crossorigin="anonymous"> Hazrat Yousaf As Story In Urdu | Prophet Stories | يوسف علیہ السلام - Molana Masood Nqb

Hazrat Yousaf As Story in Urdu | Prophet Stories | يوسف علیہ السلام

10. صبر کی فضیلت اور نتائج

Hazrat Yousaf As Story in Urdu

سورہ یوسف کی تفسیر | surah yusuf with urdu translation _quran ka tarjuma tafseer

اس واقعہ سے صبر کی فضیلت اور اس کے بہترین نتائج کا بھی یقین آجاتا ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام نے کنوئیں کی تاریکی سے جیل کی تنہائی تک اور عزیز مصر کے گھر سے بھائیوں کو معاف کرنے تک ہر جگہ مضبوطی کے ساتھ صبر کا دامن تھامے رکھا۔ اس صبر کے جو نتائج سامنے آئے وہ کسی سے مخفی نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ صبر راحتوں اور نعمتوں کے دروازے کی چابی نصف ایمان اللہ کی نصرت اور رحمت کو متوجہ کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

11۔ پاکدامنی کی شہادتیں :

پہلی شہادت:

پہلی شہادت رب العالمین کی ہے۔

دوسری شہادت:

دوسری شہادت شیطان کی ہے۔ کیونکہ شیطان اللہ کے سامنے قسم کھا کر کہا تھا:
“تیری عزت کی قسم میں سب انسانوں کو گمراہ کردوں گا سواۓ تیرے ان بندوں کے جو ان میں سے مخلص ہیں”
اور یوسف علیہ السلام مخلص اور منتخب تھے۔

تیسری شہادت

تیسری شہادت حضرت یوسف علیہ سلام کی ہے ابھی گزرا ہے کہ انہوں نے فرمایا تھا کہ:
“اے میرے رب مجھے جیل زیادہ محبوب ہے اس برائی سے جس کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں”

چوتھی شہادت:

عزیز مصر کی بیوی کی ہے جب اس نے کہا تھا:
“اب حق واضح ہو گیا۔ میں نے اسے پھیلانے کی کوشش کی تھی۔ یہ سوچوں میں سے ہے”

پانچویں شہادت

عزیز مصر کے خاندان کے اس فرد کی ہے جس نے کہا تھا:
“اگر قمیض آگے سے پھٹی ہے تو یہ سچی ہے اور یوسف معاذاللہ جھوٹوں میں سے ہےاور اگر قمیض پیچھے سے پھٹی ہے توزلیخا جھوٹی ہے اور یہ سچوں میں سے ہے”
جب دیکھا تو آپ کی قمیض پیچھے سے پھٹی ہوئی تھی۔

چھٹی شہادت

ان زنان مصر کی ہے۔ جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لیے تھے۔ انہوں نے گواہی دیتے ہوئے کہا تھا:
“ہمیں یوسف کے بارے میں کسی برائی کا علم نہیں ہے”

پاک دامنی ثابت

ان تمام شہادتوں سے یوسف علیہ السلام کی پاکدامنی ثابت ہوتی ہے۔

12۔ تقدیر بہرصورت غالب رہتی ہے

۱۔ اللہ کسی کو تکلیف میں مبتلا کرنے کا فیصلہ کر لے تو اس کی تقدیراور فیصلے کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔
۲۔ اور اگر کسی کے ساتھ عزت کا فیصلہ کر لے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

اختتامی عبرت

“ان کے قصوں میں عقلمندوں کے لیے عبرت ہے یہ قرآن ایسی بات نہیں جس سے خود بنا لیا جائے بلکہ یہ ان کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے جو اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں اور مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔
گویا اس طرف متوجہ کیا گیا:
جو اللہ حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکال کر تخت پر بٹھا سکتا ہے۔ وہ اللہ اس بات پر قادر ہے کہ محمد صلی اللہ

علیہ وسلم کو بھی عزت عطا کرے۔ اور ان کے لائے ہوئے دین کو تمام ادیان پر غالب کر دے۔

 

1>hazrat yousaf waqia in urdu pdf
2>hazrat yousaf ka waqia in urdu episode 1
3>hazrat yousaf story in english
4>hazrat yousuf story in urdu book
5>hazrat yusuf ke bete ka naam
6>hazrat yousaf grandfather name
7>hazrat yusuf family names

Leave a Comment