crossorigin="anonymous"> Biwi Ko Talaq Ki Dhamki Dena | طلاق کو ختم کرنے کا طریقہ | شرط کے ساتھ طلاق معلق | Mashroot Talaq Kise Kehte Hain | Talaq (Divorce) - Molana Masood Nqb

biwi ko talaq ki dhamki dena | طلاق کو ختم کرنے کا طریقہ | شرط کے ساتھ طلاق معلق | Mashroot Talaq Kise Kehte Hain | Talaq (Divorce)

Mashroot Talaq Kise Kehte Hain

آج کا ہمارا موضوع ہے کسی شرط پر طلاق دینا کیسا ہے

 

طلاق معلق کو ختم کرنے کا طریقہ

 

مسئلہ نمبر 1
اگر آدمی نے کسی عورت کو کہا کہ اگر تجھ سے نکاح کروں تو تجھے طلاق اگر اس عورت سے نکاح کیا تو فورا طلاق ہو جائے گی اور یہ طلاق بینا پڑ جائے گی اور بغیر نکاح کرنے کے اس کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتا اور اگر اس نے یہ کہا کہ اگر میں تجھ سے نکاح کروں تو تجھے دو طلاق تو دو طلاق بینا پڑ جائیں گی اور اگر اس نے تین طلاق کا کہا تو تین طلاقیں ہو جائیں گی
اور عورت مغلظہ ہو جائے گی عورت اس شوہر پر ہمیشہ کے لئے حرام ہو جائے گی جب تک دوسرا نکاح نہ کرے کسی اور سے اس وقت تک اس کے لئے حلال نہ ہوگی اور دوسرا خاوند طلاق دے دے عدت گزر جائے یا دوسرا شوہر مر جائے اور اس کی عدت پوری ہو جائے تو اب یہ پہلے شوہر کے لئے حلال ہوگی ورنہ نہیں

مسئلہ نمبر 2 اگر شوہر نے اسی عورت سے نکاح کرلیا اب اس کو طلاق نہیں پڑے گی اب اس کے نکاح میں ہی رہے گی

مسئلہ نمبر 3 اگر کسی بندے نے عورت کو کہا کہ میں جب بھی تجھ سے نکاح کروں تو تجھے طلاق اس صورت میں جب بھی اس سے نکاح کرے گا اس کو فورا طلاق پڑ جائے گی
مسئلہ نمبر 4 ایک آدمی نے کہا کہ میں جس بھی عورت سے نکاح کروں تو اس کو طلاق تو جس عورت سے نکاح کرے گا اس کو فورا طلاق پڑ جائے گی مگر یہ کہ اسی عورت سے دوبارہ نکاح کرلے تو اس کو طلاق نہیں ہوگی

نمبر 5 کسی عورت کو کہا جو اس کے ابھی تک نکاح میں نہیں اگر تو نے فلاں کام کیال  تو تجھے طلاق تو جب اس کے نکاح میں آئے گی تو اس عورت کو طلاق نہیں پڑے گی کیوں کہ جب اس نے کہا اس وقت وہ عورت اس کے نکاح میں نہیں تھی لہذا اس کا حکم نافذ نہیں ہوگا اس کے لفظ کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا

مسئلہ نمبر 6 اگر آدمی نے اس عورت کو کہا جو اس کے نکاح میں ہے کہ اگر تو میرے گھر سے نکلے گی یا اپنے ماں باپ کے گھر جائے گی یا کوئی فلاں کام کرے گی تو تجھے طلاق اگر عورت گھر سے نکلے گی یا جس کام سے شوہر نے منع کیا وہ کرے گی تو فورا طلاق پڑ جائے گی اور یہ طلاق رجعی پڑے گی اور اگر شوہر نے الفاظ گول مول بولے مثلا وہ کہتا ہے کہ تو تو اگر گی تو میرا تیرا کوئی واسطہ نہیں میں نے تیرا منہ بھی نہیں دیکھنااس صورت میں طلاق دینا پڑ جائے گی اگر شوہر نے نیت طلاق کی ہو اگر اس کی نیت بینا کے نہ ہو تو طلاق کے بینا نہیں پڑے گی اس صورت میں شوہر کی نیت کا اعتبار ہوگا اور بغیر نکاح کیے اپنے پاس نہیں رکھ سکتا

مسئلہ نمبر 7

اگر شوہر نے کہا کہ فلاں کام کرے تجھے ایک طلاق یا دو طلاق یا تین طلاق تو جیسا کہا ویسے ہی طلاق ہو جائے گی تین کہا تو طلاق مغلظہ ہو جائے گی تو اس کے لیے اس کو روکے رکھنا جائز نہیں جب تک کہ دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے اوروہ طلاق نہ دے یا وہ مر نہ جائے تو عدت گزر جانے کے بعد اس کے لئے حلال ہوگی ورنہ نہیں

مسئلہ نمبر 8 شوہر نے اگر بیوی کو کہا کہ اگر تو فلاں گھر جائے گی تو تجھے طلاق اور اس کی بیوی جس گھر سے شوہر نے منع کیا اس گھر میں نہیں گئی اس سے پہلے شوہر نے اور طلاق دے ڈالی اس کے بعد بیوی اگر اس گھر میں چلی گئی تو وہ طلاق بھی پڑ جائے گی تودو طلاقیں ہو گئی

مسئلہ نمبر 9 اگر کسی نے بیوی کو کہا اگر تو نے روزہ رکھا تو تجھے طلاق اگر وہ روزہ رکھے گی تو فورا اس کو طلاق واقع ہو جائے گی اور اگر اس نے یہ کہا کہ ایک روزہ رکھے گی تو تجھے طلاق تو شام کو افطار کے ٹائم اس کو طلاق پڑ جائے گی البتہ اگر وہ تو روزہ توڑ دے تو اس کو طلاق نہیں پڑے گی

 

مسئلہ نمبر 10 شوہر نے بیوی کو کہا کہ اگر تو گھر سے باہر گئی تو تجھے طلاق اور وہ اس وقت نہیں گئی کچھ دیر بعد میں چلی گئی اس صورت میں عورت کو طلاق نہیں ہوگی کیوں کہ اس نے ہمیشہ کے لئے تو نہیں روکا

Leave a Comment