے تو اس کے اثرات کو دور کرنے کے لیے اسے سونٹھ وغیرہ جیسی چیزیں استعمال کرنی چاہیے اور اس کو کھانا کھانے سے پہلے کھانا چاہیے پھر کھانا کھایا جائے ورنہ متلی اور قے ہونے کا اندیشہ رہتا ہے اور بعض اطباء کا خیال ہے کہ تربوز کھانے سے پہلے کھانا معدہ کو جلا دیتا ہے اور اسے پورے طور پردھو دیتا ہے اس کی بیماری کو جڑ سے نکال پھینکتا ہے

 

بلخ یعنی کچی کھجور جونموکے دوسرے مرحلہ میں ہو

امام نسائی اور ابن ماجہ نے اپنی سنن میں حدیث ہشام بن عروہ کو بیان کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے باپ عروہ سے اور انہوں نے سیدہ کائنات سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کیا ہے کہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے بیان کیارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کچی کھجور کو چھوہارے کے ساتھ ملا کر کھاؤ اس لیے کہ شیطان جب ابن آدم کو کچی کھجور چھوارے کے ساتھ کھاتے ہوئے دیکھتا ہے تو کہتا ہے کہ ابن آدم رہ گیا حتی کہ نئی چیز کو پرانی کے ساتھ ملا کر کھا رہا ہے
اور ایک دوسری روایت میں یوں مذکور ہےکچی کھجور چھوارے کے ساتھ کھاو اس لیے کہ شیطان جب ابن آدم کو کچی کھجور چھوارے کے ساتھ کھاتے ہیں دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ابن آدم رہ گیا حتی کہ نئی چیز کو پرانی کے ساتھ ملا کر کھا رہا ہےاس حدیث کو بزار نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے

 

اور یہ اس کے ہی الفاظ ہیں اس حدیث میں بالتمر کاباءجامع کے معنی میں ہے یعنی کچی کھجور کو چھوہارے کےساتھ کھاؤاطباءاسلام میں سے بعض نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچی کھجور کو چھوھارے کے ساتھ کھانے کا حکم فرمایا ہے نیم پختہ کو چھوہارے ساتھ کھانے کا حکم نہیں دیا اس لیے کہ کچی کھجورٹھنڈی اور خشک ہوتی ہے پر چھوہارا گرم اور تر ہوتا ہے ان دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے ایک دوسرے کی اصلاح ہو گی اور نیم پختہ کو چھوہارے کے ساتھ کھانے سے یہ بات نہیں پیدا ہوگی کیونکہ دونوں ہی گرم ہیں اگرچہ چھوہارے کی حرارت نیم پختہ کھجور سے زیادہ ہے اور فن طب کے اعتبار سے بھی دو گرم یا دو ٹھنڈی چیزوں کو ایک ساتھ استعمال کرنا جائز نہیں ہے

 

جیسا کہ اس سے پہلے بھی بیان کیا جا چکا ہے اس حدیث میں فن طب کے بنیادی اصول کی جانب رہنمائی مقصود ہے اور یہ بھی بتانا مقصود ہے کہ ایسی تدابیر مدنظر رکھنی چاہیے جسے غذااور دوا کی کیفیات کا ایک دوسرے سے دفاع ہوسکےاور طبیا قانون کی بھی رعایت کرنی چاہیے جس سے صحت کو بحال رکھا جا سکےکچی کھجور کا مزاج سرد اور خشک ہے منہ مسوڑے اور معدہ کی بیماریوں میں نافع ہے
اور سینہ پھیپھڑے کی بیماری میں نقصان دہ ہے کیونکہ اس میں خشونت پائی جاتی ہے یہ دیر ہضم ہے
اس میں معمولی غذائیت بھی ہوتی ہے

 

بلخ کی کھجوروں کے درمیان وہی حیثیت ہے جو حصرم یعنی کچے انگور کی پختہ انگوروں میں ہوتی ہیں
دونوں ہی ہوا پیدا کرتے ہیں بالخصوص ان دونوں کے کھانے کے بعد جب پانی پی لیا جائے تو پیٹ میں گڑبڑ ضرور پیدا ہوتی ہے اور ان کی یہ تکلیف چھوہارے کے استعمال سے جاتی رہتی ہے شہد اور مکھن کے استعمال سے بھی اس کی تکلیف دور ہوجاتی ہے

 

بسر یعنی نیم پختہ کجور

صحیح بخاری میں ہے کہ ابو الہیشم ابن تیھان نے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر صدیق اور عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مہمان نوازی کی تو اس موقع پر کھجور کا ایک خوشہ ان کی خدمت میں پیش کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ تازہ کھجوروں کو چن کرہوتے اس پرابوالہیشم نے کہا کہ میری خواہش یہ تھی کہ نیم پختہ اور پختہ کھجور میں سے جسے آپ پسند کریں وہ کھا لیں
نیم پختہ کھجور گرم اور خشک ہوتی ہے اس کی خشکی اس کی حرارت سے بڑی ہوئی ہےرطوبات کو خشک کرتی ہے معدے کو صاف کرتی ہے پاخانہ روکتی ہے

منہ اور مسوڑھے کے لئے نافع ہے اس کی سب سے زیادہ نفع بخش وہ قسم ہوتی ہیں جو آسانی سے چور ہو جائے اور شیریں ہو اس کا زیادہ استعمال اور اس طرح کچی کھجوروں کا زیادہ کھانا انتڑیوں میں سدے

 

Best Oud Attar in pakistan | بہترین عطر کے نام | عود ہندی کے فوائد | What is Oudh Attar?

Masoor Ki Daal Recipe In Urdu | مسور کی دال کے فائدے | مسور کی دال حدیث

Best Oud Attar in pakistan | بہترین عطر کے نام | عود ہندی کے فوائد | What is Oudh Attar?

Anber Name Meaning In Urdu | عنبر کے متعلق شرعی تحقیق | فالج اور لقوہ کا علاج

Leave a Comment