crossorigin="anonymous"> Dua Anas Bin Malik PDf | Anas Bin Malik PDF Free Download | دعاء انس بن مالك - Molana Masood Nqb

Dua Anas Bin Malik PDf | Anas bin Malik PDF Free Download | دعاء انس بن مالك

ہر ظالم سے محفوط رہنے (دعاء انس)

Table of Contents

Dua Anas Bin Malik
دعاء انس (۲) حضرت انس ؓ کو حجاج نے قتل کی دھمکی دی تو انہوں نے کہا کہ تم ہرگز نہیں قتل کرسکو گے،اس نے کہا کیوں؟
انہوں نے کہا حضور پاک ﷺ نے ایسی دعاء ہم کو سکھادی ہے کہ جسے پڑھ لینے کے بعد میں کسی شیطان ،بادشاہ اوردرندے تک کی پرواہ نہیں کرتا،حجاج نے معلوم کیا تو انہوں نے انکار کردیا؛چنانچہ (راوی)ابان کہتے ہیں کہ جب ان کی وفات کا وقت آیا تو انہوں نے مجھےبلایا اورکہا کہ میں تم کو وہ دعا سکھادیتا ہوں جو مجھے رسول پاک ﷺ نے سکھایا تھا،تم اس شخص کو نہ سکھلانا جسے خوف خدانہ ہو۔

Anas bin Malik PDF

اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اکْبَرُ بِسْمِ اللہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَدِیْنِی بِسْم، اللہِ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ اَعْطَانِیْہ رَبِّی بِسْمِ اللہِ خَیْرِ الْاَسْمَاءِ بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ بِسْمِ اللہِ اِفْتَتَحْتُ وَعَلٰی اللہِ تَوَکَّلْتُ اللہُ اَللہُ رَبِّی لَا اُشْرِکُ بِہ اَحَداً اَسْئَلُکَ اَللّٰھُمَّ بِخَیْرِکَ مِنْ خَیْرِکَ الَّذِیْ لَا یُعْطِیْہ اَحَدٌ غَیْرُکَ عَزَّجَارُکَ وَجَلَّ ثَنَاءُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ اِجْعَلْنِیْ فِیْ عِیاذِکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ سُلْطَانٍ وَمِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَحْتَرِسُ بِکَ مِنْ شَرِ جَمِیْعِ کُلِّ ذِیْ شَرٍّ خَلَقْتَہُ وَاَحْتَرِزُبِکَ مِنْھُمْ وَاُقَدِّمُ بَیْنَ یَدَّی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، اللَّهُ الصَّمَدُ ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ،وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ وَمِنْ خَلْفِی مِثَلَ ذَالِکَ وَعَنْ یَمِیْنِی مِثْلَ ذَالِکَ وَعَنْ یَسَارِیْ مِثْلَ ذَالِکَ ، وَمَنْ فَوْقِی مِثْلَ ذَالِکَ
(خصائص کبریٰ:۲/۱۷۲،ابن سنی:۳۰۸،بسند فیہ راوی متروک)

دعاء انس بن مالك
ترجمہ:اللہ بڑا ہے،اللہ بڑاہے،اللہ بڑا ہے،اللہ کا نام ہر اپنے دین اوراپنی جان پر،اللہ کے نام ہر اس سے جو رب نے عطا کیا ہے،اللہ کا نام جو بہترین نام ہے،اللہ کے نام سے کہ اس کے نام کی برکت سے کوئی چیز زمین وآسمان میں نقصان نہیں پہنچا سکتی، اللہ کے نام سے شروع، اللہ ہی پر بھرسہ،اللہ،اللہ،میرا رب اس کے ساتھ میں کسی کو شریک نہیں کروں گا،اے اللہ میں سوال کرتا ہوں آپ سے بھلائی کا،ایسی بھلائی جو آپ کے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا، غالب ہے تیری پناہ میں رہنے والا، بلند ہے تیری تعریف نہیں تیرے سوا کوئی معبود ،ہر ظالم بادشاہ کی برائی سے اور مردود شیطان کی برائی سے ہمیں اپنی پناہ میں لے لے، اے اللہ! میں آپ سے حفاظت ڈھونڈ ھتا ہوں، ہر ذی شر کی برائی سے جسے آپ نے پیدا کیا، اس سے میں آپ کی حفاظت میں آتا ہوں اور اسے میں آپ کے سامنے کرتا ہوں،اللہ کے نام سے جو مہربان رحم کرنے والا ہے، کہئے وہ ایکتا ہے اللہ بے نیاز ہے، نہ اس نے جنا اور نہ جنا گیا،نہ اس کا کوئی ہمسر و ساجھی ہے،اسی طرح پیچھے سے اسی طرح دائیں سے اسی طرح بائیں سے اوراسی طرح اوپر سے

https://www.molanamasoodnqb.com/surah-al-ikhlas-with-tajwee/

Leave a Comment