Desi Ghee Khane ke Fayde | Desi Ghee benefits in urdu |دیسی گھی کے فوائد

Zaitoon Khane Aur zaitoon Ka Tail Peene Ke Fayde In Urdu | زیتون کا تیل استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد | Tab e Nabvi

سمن یعنی گھی

محمد بن جریر طبری نے اپنی اسناد کے ساتھ حضرت صہیب رضی اللہ تعالی عنہ سے یہ حدیث مرفوع روایت کی ہےآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم لوگ گائے کا دودھ استعمال کرو اس لیے کہ وہ شفا ہے اور اس کا گھی دوا ہے اور گوشت بیماری ہے
امام ترمذی نے اس حدیث کو احمدابن حسن سے اس سند کے ساتھ روایت کیا ہے احمد بن الحسن نے بیان کیا کہ ہم سے محمد بن موسی نسائی نے حدیث بیان کی ان سے دفاع بن دغفل سدوسی نے بیان کیا اور انہوں نے عبدالحمید بن صیفی بن صہیب سے روایت کی انہوں نے اپنے والد سے اور ان کے والد نے ان کے دادا سے روایت بیان کی ہےلیکن اس حدیث کی سند صحیح اور ثابت نہیں ہےگھی کا مزاج پہلے درجے میں گرم اورتر ہے اس میں معمولی درجہ کی خاصیت جلاءہے

اور ایک قسم کی لطافت پائی جاتی ہےنرم و نازک بدن میں پیدا ہونے والے اورام (ورم کی جمع ہے) کے لیے یہ دوا ہےمواد کو نضج کرنے اور نرم کرنے میں مکھن سے زیادہ قوت رکھتا ہےحکیم جالینوس نے لکھا ہے کہ گھی سے کان کے اورام کا علاج میں نے کیا ہے اور نہ کہ سرے کا ورم بھی اس سے دور ہوامسوڑھوں پر گھی ملنے سے دانت جلدی نکل آتے ہیں اور اگر اس کے ساتھ شہد اور بادام کے بیج کا استعمال کریں تو سینے اور پھیپھڑے کو جلا بخشتا ہےاسی طرح لیس دار کیموس غلیظہ کو بھی ختم کرتا ہے
مگر اس سے معدہ کو وقتی طور پر نقصان پہنچتا ہے بالخصوص جبکہ مریض بلغمی مزاج کا ہو

گائے اور بھیڑ کا گھی شہد کے ساتھ استعمال کیا جائے توسم قاتل سے نجات ملتی ہے
اور سانپ کے ڈسے اور بچھو کے ڈنک مارنے میں نفع بخش ہوتا ہےحضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یہ قول نقل کیا جاتا ہےکہ گھی سے زیادہ شفا دینے والی مفید ترین دوا کوئی بھی نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *