crossorigin="anonymous"> Khula (divorce) Hanafi Fiqh | Khula Lene Ka Tareeqa | Khula Procedure In Pakistan In Urdu | خلع کے اہم ترین مسائل | Khula Ki Idat - Molana Masood Nqb

Khula (divorce) Hanafi Fiqh | Khula lene ka tareeqa | khula procedure in pakistan in urdu | خلع کے اہم ترین مسائل | khula ki idat

آج کا ہمارا موضوع ہے خلع کے اہم ترین مسائل

 

مسئلہ نمبر 1 خلع سے کونسی طلاق پڑتی ہے طلاق رجعی پڑتی ہے یا باءن طلاق پڑتی ہے
کیا خلع کے بعد عدت ہوگی کہ نہیں اور سابقہ شوہر سے نکاح ہو سکتا ہے کہ نہیں اور حلالہ کی ضرورت ہوگی کہ نہیں

جواب
خلع عورت کی طرف سے پیشکش ہوتی ہے مردوں کو کہ ووہ عورت حق مہر نہیں لے گی شوہر اس کو چھوڑ دے اور خلع دے دے اس وجہ سے اس سے خلع سے طلاق بائن پڑ جاتی ہے اور خلع سے عورت کا حق مہر بھی ساقط ہو جاتا ہے جبکہ طلاق سے ایسا نہیں طلاق سے عورت کا حق مہر ساقط نہیں ہوتا جبکہ طلاق مرد کی طرف سے ہوتی ہے عورت قبول کرے یا نہ کرے اس لیے اگر میاں بیوی کے درمیان خلوت صحیحہ ہوچکی ہو تو عورت پر عدت گزانہ لازم ہوگا اور سابقہ شوہر سے نکاح بھی ہو سکتا ہے حلالہ کی ضرورت نہیں البتہ اگر عورت کے مطالبے پر شوہر نے تین طلاق دےدی تھی تو حلالہ شرعی کے بغیر دوبارہ سابقہ شوہر سے نکاح کرنا درست نہ ہوگا

مسئلہ نمبر 2 کیا خلع کے بعد رجوع ہو سکتا ہےخلع کے مبہم ہونے کی صورت میں ایک مفتی کہتا ہے کہ خلع ہو گیا اور دوسرا کہتا ہےخلع نہیں ہوا اور لڑکی نادم ہوکر نباہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہو تو کیا نکاح دوبارہ ہو سکتا ہے

جواب
اگر شوہر نے خلع میں تین طلاق دے دی تھی دوبارہ نکاح نہیں ہو سکتا جب تک حلالہ شرعی نہ ہو اور وہ شوہر مر نہ جائے یا وہ طلاق نہ دے دے اور عورت عدت پوری نہ کرے اس وقت تک سابقہ شوہر سے نکاح نہیں ہو سکتا اور اگر خلع کا لفظ استعمال کیا یہ ایک طلاق کا لفظ استعمال کیا تھا تو سابقہ شوہر دوبارہ نکاح کر سکتا ہے بغیر حلالہ کے

مسلہ نمبر 3 کیا خلع کے بعد عدت گزارنا لازم ہے یا نہیں
جواب
جس طرح طلاق کے بعد عدت گزانہ لازم ہے اسی طرح خلع کے بعد بھی عدت گزارنا لازم ہے جبکہ خلوت صحیحہ ہوئی ہو خلوت صحیحہ کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شرعی مانے نہ ہو
مسئلہ نمبر 4 تجدید نکاح کون کرتا ہے اور کیسے ہوگا اور اس کا طریقہ کیا ہے
جواب دوبارہ نکاح کرنے کو تجدید نکاح کہتے ہیں جس طرح پہلا نکاح ایجاب اور قبول سے ہوتا ہے اسی طرح دوبارہ نکاح بھی ایسے ہی ہوگا اور گواہوں کی موجودگی میں اور نئے حق مہر کے ساتھ اور چونکہ خلع کا علم سب تعلق والوں اور رشتہ داروں کو ہوچکا ہوتا ہے اس لئے دوبارہ نکاح بھی سب لوگوں کے سامنے ہوگا
مسئلہ نمبر 5 کیا عورت خلع کیلئے عدالت معاوضے کی ادائیگی سے پہلے آگے نکاح کرسکتی ہے کہ نہیں
جواب
اگر نقدی اسی وقت دے دی ہے خلع کے وقت تو عورت نکاح کر سکتی ہے اور اگر معاوضہ ادا کرنے کی شرط پر طلاق دی تھی اور عورت نے ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیا تو جب تک معاوضہ ادا نہیں کرے گی نہ اس کو طلاق ہوگی اور نہ وہ آگے نکاح کر سکتی ہے جب تک معاوضہ ادا نہ کرے

مسلہ نمبر 6 لڑکی اگر بچپن کا نکاح پسند نہ کرے تو کیا خلع لے سکتی ہے کہ نہی
جواب شریعت مطہرہ نے لڑکی کو بالغ ہونے کے بعد جوان ہونے کے بعد یہ حق دیا ہے اگر اس لڑکے کا کردار صحیح نہ ہو اس کے سوسائٹی صحیح نہ ہو چال چلن صحیح نہ ہو جس سے اس لڑکی کا نکاح ہوا ہے
تو لڑکی خلع لے سکتی ہے حق مہر چھوڑ کر اگر وہ خلع نہ دے تو عدالت کے ذریعے رجوع کرے اور عدالت کے ذریعے خلع لے سکتی ہے

Leave a Comment