crossorigin="anonymous"> Nikah In Islam In Urdu | Nikah Ka Khutba In Urdu PDF | Shadi Ka Khutba | Nikah Ka Khutba In Arabic |  خطبۃ النکاح - Molana Masood Nqb

Nikah In Islam In Urdu | Nikah ka khutba in Urdu PDF | Shadi Ka Khutba | Nikah ka khutba in Arabic |  خطبۃ النکاح

Nikah ka khutba in Urdu PDF

 خطبۃ النکاح

Nikah In Islam In Urdu | Nikah ka khutba in Urdu PDF | Shadi Ka Khutba | Nikah ka khutba in Arabic |  خطبۃ النکاح

میرے بھائیو آج کا ہمارا موضوع نکاح کا خطبہ ہے
اس خطبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن پاک کی چار آیتوں کا انتخاب فرمایا ہے ۔جس میں بظاہر شادی کے متعلق کوئی حکم نہیں ۔ ہمارے اساتذہ اور محدثین اور مفسرین نے اس خطبے کی عجیب تشریح فرمائی ہےجس پر اگر آپ غور کریں تو نتیجہ آپ کے سامنے آئے گاحقیقتا میاں اور بیوی کے سکون کے لیےیہ چار آیتیں حیثیت رکھتی ہیں ۔ان چار آیتوں میں چار مرتبہ تکرار کے ساتھ یہ آیا ہے کہ اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو اور ایک آیت کا معنی ہے کہ اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم اپنے کام نکلواتے ہو کہتے ہو کہ تمہیں خدا کا واسطہ میرا یہ کام کر دو ان آیتوں میں فرما دیا کہ میاں اور بیوی کے دلوں پر اللہ کا پہرہ ہونا ضروری ہے

Shadi Ka Khutba

 

 

کہ اللہ سے ہر حال میں ڈرو دونوں میاں بھی اور بیوی بھی شوہر بیوی کے حقوق پورے کرے اور بیوی شوہر کے حقوق پورے کرے حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں میاں اور بیوی ایک ہوں اور نیک ہوں تو گھر جنت کا نمونہ بن جاتا ہے اور نکاح کا مقصد ہی یہی ہے کہ دنیا کے اندر ہی جنت کا سکون لیا جائے یہ تب ہی ہوسکتا ہے جب ہم اللہ سے ڈرے ہر کام کریں اس میں اللہ کی طرف ہماری نگاہ رہے میاں اور بیوی جس طریقے سے اپنی زندگی گزاریں گے اسی طریقے سے ان کی اولاد ان کے نقش قدم پر چلے گی جس گھر میں میاں اور بیوی ایک نہ ہو یا ایک تو ہوں لیکن اللہ کا ڈر ان کے دلوں میں نہ ہو تو یہ گھر جنت کا نمونہ نہیں بن سکتا اسی خطبہ کے اندر اللہ رب العزت نے یہ بھی حکم فرمایا کہ ارحام رشتہ داروں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو

Nikah ka khutba in Arabic

 

,صاحب روح المعانی نے ارحام کی تفسیر میں لکھا ہے کہ ارحام کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ بیوی کے والدین اور بیوی کے بھائی بہنوں کے بھی حقوق ہیں شوہر اپنی بیوی کے بھائی اور بہن اور ان کے والدین کا ادب و احترام کرے اور بیوی اپنے شوہر کے والدین اور بہن بھائیوں کا ادب و احترام کرےجس طرح آپ نے اپنے والدین اور بھائیوں کا ادب و احترام کرتے ہیں اسی طریقے سے دونوں کے اوپر ضروری ہے لازم ہے کہ ایک دوسروں کے رشتہ داروں کا احترام کریں ۔اور اس خطبے میں یہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالی نے یہ جو جوڑے بنائے ہیں ان کے ذریعے نسل انسانی میں اضافہ ہو اور اللہ تعالی ان کو اولاد کی دولت سے مالا مال فرمائے ۔اگر میاں اور بیوی آپس میں سچائی کو اپنائیں گے جھوٹ سے بچیں گے چغل خوری سے بچیں گے غیبت سے بچیں گے ۔تو اللہ تعالی ان کے گھروں کو آباد کر دے گا اور اگر ان چیزوں میں مبتلا ہوگئے تو اللہ تعالی ان کو اجاڑ دے گا ۔

 

یہی زبان جو اللہ نے بہت بڑی نعمت دی ہے یہی گھروں کو جوڑتی ہے بناتی ہے اور یہی زبان اگر غلط طریقے سے استعمال کی جائے تو یہی گھروں کو برباد کر دیتی ہے ۔اللہ تعالی ہمیں سچی زبان عطا فرمائے اخلاق والی زبان عطا فرمائے (آمین ) میں آخر میں گھروں کو راحت اور سکون دینے والی قرآنی آیت لکھ رہا ہوں . اس کو ہر نماز کے بعد کم از کم ایک مرتبہ ضرور پڑھ لیا کریں؟ ( ربنا ھب لنا من ازواجنا وذریاتنا قرۃ اعین واجعلنا للمتقین اماما °
ترجمہ ۔اے ہمارے پروردگار ہمیں ہماری ازواج اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا دے ۔ میاں اور بیوی خدارا دونوں اس دعا کو اپنا معمول بنا لو ۔

Nikah ka khutba hindi

نکاح کا خطبہ

۱۔ اگرکسی کا نکاح پڑھائے تو حسب ذیل خطبہ پڑھے:
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّئٰاتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلَا ھَادِیَ لَہٗ، وَاَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ

وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ یٰٓـاَیُّھَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْھَا زَوْجَھَا وَبَثَّ مِنْھُمَا رِجَالًا کَثِیْرًا وَّنِسَآئًط وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآئَلُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامَط اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًا

O یٰٓـاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقَاتِہٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَO

یٰٓـاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاO یُّصْلِحْ لَکُمْ اَعْمَالَکُمْ وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْط وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَفَوْزًا عَظِیْمًاO 1

سب تعریف اللہ کے لیے ہی ہے، ہم اسی کی تعریف کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور اپنے نفسوں کی شرارتوں اور اپنے برے اعمال سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ جس شخص کو اللہ نے ہدایت دی اس کو کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جس کو اس نے گمراہ قرار دے دیا، اس کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی اور عباد ت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اے لوگو! تم اپنے پروردگار (کی نافرمانی) سے ڈرو جس نے تم (سب) کو ایک ہی جان سے پیدا کیا اور اس کا جوڑا (بیوی کو) بھی اسی سے پیدا کیا اور ان دونوں (میاں بیوی) سے بہت سے مرد اورعورتیں (دنیا میں پیدا کیے اور)پھیلادیئے اور اللہ (کے عذاب) سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے کام نکالتے ہو اور قرابتوں (کی حق تلفیوں) سے بچو۔ (یاد رکھو)تمہیں موت اسلام پر ہی آئے۔ اے ایمان والو! تم اللہ سے ڈرو اور (زبان سے) درست بات ہی کہا کرو تو اللہ تمہارے اعمال کو (بھی) درست کردے گا اور تمہارے گناہوں کو بھی معاف کردے گا اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی، بے شک اس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

Leave a Comment