crossorigin="anonymous"> Miya Biwi Ke Huqooq In Islam In Urdu | Wife Husband Ka Pyar | میاں بیوی کا اختلاف | Shohar Aur Biwi Me Ikhtilaf Dur Karne Ki Dua - Molana Masood Nqb

miya biwi ke huqooq in islam in urdu | wife husband ka pyar | میاں بیوی کا اختلاف | shohar aur biwi me ikhtilaf dur karne ki dua

میاں بیوی کا اختلاف ہزاروں برائیوں کی جڑ ہے 

miya biwi ke huqooq in islam in urdu

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ میاں بیوی میں جھگڑا تمام فسادوں کے کی مرغی ہے ۔ یعنی سینکڑوں فساد و کو پیدا کرتی ہے ۔ میاں بیوی کا اختلاف ہزاروں فسادوں کی جڑ ہے ۔ شیطان اس شخص سے بہت خوش ہوتا ہے جو میاں بیوی میں جھگڑا کروائے ۔ حدیث پاک میں آتا ہے کہ شیطان شام کے وقت دریا پر اپنا تخت بچھاتا ہے ۔ اس وقت سارے شیطانوں کے گرو اپنی اپنی کاروائی بیان کرتے ہیں ۔ ایک شیطان کہتا ہے کہ میں نے ایک آدمی سے زنا کرایا ۔ دوسرا کہتا ہے کہ میں نے فلاں فلاں شخص سے یہ کام کروایا یہ گناہ کا کام کروایا۔ تو شیطان کہتا ہے کہ تم نے کچھ نہیں کیا ۔ یہ گناہ تو ایک مرتبہ توبہ کرنے سے فوری معاف ہو جائیں گے ۔ پھرایک شیطان کہتا ہے کہ میں نے میاں بیوی میں لڑائی کروا دی ۔ پھر پیچھے نہیں ہٹا یہاں تک کہ شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی ۔ شیطان اس کو گلے سے لگا لیتا اور شاباش دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ہاں تو نے بڑا کام کیا ہے ۔
نوٹ ۔ دیکھ لیں اختلاف کا انجام کتنا بڑا ہوتا ہے کہ سالوں سال لگ جاتے ہیں شادی کے لیے لیکن ایک لمحے کے اندر ہی طلاق ہو جاتی ہے ۔
بیوی سے صدا نبھا کرنے کے سنہری اصول ۔

wife husband ka pyar

اپنی نگاہوں کی خوب حفاظت کریں ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے جب آدمی اپنی نگاہ کی حفاظت نہیں کرتا تو بیوی چاہے کتنی خوبصورت ہو لیکن اس کا دل کبھی پاک نہیں رہتا شیطان اس کو اپنے جال میں پھنسااۓ رکھتا ہے ۔ اور یہ بیوٹی پالر کے کرشمے اور میکپ والی لڑکی کو اپنی بیوی سے زیادہ خوبصورت سمجھ کر گناہ کے کام میں پڑ جاتا ہے ۔ اس بد نظری کی بیماری کی اللہ تعالی سے خوب دعائیں کریں ۔ یہ بہت بری بیماری ہے ۔ اللہ تعالی اس سے ہماری حفاظت فرمائے ۔ آمین

۔ یہ بیماری روحانیت کو ختم کر دیتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی نگاہ میں ذلیل کر دیتی ہے ۔ آپ نے چچا زاد ماموں زاد خالہ زاد بہنوں سے بھی اپنی نظر کی حفاظت کریں ۔ یہ سوچے کہ میری قسمت میں یہی بیوی لکھی ہوئی تھی سب جوڑ مقدر سے ملتے ہیں ۔ اللہ تعالی کے لکھے بغیر کچھ نہیں ہوتا ۔ جواللہ تعالی نے لکھ دیا وہ بہتر ہی ہے اس میں نقصان نہیں ہو سکتا ۔ اس پر صبر شکر کرنا چاہئے اس سے اللہ بہت خوش ہوتے ہیں اور بہترین چیز دی تیے ہیں۔۔

 

اللہ تعالی ہمیں اللہ کے کۓ ہر فیصلے پر خوش رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مومن کی وہ گھڑی بہت منہوس ہوتی ہے جس میں اللہ کی نافرمانی کی جائے ۔ مثلا کسی نامحرم عورت کو دیکھتا ہے یا غیبت کرتا ہے یہ کوئی بھی گناہ کا کام کرتا ہے تو مومن کی یہ سب سے منہوس گھڑی ہے ۔

Leave a Comment