crossorigin="anonymous"> Asma Ul Husna | Name Of Allah | 99 Names Of Allah | 99 Names Of Allah With Meaning | Names Of Allah With Meaning | 99 Names Of God | Allah's Name With Best Meaning - Molana Masood Nqb

Asma ul Husna | Name of Allah | 99 Names of Allah | 99 Names of Allah With Meaning | Names of Allah With Meaning | 99 Names of God | Allah’s Name With Best Meaning

 

Asma ul Husna | Name of Allah | 99 Names of Allah | 99 Names of Allah With Meaning | Names of Allah With Meaning | 99 Names of God | Allah's Name With Best Meaning
Asma ul Husna | Name of Allah | 99 Names of Allah | 99 Names of Allah With Meaning | Names of Allah With Meaning | 99 Names of God | Allah’s Name With Best Meaning

Asma ul Husna

 

اسماء الحسنی

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللہ کے 99 نام اور ان کی صفات
اللہ پاک نے قران مجید میں اسمائے حسنی سے پکارنے کا حکم دیا
قران پاک میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں

اللہ ہی کے لیے ہیں اچھے اچھے نام سو ان ناموں سے اس کو پکارو

حدیث پاک ہے

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے 99 نام ہیں جو شخص ان کو یاد رکھے گا وہ جنت میں داخل ہوگا

جو شخص ان کو حفظ کر لے گا اور برابر پڑھتا رہے گا وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا

اللہ کے نام لا تعداد ہیں جن کا شمار کرنا انسان کے بس کی بات نہیں بہت سے نام ہیں لیکن زیادہ مشہور یہی 99 نام ہے جن کا تذکرہ حدیث پاک میں بھی موجود ہے جن کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے

ایک ضروری وضاحت

لیکن ان ناموں کے تذکرہ سے پہلے ایک وضاحت کر دینا ضروری سمجھتی ہوں اللہ کے جتنے بھی نام ہیں ان میں سے صرف ایک نام ذاتی ہے باقی سارے صفاتی نام ہیں

ذاتی نام

اللہ کا صرف ایک نام ” اللہ ” ہے جو ذاتی ہے یہ نام اللہ کی ذات کی طرف اشارہ کرتا ہے اس کے ذریعے سے اللہ کی ذات کا بیان ہے کہ اللہ ایسی ذات ہے جس جیسی کوئی ذات نہیں وہ ایسی ذات ہے جس جیسا کوئی وجود نہیں اسی لیے تو اسی وجہ سے تو سورہ اخلاص میں لفظ اللہ کے ذریعہ سے اللہ کی وحدانیت بیان کی گئی ہے اور اللہ کی وحدانیت بیان کرتے ہوئے اللہ کے علاوہ اللہ کے کسی صفاتی نام کا ذکر نہیں کیا گیا

صفاتی نام

اس ایک نام کو چھوڑ کر باقی جتنے بھی نام ہیں اللہ کے سارے صفاتی نام ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صفاتی نام سے کیا مراد ہے نفع صفات کا کیا مطلب ہے

لفظ صفت کا لفظی مطلب

صفات صفت کی جمع ہے اور صفت کا مطلب ہے خوبی یا خامی یعنی اچھائی یا برائیاں یعنی کوئی ایسی اچھائی یا برائی جو انسان کو دوسرے انسان ہو یا کسی چیز کو دوسری چیزوں سے منفرد اور نمایاں کر دے وہ اچھائی یا برائی اس چیز کی صفت کہلاتی ہے

اللہ کے جو صفاتی نام ہیں ان میں سے ہر ایک میں اللہ کے کسی نہ کسی صفت کا ذکر ہے اسی وجہ سے ان ناموں کو صفاتی نام کہتے ہیں کہ ہر نام میں اللہ کے کسی نہ کسی صفت کا ذکر ہوا ہے اور یہ وہ صفات ہیں جن میں اللہ کی ذات کے علاوہ کسی کو شامل نہیں کیا جا سکتا جو صفت اللہ کی ہے وہ اللہ کے علاوہ پوری مخلوق میں سے کسی کی نہیں ہو سکتی کیونکہ جو اللہ کر سکتا ہے وہ اللہ کے علاوہ اس کی پوری مخلوق میں سے کوئی نہیں کر سکتا

 

 

