crossorigin="anonymous"> MUSIBAT

مصیبت اور پریشانی کی دعا | musibat se bachne ki dua | kisi ko musibat mein dekhne ki dua |

پریشانیوں سے حفاظت کا وظیفہ

 

مصیبت اور پریشانی کی دعا | musibat se bachne ki dua | kisi ko musibat mein dekhne ki dua |
مصیبت اور پریشانی کی دعا | musibat se bachne ki dua | kisi ko musibat mein dekhne ki dua |

… ہماری ساری زندگی عذابوں میں گزری، باپ نشئی اور غلط عورتوں کے چکر میں رہنے والا تھا، ماں اس غم میں چل بسی۔ ایک اُمید تھی کہ شادی ہوئی تو حالات بدل جائیں گے، مگر شوہر بھی نشئی نکلا، ہم چار بہنیں ہیں، مگر ایک بھی سکھی نہیں، ایک کو طلاق ہوچکی ہے، ایک کی اتنی عمر ہونے کے باوجود شادی نہیں ہوئی، میرے شوہر روزانہ شراب کے نشے میں مارکٹائی کا بازار گرم رکھتے ہیں، طلاق تک نوبت پہنچتی ہے، چوتھی کا بھی یہی حال ہے، کوئی وظیفہ بتائیں اور دُعا بھی فرمائیں۔ ج… آپ نے جو حالات لکھے ہیں، اس پر صدمہ ہوا۔

پریشانی سے نجات کی دعا

اللہ تعالیٰ آپ کی تمام پریشانیوں کو دُور فرمائے۔ یہ دُنیا راحت کی جگہ نہیں، بلکہ راحت کی زندگی تو آخرت کی زندگی ہے، اللہ نصیب فرمائے۔ اس لئے جیسے بھی حالات ہوں، صبر و شکر کے ساتھ وقت گزارنا چاہئے، پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد سورہٴ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا کریں۔ یہ سب سے بڑا وظیفہ ہے۔ اپنے بچوں کو دِینی تعلیم دِلائیں،
 
Calick Hair

 

مصیبت سےبچنےکاوظیفہ
اَللّٰھُمَّ رَحْمَتَکَ اَرْجُوْ فَلَا تِکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَّاصْلِحْ لِیْ شَانِیْ کُلَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔ (حصن) اے اللہ میں تیری رحمت کی امید کرتا ہوں، تو مجھے پل بھر بھی میرے سپرد نہ فرما اور میرا سارا حال درست فرمادے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ یا یہ پڑھے: {حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُo}1 (1 آل عمران: ۱۷۳ ’’اللہ ہمیں کافی ہے او روہ بہتر کارساز ہے۔ ‘‘ یا یہ پڑھے: اَللّٰہُ رَبِّیْ لَآاُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا۔ (حصن) اللہ میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں بناتا۔ یا یہ پڑھے: یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ۔ (مستدرک حاکم

پریشانی دورکرنےکاتریقہ

ا یہ پڑھے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّلِمِیْنِ۔ اے اللہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں (گناہ کرکے) اپنی جان پر ظلم کرنے والوں میں سے ہوں۔ قرآن مجید میں ہے کہ ان الفاظ کے ذریعے حضرت یونس علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے مچھلی کے پیٹ میں اللہ کو پکارا تھا۔ (سورۃ الانبیاء: ع ۶) اور حدیث شریف میں ہے کہ حضرت رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب کبھی کوئی مسلمان ان الفاظ کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کی دعا قبول فرمائیں گے۔ (ترمذی
musibat ke waqt ki dua,dua,
 

Leave a Comment