crossorigin="anonymous"> کباث( پیلو کا درخت) | Peelu Ka Darakht - Molana Masood Nqb

کباث( پیلو کا درخت) | peelu ka darakht

کباث( پیلو کا درخت)

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیلو کے پھل چن رہے تھے آپ نے فرمایا کہ سیاہ رنگ کا پھل چن لو اس لئے کہ یہ سب سے عمدہ ہوتا ہےپیلو کا پھل اور درخت حجاز میں پایا جاتا ہے اس کا مزاج گرم خشک ہے اس کے فوائد درخت کے منافع کی طرح ہی ہیں یہ معدہ کے لئے طاقت بخش ہے ہاضمہ درست کرتی ہے بلغم کو خارج کرتا ہے

کمردرد کو دور کرتا ہے اس کے علاوہ بہت سی بیماریوں میں نافع ہےابن جلجل نے بیان کیا کہ اگر اس کو پیس کر پیا جائے تو پیشاب لاتا ہے مثانہ کو صاف کرتا ہےاور ابن رضوان نے لکھا ہے کہ یہ معدہ کو مضبوط بناتا ہے پاخانہ بستہ کرتا ہے

Leave a Comment