وہ خوبیاں اور صفات جو اللہ میں موجود ہیں وہ اللہ کے علاوہ کسی دوسرے میں نہیں ہو سکتی یہی تو وجہ ہے کہ جب ہم اللہ کے ناموں میں سے کسی نام کو رکھنے لگتے ہیں تو اس نام کے ساتھ لفظ عبد لگا کر رکھتے ہیں جیسے
عبداللہ
عبدالرحمن
عبدالغفور
عبدالرحیم وغیرہ

ایک اہم بات

جب بھی کوئی ایسا نام رکھا جائے جو اللہ کے ناموں پر ہو تو اس کے ساتھ عبد لگائے بغیر ہم نہیں رکھ سکتے جیسے کہ میں نے اوپر مثال بیان کی اور جب ہم ان ناموں کے ساتھ عبد لگا کر نام رکھ لیتے ہیں اب اس کوعبد لگائے بغیر پکارا بھی نہیں لا سکتا جیسے کسی کا نام عبدالرحمن ہو تو ہم اس کو الرحمن کہہ کر مخاطب نہیں کر سکتے ایسا کہنے والا بہت گنہگار ہوگا کیونکہ رحمان کا مطلب ہے رحمت کرنے والا رحم کرنے والا

وہ بتاؤ اللہ کے بعد کون ہے جو رحمت کر سکے یا رحم کر سکے یہ صفت تو صرف اللہ ہی کی ہو سکتی ہے لہذا جب ہم اللہ کے سوا کسی دوسرے کو رحمن کہہ کر پکاریں گے تو اللہ کے ہاں مجرم نہ ہوں گے اور ہمارے ایمان جاتے رہنے کا خطرہ ہوگا اس لیے کبھی بھی کسی کا نام عبد کے بغیر نہ پکارو ساتھ عبد لگا کر پکارو

 

Asma ul Husna

 

تو اب ہم اتے ہیں اللہ کے ناموں کی طرف اور ان ناموں کے ذریعے کیے جانے والے وظائف کی طرف

 

اللہ
(اللہ کا بابرکت نام )

جس مریض کے علاج سے ڈاکٹر عاجز اگئے ہوں اس پرایک ہزار مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے تو مریض اچھا ہو جاتا ہے بشرط کہ موت کا وقت نہ ا چکا ہو

66 بار لکھ کر دھو کر پلانے سے اللہ مریض کو شفا عطا فرماتے ہیں سیب کا ہی اثر کیوں نہ ہو

الرحمن

(خوب رحم کرنے والا )

جو شخص ہر نماز کے بعد کے بعد 100 مرتبہ یا رحمن پڑے گا اس کے دل کی سختی اور غفلت دور ہو جائے گی

الرحیم

(بڑامہربان)

روزانہ ہر نماز کے بعد جو شخص سو بار پڑھنے کا معمول بنا لے گا اسے اللہ کی رحمت نصیب ہوگی اور لوگوں کے قلوب اس کے لیے نرم ہو جائیں گے

الملك

(حقیقی بادشاہ )

بعد نماز صبح 120 پڑھنے والے کو اپنی رحمت سے اللہ تعالی غنی بنا دیں گے

القدوس

(برائیوں سے پاک ذات )

زوال کے بعد روزانہ 170پڑھنے والے کا دل انشاءاللہ روحانی امراض سے پاک ہو جائے گا

السلام

(بے عیب ذات )

اس اسم کا بکثرت ورد کرنے والا انشاءاللہ تمام افتوں سے محفوظ رہے گا 15 مرتبہ پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے اللہ پاک اس کو صحت عطا فرمائیں گے

المومن

(امن بخشنے والا )

کسی خوف کے وقت 630 مرتبہ پڑھنے سے انشاءاللہ نقصان سے محفوظ رہے گا اس سب کو پڑھنے والا یا اس کو اپنے پاس لکھ کر رکھنے والا انشاءاللہ اللہ کی امان میں رہے گا

المھیمن

(نگہبان )

غسل کرنے کے بعد جو شخص دو رکعت نماز پڑھنے کے بعد جو شخص یہ اسم مبارک ایک مرتبہ پڑھے اللہ تعالی اس کا ظاہر اور باطن پاک فرما دیں گے

العزیز

(سب پر غالب )

