crossorigin="anonymous"> فاغیة( حنا کی کلی | مہندی کے ڈیزائن - Molana Masood Nqb

فاغیة( حنا کی کلی | مہندی کے ڈیزائن

فاغیة( حنا کی کلی)

فاغیةمہندی کی کلی کو کہتے ہیں اس کی خوشبو نہایت عمدہ ہوتی ہے
چنانچہ بیہقی نے اپنی کتاب شعب الایمان میں عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث کو مرفوع ذکر کیا ہے کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
دنیا اور آخرت میں خوشبوؤں کی سردار حنا کی کلی ہے

اور شعب الایمان میں ہی انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے پسندیدہ خوشبو حنا کی کلی تھی ان دونوں حدیثوں کے بارے میں خدا ہی بہتر جانتا ہے ہم اس کی صحت یا عدم صحت کی شہادت نہیں دے سکتے
اس کا مزاج معتدل حرارت اور معتدل یبوست ہے
اس میں معمولی طور پر قبض پایا جاتا ہے اگر اسکو اونی کپڑوں کی تہہ کے درمیان اس کو رکھ دیا جائے تو دیمک لگنے سے محفوظ رہیں گے

فالج اور نمددو کراز کے مرہم میں اسے ڈالتے ہیں اور اسکا روغن ورم اعضاء کو تحلیل کرتا ہے اور اعصاب کو نرم بناتا ہے

مہندی کے ڈیزائن

Leave a Comment