خواب میں انگوٹھی دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب کے اندر انگوٹھی دیکھیں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کو اس کے آقا کی طرف سے خیر اور بھلائی پہنچے گی اور یہ دیکھے گی اس کو انگوٹھی مسجد میں دی ہے یا جہادمیں دی ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے یہ شخص عابد اور زاہد ہو گا
اگر یہ دیکھیں کہ بادشاہ نے اس کو انگوٹھی دی ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ بندہ بادشاہ بنے گا یعنی اس کو بادشاہت میں سے کچھ نہ کچھ حصہ ملے گا
حضرت سیرن رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ خواب میں دیکھیں اس کی انگوٹھی چوری ہوگئی ہے کوئی لے گیا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کو آفت یا کوئی دشواری کوئی مصیبت پہنچے گی
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی لوہے کی ہے اس بات کی دلیل ہے قوت اور توانائی اور بہادری پائے گا اگر انگوٹھی تانبے کی ہے تو دلیل ہے کہ بےاصل لوگوں سے فائدہ اٹھائے گا
اگر چاندی کی انگوٹھی دیکھی ہے تو دلیل ہے اس بات کی ہے کہ اس کو اللہ تعالی کہیں نہ کہیں سے کچھ عطا کریں گے اگر دیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی کسی کے پاس امانت رکھی ہے یا بخش دی ہے اور اس نے بھی اس کو انگوٹھی واپس دی ہے تو دلیل اس بات کی ہے کہ یہ نکاح کے لیے عورت کریگا اور قبول نہ کرے گا
حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خواب میں چاند کی انگوٹھی دیکھنا چار موضوعات پر ہو سکتا ہے
سلطنت
عورت
فرزند
مال دولت
اگر کوئی شخص خواب کے اندر سونے کی انگوٹھی دیکھی تو یہ نیک بختی پر علامت ہے اگر عورت نے دیکھا کہ انگوٹھی نگ سمیت ضائع ہو گئی ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور عزت گرے گی یا پھر اس کا بچہ مرت گا یا پھر مال ضائع ہوگا
اگر کوئی اس حاکم یہ خواب دیکھے تو وہ حکومت سے معذول۔ ہو جائے گا
اگر عورت کی خواب دیکھے تو پھر اس کا خاوند یا کوئی بچہ اس کا مر جائے گا