جو شخص 40 دن تک 40 مرتبہ یہ اسم پڑھے اللہ تعالی اس کو معزز اور مستغنی بنا دیں گے جو شخص نماز فجر کے بعد 41 مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھتا رہے انشاءاللہ وہ کبھی کسی کا محتاج نہ ہوگا

الجبار

(سب سے زبردست )

جو شخص روزانہ صبح و شام 200 مرتبہ اس اسم کو پڑے گا انشاءاللہ ظالموں کے قہر سے بچا رہے گا

المتکبر

(بڑائی اور بزرگی والا )

اگر کوئی شخص کسی کام کی ابتدا میں یہ اسم کثرت پڑے تو انشاءاللہ کامیابی حاصل ہوگی اور بکثرت ورد رکھنے والے کو اللہ عزت اور بڑائی عطا کریں گے

الخالق

(پیدا کرنے والا )

سات روز لگاتار یا خالق کو پڑھنے والا انشاءاللہ تمام افتوں سے بچ جائے گا اس اسم کا ہمیشہ ورد رکھنے والے کا چہرہ ہمیشہ منور رہے گا

 

Asma ul Husna

 

الباری المصور

(صورت بنانے والا )

جس کو اولاد نہیں وہ عورت اگر سات روزے رکھے اور پانی سے افطار کر کے 21 مرتبہ الباری المصور پڑھے تو انشاءاللہ اولاد نصیب ہوگی

الغفار

(درگزر کرنے والا )

اس اسم مبارک کے ساتھ انسان اپنے گناہوں کی بخشش مانگ سکتا ہے اپنے رب سے انشاءاللہ اللہ بخشش فرما دیں گے اس طرح سے اس کا بکثرت ورد کریں یا غفار اغفرلی

القہار

(سب کو قابو کرنے والا )

یا قہار کعبہ کثرت ورد کرنے والے کے دل سے دنیا کی محبت ختم ہو کر اللہ کی محبت پیدا ہوگی

الوہاب

(سب کو عطا کرنے والا )

فقر و فاقے میں گرفتار شخص اگر بکثرت اس کا ورد کرے یا چاشت کی نماز کے اخری سجدہ میں 40 مرتبہ پڑھے تو انشاءاللہ فقر و فاقے سے نجات مل جائے گی

الرزاق

(سب کو رزق دینے والا )

نماز فجر سے پہلے جو شخص اپنے گھر کے چاروں کونوں میں یہ اسم دس دس مرتبہ پڑھ کر پھونکے گا تو اس کے گھر میں انشاءاللہ بیماری اور مفلسی نہ ائے گی

الفتاح

(کھولنے والا)

نماز فجر کے بعد 70 مرتبہ سینے پر ہاتھ رکھ کر یہ اسم مبارک پڑھنے سے انشاءاللہ دل ایمان کے نور سے منور ہوگا

العلیم

(وسیع علم رکھنے والا )

اس اسم کا بکثرت ورد کرنے سے اللہ پاک علم و معرفت کے در کشادہ کر دیتے ہیں

الباسط

(روزی کشادہ کرنے والا )

چاشت کی نماز پڑھ کر روزانہ اسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر دس مرتبہ پڑھ کر اپنے منہ پر ہاتھ پھیر لیں تو انشاءاللہ ایسا شخص کبھی کسی کا محتاج نہ ہوگا

الخافض

(پست کرنے والا )

وہ شخص روزانہ پانچ سو مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھے گا انشاءاللہ اس کی مرادیں پوری ہوں گی اور مشکلات دور ہوں گی

الرافع

(بلند کرنے والا )

جو شخص ہر ماں کی چودھویں شب ادھی رات کو ایک سو مرتبہ پڑھے تو اللہ پاک اس کو مخلوق سے مستغنی کر دیں گے

المعز

(عزت دینے والا )

پیر یا جمعہ کو بعد نماز مغرب جو شخص 40 مرتبہ یہ اسم مبارک پڑے اللہ پاک اسے باوقار اور باعزت فرما دے کے

المذل

(ذلت دینے والا )

جو شخص 75 مرتبہ یا مظلو پڑھ کر سجدے میں جا کر دعا کرے تو اللہ تعالی اس کو ظالم و حاسدوں اور دشمنوں سے محفوظ رکھے گا

 

Asma ul Husna

 

السمیع

(سب کچھ سننے والا )

