crossorigin="anonymous"> یادداشت کی کمزوری کا علاج |ذہن کھولنے کا وظیفہ | سورۃ صف کے فائدے - Molana Masood Nqb

یادداشت کی کمزوری کا علاج |ذہن کھولنے کا وظیفہ | سورۃ صف کے فائدے

سورۃ صف کے فائدے ۔

خاندان اور اہل و عیال کا متیع ہونا ۔

اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کے اہل و عیال اور اس کے خاندان والے اوراس کی اولاد اس کے مطیع ہو اس کی فرماں بردار ہو تواس شخص کو چاہیے ۔ کہ ٧٠ ستر مرتبہ روزانہ سورۃ صف پڑھے باوضو پڑھے انشاء اللہ تعالی اس کے اہل و عیال فرماں بردار ہو جائیں گے اس کی اطاعت کریں گے اس کی فرمانبرداری کریں گے اور اس کی عزت کا خیال رکھیں گے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ۔

ہر قسم کی نگہبانی عفت اور بیماری سے حفاظت کے لیے ۔

جو شخص چاہتا ہے کہ وہ ہر قسم کی نگہبانی میں رہے ہر بلا سے محفوظ رہے ہر بیماری سے محفوظ رہے تو اس شخص کو چاہیے کہ سورۃ صف نماز فجر کے بعد روزانہ تین مرتبہ پڑھ لیا کریں تو انشاء اللہ تعالی ہر قسم کی بلا سے بیماری سے محفوظ رہے گا اللہ تعالی کی حفاظت کے اندر رہے گا ان شاء اللہ تعالی ۔

بچے کا ذہن کھولنے کے لیے ۔

 

جس بچے کا ذہن بند ہو اور وہ الٹی سیدھی حرکتیں کر رہا ہو یا کرتا ہو تو اس بچے کے لئے روزانہ فجر کی نماز کے بعد سورۃ صف کو تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس بچے کو پلائیں انشاء اللہ تعالی وہ بچہ ذہین ہو جائے گا اور اس کی الٹی سیدھی حرکتیں ختم ہو جائیں گے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ۔

دل کو گناہوں سے پاک کرنے کے لیے اور دل کو نورانی بنانے کے لیے بہترین عمل ۔

جو شخص چاہتا ہے کہ وہ گناہوں سے بچ جائے اور اس کا دل نورانی ہو جائے دل کے اندر ایمان پیدا ہو جائے تو اس شخص کو چاہئے کہ روزانہ سورۃ صف نماز فجر کے بعد پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالی چند ہی دنوں کے اندر اس کے دل کی سیاہی ختم ہو جائے گی اس کے دل کا زنگ دھول جائے گا اور وہ دل نورانی بن جائے گا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ۔

اولاد کی فرمانبرداری کے لیے ۔

جو لڑکا یا لڑکی نافرمان ہو والدین کی نافرمانی کرتے ہو والدین کی اطاعت نہ کرتے ہو والدین کی بات نہ مانتے ہو تو ایسی اولاد کے لئے چاہیے کہ روزانہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورۃ صف پڑھ کر ان بچوں پر دم کرے لڑکا ہو یا لڑکی ہو اس پر دم کر کے پانی پر دم کرکے انہیں پلائیں انشاء اللہ تعالی چند ہی دنوں کے اندر وہ نافرمانی کو چھوڑ دیں گے فرمابرداری کی طرف اطاعت کی طرف مائل ہوں گے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اور اللہ تعالی کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ہے کیونکہ قرآن پاک میں فرما دیا ان اللہ علی کل شی قدیر کے اللہ تعالی ہر چیز پر قادر اور قدرت رکھتا ہے وہ جو چاہے کرسکتا ہے لیکن ہمارا یقین ہونا چاہیے ۔ جب ہمارا اللہ تعالی پر یقین کامل ہوگا اور ہمیں یقین ہوجائے گا کہ اللہ سے ہوتا ہے اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا تو پھر ہمیں ہمارے کام اللہ سے ہونا نظر آئیں گے ۔

Leave a Comment