crossorigin="anonymous"> Kakri Khane Ke Fayde |طبِ نبویﷺ: ککڑی کے غذائی و طبّی فوائد - Molana Masood Nqb

kakri khane ke fayde |طبِ نبویﷺ: ککڑی کے غذائی و طبّی فوائد

قثاء (ککڑی)

طبِ نبویﷺ: ککڑی کے غذائی و طبّی فوائد

سنن میں عبدالله بن جعفر سے حدیث نبوی صلی الله علیہ وسلم منقول ہے کہ کہ آپ صلی الله علیہ وسلم کھجور کے ساتھ ککڑی کھاتے تھے
اس حدیث کو امام ترمذی نےروایت کیا ہےککڑی دوسرے درجہ میں سرد تر ہے معدہ کی شدت اور حرارت کو بجھاتی ہے یہ فاسد نہیں ہوتی اگر ہوتی بھی ہے تو بتدریج ہوتی ہے

 

kakri khane ke fayde

مثانہ کی درد کے لیے نافع ہے اس کی بو سے بے ہوشی ختم ہو جاتی ہےاس کا بیج پیشاب آور ہے اگر کتے کے کاٹے ہوئے مقام پر اس کے پتے کو لیپ کریں تو مفید ہےدیر ہضم ہیں اس معدہ کو کبھی ضرربھی پہنچتا ہےاس لئے اس کے استعمال کے وقت مصلح کا لحاظ رکھنا چاہئے تاکہ وہ اس کی برودت اور رطوبت کو معتدل کر دے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو تر کھجور کے ساتھ استعمال کیا اگر اس کو چھوہارے کشمش یا شہد کے ہمراہ استعمال کریں تو اس میں اعتدال پیدا ہو جائے گا

Leave a Comment