جمعرات کے دن چاشت کی نماز پڑھنے کے بعد500 یا 100 یا50 مرتبہ یہ اسم پڑھے گا انشاءاللہ اس کی دعائیں قبول ہوں گی جو شخص فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان یہ اسم سو مرتبہ پڑھے گا اللہ پاک اسے اپنی خاص نظر سے نوازیں گے

البصیر

(سب کچھ دیکھنے والا )

جو شخص نماز جمعہ کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے گا انشاءاللہ اس کے دل میں نور اور انکھوں میں روشنی پیدا ہوگی

الحاکم

(حاکم یعنی حکمرانی کرنے والا )

اخری شب میں باوضو ہو کر 99 مرتبہ پڑھنے والے کا دانشاءاللہ کشف و الہام کا مرکز بن جائے گا

العدل

(انصاف کرنے والا )

جو شخص جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں روٹی کے 20 ٹکڑوں پر الاداری لکھ کر کھائے گا اللہ پاک اس کے لیے مخلوق کو مسخر کر دیں گے

اللطیف

(باریک بین )

غم فکر فاقہ مصیبت اور پریشانی میں مبتلا شخص کسی بھی وقت اچھی طرح وضو کرے دو رکعت صلاۃ الحاجت پڑھ کر ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے اور اللہ سے دعا مانگے انشاءاللہ مقصد میں کامیابی ہوگی

(نوٹ ) مکروہ وقت کو چھوڑ کر کسی بھی وقت نفل پڑھے

الخبیر

(اگاہ اور باخبر )

سات روز تک جو شخص اس اسم کا بکثرت ورد کرے گا انشاءاللہ اس پر پوشیدہ راز فاش ہونے لگیں گے

الحلیم

(بڑا بردبار )

اس اسم کو کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر یہ پانی جس چیز پر چھڑکا جائے گا انشاءاللہ خیر و برکت ہوگی

العظیم

(بہت بزرگی والا )

اس اسم کا بکثرت ود کرنے والے کو انشاءاللہ عزت و عظمت حاصل ہوگی

الغفور

(بہت بخشنے والا )

جو شخص یا غفور کا کثرت سے ورد کرے گا اللہ پاک اس کے مال رزق میں برکت دے گا اور اس کی تنگی اور پریشانی دکھ تکلیف دور فرمائے گا

الشکور

(خوب قدردان )

معاشی تنگی یا دکھ تکلیف میں پریشان انسان اگر اس اسم مبارک کا 41 مرتبہ روزانہ ورد کرے تو اللہ یہ پریشانی دور فرمائے گا

العلی

(بہت برتر اور بلند )

جو شخص اس اسم مبارک کو ہمیشہ پڑھتا رہے یا اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے اللہ پاک اس کو مرتبے میں بلندی عطا فرمائیں گے

الکبیر

(بہت بڑا )

عہدے سے معذول شخص سات روزے رکھے اور روزانہ ایک ہزار مرتبہ یا کبیرو پڑھے انشاء اللہ اپنے عہدے پر بحال ہو جائے گا

الحفیظ

(سب کا نگہبان )

اس اسم کا کثرت سے ود کرنے والا اور اپنے پاس لکھ کر رکھنے والا انشاءاللہ ہر قسم کے خوف و خطرے سے محفوظ رہے گا

المقیت

(باقی رہنے والا )

خالی اپ خورے پر سات مرتبہ یا مکی تو پڑھ کر دم کریں اور پھر اسے اب خورے میں پانی پی لیں انشاءاللہ مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی

الحسیب

(سب کے لیے کافی )

گھر کسی ادمی یا کسی چیز کا خوف ہو تو جمعرات سے شروع کرے اور اٹھ روز تک حسبی اللہ الحسیب پڑھیں انشاءاللہ ہر شر سے محفوظ رہے گا

الجلیل

(بلند مرتبہ )

مشک و زعفران سے یا جلیل لکھ کر اپنے پاس رکھیں اور یا جلیل کا بکثرت ورد کریں تو انشاءاللہ عزت اور قدر و منزلت حاصل ہوگی اؤ مجھے سناؤ کس نے سنانا ہے

الرقیب

(بڑا نگہبان )

جو شخص روزانہ سات مرتبہ یا رقیب پڑھ کر اپنی اولاد پر دم کرے اور بکثرت اس کا بد رکھے انشاءاللہ ہر طرح کی عادتوں سے محفوظ رہے گا

