crossorigin="anonymous"> BIWI SE HAMBISTARI NA KARNE KI QASAM KHANA | صحبت نہ كرنے كے لیے بیوی كی قسم كھانا | Talaq Ka Masaile - Molana Masood Nqb

BIWI SE HAMBISTARI NA KARNE KI QASAM KHANA | صحبت نہ كرنے كے لیے بیوی كی قسم كھانا | Talaq ka masaile

بسم اللہ الرحمن الرحیم اما بعد
ہمارا آج کا موضوع ہے بیوی کے پاس نہ جانے کی قسم کھانے کے بعض مسائل

مسئلہ نمبر 1 اگر شوہر نے قسم کھائی گئی کہ تجھ سے کبھی کبھی بھی ہم بستری نہ کروں گا پھر چار مہینے پورے ہو گئے ایک طلاق پڑ جائے گی اس کے بعد شوہر نےاس عورت سےدوبارہ نکاح کیا پھر چار مہینے تک ہمبستری نہیں کی اس سے ایک اور طلاق پڑ جائے گی میرے شوہر نے اسی عورت سے تیسری مرتبہ نکاح کیا پھر اگر شوہر نے اسی عورت سے تیسری مرتبہ نکاح کیا اور 4 مہینے گزرنے تک ہمبستری نہیں کی اب عورت کو تیسری طلاق پڑ جائے گی عورت کا اس مرد کے ساتھ رہنا جائز نہ ہوگاجب تک کے اس عورت کی دوسرے خاوند کے ساتھ نکاح نہ ہو اور وہ اس کو طلاق نہ دے دے یا وہ مر نہ جائے اور اس عورت کی عدت پوری نہ ہو جائے اس وقت تک اس کا نکاح پہلے شوہر کے ساتھ درست نہیں
پھر اگر عدت گزرنے کے بعد پہلے پہلے شوہر نے اس عورت کے ساتھ نکاح کر لیا جب تک صحبت نہیں کرے گا کوئی فرق نہیں پڑے گا جب صحبت کرے گا تو قسم ٹوٹ جائے گی تو قسم کا کفارہ ادا کرنا ہو گا کیونکہ قسمیں کھائی تھی کہ کبھی بھی اس سے صحبت نہیں کروں گا تو قسم ٹوٹ گئی


مسئلہ نمبر 2 شوہر نے بیوی کو ایک طلاق بائن دے دی پھر شوہر نے ہمبستری نہ کرنے کی قسم کھالی تواس سے ایلاء ہوگاکہ نہیں

جواب ایلاء نہیں ہوگا اب پھر سے نکاح کرنے کے بعد اگر صحبت نہ کرے تو طلاق نہ پڑے گی لیکن اگر صحبت کرلی تو قسم ٹوٹ جائے گی قسم کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا

مسئلہ نمبر 3 شوہر نے اگر بیوی کو طلاق رجعی دی اور عدت کے اندر قسم کھا لی میں ہمبستری نہیں کروں گا
کیا اس سے ایلاء ہوگا کہ نہیں

جواب اس طرح قسم کھانے سے ایلاء ہو جائے گا اگر چار مہینے تک ہمبستری نہ کی تو طلاق پڑ جائے گی اور اگر صحبت کرلی تو قسم کا کفارہ دینا پڑے گاقسم ٹوٹنے کی وجہ سے

مسلہ نمبر 4 شوہر نے قسم تو نہیں کھائی البتہ اس طرح کہا کہ اگر تجھ سے صحبت کروں تو تجھے طلاق اس سے بھی ایلاء ہوگیا اب اگر شوہر نے ہمبستری کر لی توبیوی کو ایک طلاق رجعی پڑ جائے گی اور قسم کا کفارہ نہیں دینا پڑے گا اور اگر صحبت نا کی چار مہینے کے بعد طلاق بائن پڑ جائے گی نکاح ٹوٹ جائے گا اب اگر چاہیں دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں

مسئلہ نمبر 5 شوہر نے کہا کہ اگر میں تجھ سے ہمبستری کرو تو میرے اوپر ایک روزہ یا حج یا صدقہ خیرات یا قربانی لازم ہوگی کیا ان سورتوں میں ایلاء ہوگا کہ نہیں قسم ہوگی کہ نہیں جواب ان سب صورتوں میں اگر شوہر نے ہمبستری کر لی جو بات کہی ہے وہ پوری کرنی پڑے گی اور کفارہ نہ دینا پڑے گا اور اگر ہمبستری نہ کی تو چار مہینے بعد طلاق پڑ جائے گی

Leave a Comment