المجیب

(دعا قبول کرنے والا )

جو شخص کثرت سے یہ اسم پڑھے گا اس کی دعائیں انشاءاللہ تعالی بارگاہ خداوندی میں قبول ہونے لگیں گے

الواسع

(گنجائش والا )

اس اسم کو بکثرت پڑھنے والے کے لیے اللہ تعالی غنائے ظاہری غناے ظاہری اور باطنی کے در کشادہ کر دیں گے

الحکیم

(حکمت والا )

جو شخص با کثرت یا حکیم پڑھے انشاءاللہ اس پر اللہ علم و حکمت کے دروازے کھول دے گا

 

Asma ul Husna

 

الودود

 

(بڑا محبت کرنے والا )

ایک ہزار مرتبہ یہ اسم پڑھ کر کھانے پر دم کریں اور یہ کھانا میاں بیوی مل کر کھائیں انشاءاللہ ان کی باہمی رنجشیں محبت میں بدل جائیں گی

المجید

(بہت بزرگ )

اگر کوئی شخص کسی موزی مرض یا اتش وغیرہ میں مبتلا ہے تو چاند کی 13 14 اور 15 تاریخ کو روزہ رکھے افطار کے بعد بکثرت یا مجید پڑھ کر پانی پر دم کرے اور پی لے انشاءاللہ شفا یابی ہوگی

الباعث

جو کوئی اس کو روزانہ ایک سو بار پڑھنے کا معمول بنا لے انشاءاللہ اس سے نیکیاں سرزد ہوگی اور برائیوں سے بچا رہے گا

جو کوئی اس کا با کثرت ورد رکھے گا انشاءاللہ خوف الہی اس پر غالب رہے گا

الشہید

جس شخص کی بیوی یا اولاد نافرمان ہو صبح کے وقت 21 مرتبہ اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر پڑھے انشاءاللہ فرمانبردار ہو جائے گی

الحق

اگر کسی کی کوئی چیز گم ہو جائے تو ایک پاک جو کور کاغذ لے کر اس کے کونے پر اس اسم مبارک کو لکھے اور ادھی رات کو اس اسم کو لے کر اسمان کے نیچے کھڑا ہو جائے اور ایک سو 99 بار اس اسم کو پڑھے انشاءاللہ گم شدہ چیز مل جائے گی

الوکیل

جو کوئی اس اسم مبارک کو 196 بار روزانہ پڑھے گا انشاءاللہ ظالم کے ظلم سے بچا رہے گا

القوی

اگر اسے کم ہمت پڑھے تو باہمت ہو جائے گا اگر کمزور پڑھے تو زور اور ہو جائے گا اور اگر مظلوم پڑے تو انشاءاللہ ظالم کے شر سے بچا رہے گا اور ظالم مغلوب ہو جائے گا

المتین

جس عورت کا دودھ کم ہو یا نہ اتا ہو اسم اعظم مبارک کو کاغذ پر لکھ کر دھو کر پلائے انشاءاللہ خوب دو گا

الولی

اگر کوئی شخص بیوی کے پاس جاتے ہوئے اسی سم کو پڑے گا تو دونوں ایک دوسرے کے لیے کارامد بن جائیں گے

الحمید

جو شخص 45 دن تک لگاتار 93 مرتبہ یا حمید تنہائی میں پڑھا کرے اس کی تمام بری خصلتیں اور عادتیں ختم ہو جائیں گی

المحصی

جو شخص شب جمعہ میں ایک ہزار مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھے گا انشاءاللہ اللہ تعالی اسے قیامت کے دن حساب کتاب سے نجات دلائے گا

المبدی

جس شخص کی بیوی کو حمل ہو اور وہ اسقاط حمل سے ڈرتا ہو تو وہ صبح کے وقت اس اسم مبارک کو 90 بار پڑھ کر شہادت کی انگلی پر دم کرے اور بیوی کے پیٹ پر پھیر دے انشاءاللہ عزقات ہوگا

المعید

گم شدہ شخص کو واپس بلانے کے لیے جب سارے گھر والے سو جائیں تو 70گھر کے چاروں کونوں میں بار پڑھ کردم کرے انشاءاللہ گم شدہ وقت شخص واپس ا جائے گا یا اس کا پتہ چل جائے گا سات روز تک

المحیی

جو شخص بیمار ہو اس اسم کا کثرت سے ورد کرے یا کوئی دوسرا پڑھ کر اس کے اوپر دم کرے انشاءاللہ شفا نصیب ہوگی

الممیت

جو اس اسم کو سات بار پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ اس پر جادو اثر نہ کرے گا

الحی

اگر کسی سخت حاجت کے وقت کوئی شخص ایک خاص وقت مقرر کر کے اپنے نام کی تعداد کے برابر اول اخر درود پاک پڑھ کر یہ پڑھیں (یا حی یا قیوم یا اللہ یا رحمن یا رحیم ) پڑھا کرے تو اس کی حاجت پوری ہوگی

القیوم

جس شخص کو نیند نہ اتی ہو وہ یہ دو ایتیں پڑھ لے ( و تحسبھم ایقاضا وھورقود)
(فضربنا علی أذانھم فی الكھف)
انشاءاللہ نیند ا جائے گی اور یہ عمل دوسرے پر بھی کیا جا سکتا ہے

الواجد

جو شخص تنہائی میں اس اسم کا بکثرت ورد کرے انشاءاللہ مالدار ہوگا

الماجد

اگر کوئی اس اسم کو پانی پر پڑھ کر دم کر کے مریض کو پلائے تو انشاءاللہ مریض کو شفا ہوگی

الواحد

جس شخص کی اولاد نہ ہوتی ہو وہ( الواحد الاحد) لکھ کر اپنے پاس رکھے انشاء اللہ سہل اولاد نصیب ہوگی

الاحد

جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ (واحد الاحد )پڑھا کرے اس کے دل سے مخلوق کی محبت اور مخلوق کا خوف جاتا رہے گا

الصمد

جو کوئی اس اسم کو بکثرت پڑے گا انشاءاللہ سب مشکلیں اسان ہوں گی

القادر

مشکل کے وقت اگر کوئی 41 بار اس اسم مبارک کو پڑھے تو انشاءاللہ مشکل اسان ہو جائے گی

المقتدر

جو کوئی اس اسم کو پڑے گا انشاءاللہ دشمن مغلوب ہوگا

المقدم

جو کوئی نو دفعہ اس کو پڑھ کر شیرینی پر دم کر کر کھلائے گا انشاءاللہ وہ اس سے محبت کرنے لگے گا غلط اور ناجائز مقصد کے لیے یہ عمل کرنا حرام ہے اور سخت نقصان ہوگا

الموخر

جو کثرت سے اس قسم کا ورد کرے گا انشاء اللہ سچی توبہ نصیب ہوگی

الاول

جس کے ہاں لڑکا نہ ہو وہ 40 مرتبہ روزانہ اس اسم کا ورد کرے انشاءاللہ اللہ بیٹا عطا کرے گا اور سب مشکلیں اسان ہوں گی

الاخر

جو شخص دشمن سے نجات کے لیے اس اسم مبارک کا ورد رکھے انشاءاللہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا اور دشمن دور ہوگا

الظاہر

جو شخص جمعہ کے روز 500 مرتبہ پڑھا کرے گا انشاءاللہ دشمن مغلوب ہوگا

 

Asma ul Husna

 

الباطن

 

جو شخص روزانہ دو رکعت نماز صلوۃ الحاجت ادا کر کے اس کے بعد 145 مرتبہ یہ پڑھنے کا معمول بنا لے انشاءاللہ اس کی تمام حاجتیں پوری ہوں گی ( ھوالاول والاخر والظاھر والباطن وھو علی کل شئ قدیر)

المتعالی

اگر کسی کو حیض کی تکلیف ہوتی ہو تو اس تکلیف میں اس اسم کا کثرت سے ورد کرے تو وہ تکلیف جاتی رہے گی

البر

جو شخص سینہ کاری یا شراب نوشی جیسی برائی میں مبتلا ہو اگر وہ روزانہ سات بار اس اسم کو پڑھے تو انشاءاللہ اس گناہ سے توبہ نصیب ہوگی

التواب

اگر کسی ظالم پر دس بار یہ اسم پڑھ کر پھونکا جائے تو انشاءاللہ اس کے ظلم سے نجات ملے گی

المنتقم

جو شخص حق پر ہو اور دشمن سے بدلہ لینے کی اس میں طاقت نہ ہو وہ تین جو ماہ تک بکثرت پڑھے انشاءاللہ اللہ تعالی خود اس سے انتقام لے لیں گے

العفو

جو شخص کثرت سے اس اسم کو پڑھے گا انشاءاللہ اللہ تعالی اس کے گناہ معاف فرما دے گا اور اس کو نیک اعمال کی توفیق دے گا

الرووف

جو شخص 10 مرتبہ یہ اسم اور دس مرتبہ درود شریف پڑھے تو انشاءاللہ اس کا غصہ جاتا رہے گا اور اگر کوئی اس اسم کو پڑھ کر غصے ہونے والے شخص پر دم کرے تو اس کا غصہ بھی ختم ہو جائے گا

مالک الملک

جو شخص اس اسم کو ہمیشہ پڑھتا رہے انشاءاللہ اللہ پاک اس کو غنی فرما دیں گے اور وہ کبھی کسی کا محتاج نہ ہوگا

ذوالجلالوالاکرام

بعض لوگوں نے اس اسم کو اسم اعظم بتایا ہے جو شخص اس کو پڑھ کر بیمار پر دم کرے انشاءاللہ اللہ پاک بیمار کو شفا عطا فرمائیں گے
یاذالجلالوالاکرام بیدک الخیر

المقسط

جو شخص اس اسم کا ورد کرے انشاءاللہ وہ شیطانی وسوسوں سے محفوظ رھے گا

الجامع

اپنے بچھڑے ہوئے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے 114 بار یہ پڑھنا مفید ہے

المغنی

جو شخص روزانہ ایک267 بار اس اسم کو پڑھے انشاءاللہ
غنی ہوگا

المانع

اگر بیوی سے جھگڑا یا ناچاقی ہو تو بستر پر لیٹتے ہوئے 20 بار اس اسم کو پڑھے انشاءاللہ جھگڑا اور ناچاکی ختم ہو جائے گی اور محبت و انس پیدا ہوگا

الضار

جو شخص ہر شب جمعہ اس اسم کو سو بار پڑھا کرے انشاءاللہ وہ اپنی قوم میں معزز اور جسمانی لحاظ سے محفوظ رہے گا

النافع

جو کوئی اس اسم کو پڑھ کر مریض پر دم کرے انشاءاللہ شفا ہوگی

النور

جو کوئی صبح کے وقت اس اسم کو لازم پکڑ لے اس کا دل روشن ہوگا

الھادی

کسی کو کوئی سخت حاجت پیش ائے تو دو رکعت نماز صلوۃ الحاجت پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ایک سانس میں یہ اسم مبارک پڑھے جتنی دفعہ پڑھا جائے جب سانس ٹوٹ جائے تو دعا مانگے انشاءاللہ دعا قبول ہوگی اور حاجت پوری ہوگی

البدیع

جس شخص کو کوئی غم پریشانی یا مشکل پیش ائے کو ایک ہزار دفعہ یا بدیع السموات والارض پڑھے انشاءاللہ مشکل دور ہوگی اور حاجت پوری ہوگی

الباقی

جو روزانہ سو بار یا باقی پڑھتا رہے گا انشاءاللہ اس کے تمام اعمال مقبول ہوں گے

الوارث

جو شخص اس اسم کو کثرت سے پڑھتا رہے اس کے مال میں برکت ہوگی اور اس کے تمام کام اسان ہوں گے

الرشید

اگر کوئی شخص اس اسم کا روزانہ ورد کرے تو کاروبار میں ترقی ہوگی اور تمام مشکلات اسان ہوں گی

الصبور

جو شخص اس اسم کو طلوع افتاب سے پہلے پڑھے گا انشاءاللہ ہر مصیبت سے محفوظ رہے گا اور دشمنوں اور حاسدوں کی زبانیں بند رہیں گی

 

 

god names
islamic names
arabic names
100 names of allah
allahs names
allah ke 99 naam
ninety nine names of allah
99 names of allah and meaning
names of allah and meaning
99names of allah
allah k 99 name
allah names with meaning in urdu
beautiful names of allah
allah in urdu
allahs 99 names
10 name of allah
99 allah names with meaning in urdu
99 naam
99 naam allah ke
99 name of muhammad with meaning in urdu
99 names in english
asma ul husna with meaning

attributes of allah

asma ul husna 99 names of allah
99 names of allah in arabic
all names of allah
99names of allah
99 names of allah list

Leave a Comment